Tag: متعدد گرفتار

  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    کلفٹن بلاک ون میں پولیس نے مبینہ مقابلےکہ بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں  گرفتار کیا، جن کی شناخت سہیل اور گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس سے پہلے پولیس نے درخشاں تھانے کی حدود سی ویو میں مقابلے بعد ملزم امان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم ساتھی کے ہمراہ سی ویو پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-encounters-one-killed-3-arrest/

  • سعودی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ڈاکو گرفتار، 25 ملین ریال برآمد

    سعودی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ڈاکو گرفتار، 25 ملین ریال برآمد

    ریاض: سعودی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک یمنی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے 25 ملین ریال کی مسروقہ رقم برآمد کرلی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس کو اطلاع ملی کہ شاہراہ خالد بن ولید پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک نجی کمپنی کی گآڑی پر حملہ کرکے اس کے ایک گارڈ کو قتل اور دو کو زخمی کرکے گاڑی سے کم از کم 19 ملین ریال کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔

    اطلاع ملتے ہی ریاض کے پولیس چیف میجر جنرل فہد بن زید المطیری نے کرائسز سیل قائم کرنے کے ساتھ ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی جس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا۔

    پولیس نے ریاض میں مسلح ڈاکوؤں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک یمنی شہری پکڑا گیا، ٹھکانے کی تلاشی کے دوران لوہے کے صندوقوں میں چھپائی گئی رقم برآمد کی گئی، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنی مزید تین ڈکیتیوں کا اعتراف کیا، ایک ڈکیتی میں انہوں نے دو ملین، دوسری میں کم از کم چار ملین کی رقم لوٹی تھی جبکہ تیسری ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم کی مالیت ایک ملین ریال سے زائد تھی۔

    ملزمان کے قبضے سے دو پستول، 31 گولیاں، نو موبائل فونز، یمن کے پاسپورٹس، دو لیپ ٹاپ، موبائل فون کی سمیں اور بینک کی چیک بکس بھی برآمد کرلی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد جاری : بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    آپریشن ردالفساد جاری : بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    کوئٹہ/ سوات /سکھر/ چنیوٹ : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں اور مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے چپے چپے میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، بلوچستان میں کاہان کے علاقے چوٹھ کیمپ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرکے گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں چوبیس دستی بم چھوٹی مشین گن کی چار ہزارنو سو گولیاں، بارہ اعشاریہ سات ایم ایم گن کے چارسو تریپن راؤنڈز شامل ہیں۔

    دوسری جانب کوہلو کے علاقے نیساؤ میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپائے گئے چھیانوے مارٹر گولے برامد کرلئے۔

    سوات پولیس نے آپریشن کے دوران دو روپوش دہشت گردوں سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلم اور علی اکبر دھماکوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔

    چنیوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد احمد رضا مسعود کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ برامد ہوا ہے۔

    سکھر میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرکے ایک ہفتے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔