Tag: متھن

  • کولکتہ ریپ کیس پر متھن چکرورتی کا رد عمل سامنے آگیا

    کولکتہ ریپ کیس پر متھن چکرورتی کا رد عمل سامنے آگیا

    کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے بھارت کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے بھی انصاف کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید بدتر ہوجائیں گے۔

    متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کے بعد، میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔

    اداکار نے کہا کہ بنگال میں ریپ کے بڑھتے کیسز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان ہیں۔

    سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں جلد از جلد سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ اس خوفناک واقعے کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے اہلخانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 9 اگست کو 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا، ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔

    ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، سجل علی نے ایسا کیوں کہا؟

    تاہم، واقعے کے اگلے ہی روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

  • سلمان اور ہریتھک کی کامیابی؟ متھن چکرورتی نے راز کھول دیا؟

    سلمان اور ہریتھک کی کامیابی؟ متھن چکرورتی نے راز کھول دیا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے سلمان خان اور ہریتیک روشن کی کامیابی کے پیچھے چھپے اصل محرکات سے پردہ اُٹھادیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارز بننے کی روایت اب ختم ہوچکی ہے، سلمان، شاہ رخ، ہریتیک روشن اور میتابھ بچن جیسے اداکاروں کو سنگل اسکرین سینیما کا شکرگزار ہونا چاہیے جس نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا۔

    متھن چکرورتی نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک بڑا اسٹار بننے کی مشکلات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

    متھن کے خیال میں ان روایتی تھیٹروں نے ان اداکاروں کو اپنے کیریئر میں طویل عرصے تک مقبول اور کامیاب بنانے میں مدد کی۔

    انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اور ہریتک روشن جیسے مشہور اداکار پرانے طرز کے سنگل اسکرین فلم تھیٹرز کی وجہ سے سپر اسٹار بن گئے۔

    جبکہ آج کل تو فلم کی کامیابی کا فیصلہ صرف پہلے 2 سے 3 دنوں میں ہو جاتا ہے۔ اس سے اداکاروں کے لیے سپر اسٹار بننا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

    مزید یہ کہ متھن نے کہا کہ ایک جدید طریقے کے ساتھ دوبارہ سے انڈسری میں مسالہ انٹرٹینرز جیسے موضوعات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جیساکہ ہالی ووڈ کی کامیاب فلم دی ایوینجرز اس زمرے میں بہترین مثال ہے۔

    کریتی سینن کی گولڈن سلک ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار متھن نے ان چیلنجز کے باوجود ثابت قدم رہنے اور ہر لمحے بدلتی ہوئی فلم انڈسٹری میں مسلسل کوششیں کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔