Tag: متعدد زخمی

  • بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ، 10 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ، 10 ہلاک، متعدد زخمی

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے 100 میٹر دور جا گرے، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فائر ٹینڈر اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پہنچ گئے ہیں، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن شدت کے باعث شعلے بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات معمول بن چکے ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق صرف 2003 میں صنعتی حادثات کے دوران 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 12 طلبا ہلاک متعدد زخمی

    بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 12 طلبا ہلاک متعدد زخمی

    برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں یونیورسٹی کے 12 طالب علم ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کے گورنر ٹارسیسیو فریٹاس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سانحے کی افسوسناک خبر آئی ہے جس میں ایک بس اور ٹرک کے خوفناک حادثے میں 12 طلباء کی موت ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباء ریاست کے اندرونی حصے میں واقع نجی یونیورسٹی آف فرانکا سے گھر واپس جا رہے تھے۔

    ساؤ پالو کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے بعد 21 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، تاہم ان میں سے بیشتر طلبا کو معمولی زخم آیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    دوسری جانب برازیلین حکومت نے اس افسوسناک واقعے پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالے میں اسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں بھی برازیل کے جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس میں ایک بس حادثے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس حادثے کو 2007 کے بعد برازیل کی وفاقی شاہراہوں پر ہونے والا بدترین حادثہ قرار دیا گیا تھا۔

  • اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد زخمی

    اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد زخمی

    اسرائیل کے شہر حدیرا میں گزشتہ روز چاقو بردار شخص کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’حملہ کرنے والے دہشت گرد کو مار دیا گیا ہے۔‘

    پولیس کے مطابق چار مختلف مقامات کی نشان دہی ہوئی ہے جہاں چاقو کے حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اس کے باوجود اس طرح کے واقعات کا ہونا اسرائیلی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حالات مزید بگڑے تو اسے بھی غزہ کی طرح تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اپنے ایک حالیہ جاری بیان میں نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے پاس موقع ہے کہ لبنان کو ایک طویل جنگ کے دلدل میں جانے سے بچالیں جو ویسے ہی تباہی اور تکلیف لائے گی جیسی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں لبنان کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرائیں تاکہ یہ جنگ ختم ہو سکے۔

    اسرائیل کی دھمکیاں، ایران کا بڑا بیان سامنے آگیا

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنی زمینی کارروائیوں کا دائرہ جنوبی لبنان کے ساحلی علاقوں تک پھیلا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی بیروت میں حملہ کرکے 4رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا۔

  • جنوبی کوریا: ہوٹل میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

    جنوبی کوریا: ہوٹل میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

    جنوبی کوریا میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ دارالحکومت سیول کے جنوبی علاقے میں واقع  9 منزلہ گرینڈ پیلس ہوٹل کی آٹھویں منزل پر لگی۔

    فائر فائٹرز کے 70 ٹرک اور 160 فائر فائٹرز نے 44 افراد کو نکلا جبکہ 100 افراد اپنی مدد آپ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی تاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

    اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

    اٹک: خیبرپختونخوا کے شہر اٹک میں نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اسکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے، زخمی بچوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تمام بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

  • بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم سے 2 افراد موقعے پر جاں بحق جبکہ  متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ شور کوٹ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کا شکار بس پارہ چنار سے بلوچستان جارہی تھی۔

    گزشتہ روز بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، فیصل آباد میں سبزی فروش ندیم اور 14سالہ بیٹا عبداللہ لوڈر رکشہ پر سبزی منڈی جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ لوڈر رکشے کی غلطی کے باعث پیش آیا تھا، ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، باپ بیٹے کی لاشیں سول اسپتال سمندری منتقل کردی گئی تھی۔

  • کراچی سے کندھ کوٹ جانیوالی مسافر کوچ الٹ گئی، ایک مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی سے کندھ کوٹ جانیوالی مسافر کوچ الٹ گئی، ایک مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی سے کندھ کوٹ جانیوالی مسافر کوچ الٹ گئی، 1 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

    نوشہروفیروز: کراچی سے کندھ کوٹ جانیوالی مسافر بس بائی پاس پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1مسافر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اپنوں میں عید منانے کیلئے جانے والے مسافر حادثے کا شکار ہوگئے، یہ حادثہ نوشہروفیروز کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 1مسافر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق شخص اور 10 سے زائد زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، بس کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

  • کالام میں سیاحوں کی وین کھائی میں گرگئی، 4 سیاح جاں بحق متعدد زخمی

    کالام میں سیاحوں کی وین کھائی میں گرگئی، 4 سیاح جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: سیاحی مقام کالام کے علاقے میں پنجاب سے آنے  والے سیاحوں کی کوسٹر وین کو حادثہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالام کے علاقے پشمال میں پنجاب سے جانے والے سیاحوں کی کوسٹر وین کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 سیاح جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاح کالام سے واپس مینگورہ کی طرف آرہے تھے، زخمی ہونے ہونے 19 میں سے 7 سیاحوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل جولائی میں گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھلیچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 12 سیاح زخمی ہوگئے تھے۔

  • بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک

    بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک

    بھارت میں مغربی بنگال کے شمالی علاقے میں غیر قانونی پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع گنہ کی پٹاخہ فیکٹری میں صبح کے وقت پیش آیا، دماکے کے نیتجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس سے علاقے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت میں غیر قانونی طریقے سے آتش بازی کی فیکٹری چلائی جارہی ہے، مقامی افراد نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ فیکٹری پولیس اور سیاستدانوں کی ملی بھگت سے چل رہی تھی۔

    واضح رہے کہ غیر قانونی پلاٹ میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی  ایسے ہی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

    مئی میں مدنا پور ضلع کے ایگرا میں پٹاخے کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو خواتین تھیں۔

  • بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

    بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

    نئی دہلی: بھارت میں مدورائی ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کے ڈبے کے اندر آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ایک اسٹیشن پر  ٹرین سے علیحدہ کیے گئے  ڈبے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریلوے حکام کے مطابق ڈبے میں غیرقانونی طور پرگیس سلینڈر رکھا گیا تھا اور اس پر کھانا پکایا جا رہا تھا اس دوران آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے ڈبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس، فائر، ریسکیو سروسز اور ریلوے کے اسٹاف نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حکام کے مطابق متعدد افراد نے آگ لگتے ہی ڈبے سے چھلانگ لگا دی جبکہ کچھ  لوگ پہلے ہی ڈبے سے اتر گئے تھے ورنہ جانی نقصان زیادہ ہوتا، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔