Tag: متنازعہ خبر

  • نیوز لیکس کمیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    نیوز لیکس کمیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    لاہور: نیوز لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔ سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈان اخبار کی متنازع خبر پر تحقیقاتی کمیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ 14 نومبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عامر رضا کے شریف فیملی سے ذاتی تعلقات ہیں۔ کمیشن سے شفاف تحقیقات کی امید نہیں ہے۔ عدالت کمیشن کو کالعدم قرار دے کر نیا کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ ڈان نیوز میں متنازعہ خبر شائع ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو قومی سلامتی سے متعلق خبر کے اجرا میں کوتاہی اور غفلت برتنے پر برطرف کردیا گیا تھا۔

  • متنازعہ خبر: وفاقی وزیر نے تحقیقات کو گپ شپ قرار دے دیا

    متنازعہ خبر: وفاقی وزیر نے تحقیقات کو گپ شپ قرار دے دیا

    اسلام آباد : قومی سلامتی سے متعلق خبرکا معاملہ حل کرنے کیلئے وزیرعظم نے چوہدری نثار کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، انکوائری کمیٹی کے سربراہ زاہد حامد نے تحقیقات کو گپ شپ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں ڈان نیوز کی متنازعہ خبر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہدایت کی ہے کہ متنازعہ خبر کی غیر جانبدارانہ طریقے سے تحقیقات کی جائے۔

    علاوہ ازیں خبرکی تحقیقات کے لیے وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، آج ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس میں ایک صحافی کے سوال پر زاہد حامد نے تحقیقاتی کمیٹی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کمیٹی اور تحقیقات کو محض گپ شپ قرار دیا، اس سے پہلے چوہدری نثار نے متنازعہ خبر لیک کرنے والے کو کٹہرے میں لانے کا عزم کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

     وزیرداخلہ نے صحافی کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کی وجہ بتائی تھی لیکن ان کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد ہی سرل المیڈا کانام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات: متنازعہ خبر پر تبادلہ خیال

     یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے سے انکار کر دیا تھا اور گزشتہ روز وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کر کے اس خبر کے حوالے سے فوج میں پائی جانے والی تشویش سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: متنازعہ خبر کا معاملہ، چوہدری نثار نے خود کو تحقیقات سے الگ کرلیا

     اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت اس قومی سلامتی سے متعلق خبر کا معاملہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ؟؟

     

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات: متنازعہ خبر پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات: متنازعہ خبر پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں قومی سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں آرمی چیف نے وزیر اعظم کو معروف انگریزی اخبار ڈان نیوز میں شائع والی متنازعہ خبر پر کورکمانڈرز اور فوج کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

    ملاقات میں ملک کےخلاف کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے پربھی اتفاق کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    سیاسی اور عسکری ملاقات سے پہلے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور انہیں متنازعہ خبر کی تحقیقات سے آگاہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈان نیوز میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول ملٹری تعلقات میں تلخی کے حوالے سے متنازع خبر شائع کی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔