Tag: متنی

  • پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن لشکرکے4 افراد جاں بحق

    پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن لشکرکے4 افراد جاں بحق

    پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں سوارامن لشکر کے 4 نمائندے جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، گاڑی میں سوار چاروں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے، فائرنگ سےایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ لواحقین نے فائرنگ کرنے والوں کے ناموں کے حوالے سے نشاندہی بھی کردی ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیاجائے گا۔

    پولیس کے مطابق مقتولین اورملزمان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائرنگ امن لشکر کے ارکان کی گاڑی پر ہوئی، مقامی امن کمیٹی کے رہنما ارشاد ساتھیوں کے ہمراہ کار میں جارہے تھے۔

  • پشاور: دہشت گرد گرفتار، سر کی قمیت 5لاکھ مقرر تھی

    پشاور: دہشت گرد گرفتار، سر کی قمیت 5لاکھ مقرر تھی

    پشاور :  پولیس نے دہشت گرد کمانڈر کو گرفتار کرلیا، جو بجلی کے ٹاورز کو بموں سے اڑانے کے منصوبوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

    ملزم  کے سر کی قمیت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کمانڈر رشید خان کو گرفتار کیا ہے ۔

    اس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے ۔ مذکورہ ملزم ہلیس کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب ہے،ملزم کمانڈر رشید خان متنی میں بجلی کے ٹاور اڑنے کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔

    اس کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔ ملزم کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے ۔ اسے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔