Tag: متعلق انکشاف

  • تاپسی پنو کا دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف

    تاپسی پنو کا دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف

    بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تاپسی پنو نے دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں نے حال ہی میں بالی ووڈ بیبو، کرینہ کپور کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی کی تلخ واقعے سے متعلق انکشاف کیا۔

    تاپسی پنو نے بتایا کہ میں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ دہلی شہر دیگر شہروں کے مقابلے میں خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر ہے، دہلی میں رہنے والے اپنی بیٹیوں کو سورج ڈوبنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں لیکن دوسرے شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

    اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بھی دہلی سے ہے، میں سوچا کرتی تھی کہ ہر جگہ ایسا ہوتا ہے، ہر جگہ ہی چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے جب دوسرے شہروں میں رہنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ صرف دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو گھر جَلد لوٹنے کا کہتے ہیں، باقی شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

    پوڈ کاسٹ کے دوران تاپسی پنو نے بھیڑ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق بھی انکشاف کیا، کہا کہ ایک بار مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ’میں نہیں چاہتا تھا کہ زاویار۔۔۔‘ نعمان اعجاز کا اپنے بیٹے سے متعلق انکشاف

    ’میں نہیں چاہتا تھا کہ زاویار۔۔۔‘ نعمان اعجاز کا اپنے بیٹے سے متعلق انکشاف

    پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ زاویار شوبز انڈسٹری میں آئیں وہ اس بات کے خلاف تھے۔

    اداکار نعمان اعجان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی وپروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    نعمان اعجاز نے بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ فیلڈ بہت مشکل ہے، اس میں کئی سالوں تک ڈراموں کی زینت بنتے رہنے کیلئے دن و رات محنت کرنی پڑتی ہے، اسی لیے میں نہیں چاہتا تھا کہ میرا بیٹا اس فیلڈ میں قدم رکھے۔

    انہوں نے بتایا کہ لیکن ایک دن صبح میں جائے نماز پر بیٹھا ہوا تھا کہ زاویار نے آ کر کہا کہ مجھے اداکار بننا ہے تو میں نے روتے ہوئے اس سے وجہ پوچھی لیکن جب تک وہ فیصلہ کر چکا تھا اور مجھ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر چکا تھا تو پھر میں نے بھی اجازت دے دی۔

    کتنی گرہیں باقی ہیں، مائی ری اور کیسی تیری خود غرضی جیسے کئی ڈراموں کو اپنی اداکاری سے کامیاب بنانے والے اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اس فیلڈ میں کبھی بھی بیٹے کی رہنمائی نہیں کی، میں گھر میں ایک عام آدمی کی طرح رہتا ہوں، میں گھر کے بہت سے کام خود کرلیتا ہوں۔