Tag: متعدد افراد ہلاک

  • کینیڈا میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، متعدد افراد ہلاک

    کینیڈا میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، متعدد افراد ہلاک

    کینیڈا کے شہر وینکور میں ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

    دوسری جانب وینکوور پولیس نے بھی ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات لاپو فیسٹیول میں ڈرائیور کی جانب سے ہجوم کو کچلنے کا واقعہ پیش آیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے واقعے پر افسردگی کا اظہار کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/sahiwal-accident-2-died/

  • امریکا میں شدید سردی اور بارش سے متعدد افراد ہلاک

    امریکا میں شدید سردی اور بارش سے متعدد افراد ہلاک

    امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔

    گورنر کینٹکی کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں، جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کینیڈا کے بیشتر حصے بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تیز بارش کے بعد سرخ سیلاب کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو ششدر کر دیا

    رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

  • اٹلی: سیاحوں کے طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم، متعدد افراد ہلاک

    اٹلی: سیاحوں کے طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم، متعدد افراد ہلاک

    روم: اٹلی میں سیاحوں کے طیارے اور ہیلی کاپٹر میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں سیاحوں کو لے جانے والے طیارے اور ہیلی کاپٹر میں خطرناک ٹکراؤ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے، تصادم لاتھولی ویلی کے مقام پر دوپہر کے وقت ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں بدقسمت طیاروں میں کتنے مسافر سوار تھے تاہم سیکیورٹی حکام کو جائے وقوعہ ریوٹر گلیشیئر کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

    خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں طیاروں میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔۔

    دی مرر کی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کے لیے دو ہیلی کاپٹروں کو روانہ کردیا گیا ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تین آپریشن تھیٹر اور 6 ایمرجنسی سینٹر میں ڈاکٹرز موجود ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریوٹر کا بڑا گلیشیئر ریوٹر لیچہوڈ کی ڈھلان والی سطح پر واقع ہے جس کی وجہ سے امدای کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: اٹلی میں فضائیہ کا طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ دو سال قبل اٹلی کی فضائیہ کا طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

    طیارہ سمندر میں گرتے ہی اطالوی بحریہ اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچے تاہم پائلٹ زندہ نہ بچ سکا اور اس کی لاش ہی سمندر سے باہر آئی، حادثے کے بعد شو بھی ختم کردیا گیا۔

    لڑاکا طیارہ کے سمندر گرتے ہوئے خوفناک منظر کو دیکھ کر ہزاروں تماشائی خوف زدہ ہوگئے تھے۔