Tag: متھن چکرورتی

  • مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

    مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

    کولکتہ : بھارتی اداکار متھن چکرورتی کو مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا مہنگا پڑگیا، مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما متھن چکرورتی نے گزشتہ دنوں بنگال میں انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلا تھا۔

    مغربی بنگال پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر بی جے پی رہنما اور اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    ریلی سے خطاب میں متھن چکرورتی نے کہا تھا کہ ہمیں ایسے کارکنوں کی ضرورت ہے جو سامنے سے لڑیں۔ جو کہے، مارو، تمہارے پاس کتنی گولیاں ہیں؟

    بھارت کے ناکام ترین اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کو کاٹ ڈالیں گے اور انہیں دفن کردیں گے، ہم بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم 2026 میں مغربی بنگال کا تخت سنبھالیں گے۔ اس خطاب سے متعلق شکایت کے بعد بدھان نگر ساؤتھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے! متھن چکرورتی نے زہراُگلنا شروع کردیا

    تعصب پسند بی جے پی رہنما متھن نے جس وقت ریلی سے یہ زہر آلود خطاب کیا اس وقت وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ متھن چکرورتی کو اس سال فلمی میدان کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

  • متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ چل بسیں

    متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ چل بسیں

    تجربہ کار بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی پہلی بیوی، ہیلینا لیوک امریکا میں چل بسیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ ہیلینا لیوک کی موت کی تصدیق مشہور ڈانسر و اداکار کاپانا آئیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔

    ہیلینا لیوک کا انتقال 3 نومبر 2024 کو امریکا میں ہوا، ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیلینا کی صحت ٹھیک نہیں تھی اور انہیں بروقت طبی امداد نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

    ہیلینا نے مرنے سے قبل آخری پوسٹ 3 نومبر کو 9 بج کر 20 منٹ پر کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’عجیب محسوس کر رہی ہوں، ملے جُلے سے جذبات ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے، بدحواسی طاری ہے‘۔

    واضح رہے کہ ہیلینا لیوک اور متھن چکرورتی کی شادی صرف چار ماہ میں ہی ختم ہوگئی تھی، ہیلینا کبھی بھی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہیں متھن سے شادی کرنے پر افسوس تھا۔

    ہیلینا امریکن نژاد بھارتی اداکارہ تھیں جو 1980 کی دہائی میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھیں، انہوں نے 1985 میں امیتابھ بچن کی ریلیز ہونے والی فلم مرد میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہی فلم انکی وجۂ شہرت بھی بنی جس میں انہوں نے برطانیہ کی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جب ہیلینا کی متھن کے ساتھ شادی ختم ہوئی تو وہ امریکہ چلی گئیں، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر ہوا بازی کے ادارے میں کام کیا، فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر بھی ان کی شادی کی طرح مختصر رہا تھا۔

  • مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے! متھن چکرورتی نے زہراُگلنا شروع کردیا

    مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے! متھن چکرورتی نے زہراُگلنا شروع کردیا

    بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنماء متھن چکرورتی مسلم دشمنی میں تمام حدوں کو پار گئے، انتخابات جیتنے کیلئے مسلمانوں کیخلاف زہراُگلنا شروع کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رہنماء متھن چکرورتی نے بنگال میں انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلا۔

    بھارت کے ناکام ترین اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے اور انہیں دفن کردیں گے۔ ہم بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔

    تعصب پسند بی جے پی رہنما متھن نے جس وقت ریلی سے یہ زہر آلود خطاب کیا اس وقت ریلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

    تریمونل کے رہنماء نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بے جی پی پر مسلمانوں کو دھمکیاں دینے کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ ماہ مغربی بنگال میں چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

    اس سے قبل کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے متھن نے بھی انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متھن کا کہنا تھا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید بدتر ہوجائیں گے۔

    بھارت میں ایک اور شاہانہ شادی کی تصاویر، ویڈیوز وائرل، مودی بھی شریک

    متھن کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کے بعد، میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔اداکار نے کہا کہ بنگال میں ریپ کے بڑھتے کیسز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان ہیں۔

  • کولکتہ ریپ کیس پر متھن چکرورتی کا رد عمل سامنے آگیا

    کولکتہ ریپ کیس پر متھن چکرورتی کا رد عمل سامنے آگیا

    کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے بھارت کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے بھی انصاف کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید بدتر ہوجائیں گے۔

    متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کے بعد، میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔

    اداکار نے کہا کہ بنگال میں ریپ کے بڑھتے کیسز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان ہیں۔

    سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں جلد از جلد سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ اس خوفناک واقعے کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے اہلخانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 9 اگست کو 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا، ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔

    ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، سجل علی نے ایسا کیوں کہا؟

    تاہم، واقعے کے اگلے ہی روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

  • ’سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے‘

    ’سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے‘

    بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے ساتھی فنکار اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی شادی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں متھن چکرورتی نے رئیلٹی شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیکی شراف، سلمان خان، سنجے دت اور اکشے کمار چاروں اداکار بہت ہینڈ سم ہیں اور پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔

    متھن چکرورتی نے کہا کہ ایسی کون سی لڑکی ہوگی جو اتنے ہینڈسم سُپر اسٹار سے محبت نہیں کرے گی؟، ہر لڑکی کو لگتا ہے کہ اتنا ہینڈسم سپر اسٹار، اس سے شادی کرے گا لیکن میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سلمان خان صرف سب کو بے وقوف بناتا رہے گا، کسی سے کبھی شادی نہیں کرے گا۔

    خیال رہے کے ماضی میں سلمان خان اور مختلف خوبرو بھارتی اداکاراؤں کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں۔

    ان اداکارہ سنگیتا بجلانی ، ماڈل گرل شاہین جعفری، اداکارہ اور سماجی کارکن سومی علی، اداکارہ، ایشوریا رائے اور اداکارہ کترینہ کیف کے نام شامل ہیں۔

  • فالج کا شکار ہونیوالے بھارتی لیجنڈ متھن چکرورتی کہاں چلے گئے؟

    فالج کا شکار ہونیوالے بھارتی لیجنڈ متھن چکرورتی کہاں چلے گئے؟

    نئی دہلی: فالج سے صحتیاب ہونے کے بعد معروف بھارتی اداکار متھن چکرورتی بیٹے اور بہو کے ساتھ چھٹیوں پر روانہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متھن چکرورتی کو 10 فروری کی صبح سینے میں تکلیف، اوپری اور نچلے اعضاء میں کمزوری کی شکایت کے ساتھ کولکتہ کے اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا، جہاں اُن کا علاج کیا گیا۔

    ایم آر آئی کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ سینئر بھارتی اداکار پر فالج نے اٹیک کیا ہے، جس کے بعد اُن کا علاج کیا گیا، ڈاکٹرز نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ اداکار کی صحت بہتر ہورہی ہے اور عنقریب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔

    متھن چکرورتی کی نئی تصویر شل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ جہاز میں بیٹھے ہیں اور صحت مند نظر آرہے ہیں۔

    یہ تصویر متھن چکرورتی کے بیٹے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے وضاحت نہیں کی کہ اُن کا سفر کہاں کا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی فالج سے صحتیابی کے بعد اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ 10 فروری کی صبح متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک اُن کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

  • متھن چکرورتی اسپتال میں داخل

    متھن چکرورتی اسپتال میں داخل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے 90 کی دہائی کے معروف اداکار متھن چکر ورتی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار کو سینے میں درد کی شکایت اور بے چینی محسوس ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس کے بعد ان کے مداح بھی فکر مند ہوگئے ہیں۔

    متھن چکر ورتی کی عمر اس وقت 73برس ہے، معلوم ہوا ہے کہ انہیں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اگلے 48 گھنٹے تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

    اس سے قبل اپنے ایک بیان میں متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ سپر اسٹارز بننے کی روایت اب ختم ہوچکی ہے، سلمان، شاہ رخ، ہریتیک روشن اور میتابھ بچن جیسے اداکاروں کو سنگل اسکرین سینیما کا شکرگزار ہونا چاہیے جس نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اور ہریتک روشن جیسے مشہور اداکار پرانے طرز کے سنگل اسکرین فلم تھیٹرز کی وجہ سے سپر اسٹار بن گئے۔

    متھن چکروتی کے ساتھ اداکار کیوں کام نہیں کرنا چاہتے تھے؟

    جبکہ آج کل تو فلم کی کامیابی کا فیصلہ صرف پہلے 2 سے 3 دنوں میں ہو جاتا ہے۔ اس سے اداکاروں کے لیے سپر اسٹار بننا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

  • سلمان اور ہریتھک کی کامیابی؟ متھن چکرورتی نے راز کھول دیا؟

    سلمان اور ہریتھک کی کامیابی؟ متھن چکرورتی نے راز کھول دیا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے سلمان خان اور ہریتیک روشن کی کامیابی کے پیچھے چھپے اصل محرکات سے پردہ اُٹھادیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارز بننے کی روایت اب ختم ہوچکی ہے، سلمان، شاہ رخ، ہریتیک روشن اور میتابھ بچن جیسے اداکاروں کو سنگل اسکرین سینیما کا شکرگزار ہونا چاہیے جس نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا۔

    متھن چکرورتی نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک بڑا اسٹار بننے کی مشکلات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

    متھن کے خیال میں ان روایتی تھیٹروں نے ان اداکاروں کو اپنے کیریئر میں طویل عرصے تک مقبول اور کامیاب بنانے میں مدد کی۔

    انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اور ہریتک روشن جیسے مشہور اداکار پرانے طرز کے سنگل اسکرین فلم تھیٹرز کی وجہ سے سپر اسٹار بن گئے۔

    جبکہ آج کل تو فلم کی کامیابی کا فیصلہ صرف پہلے 2 سے 3 دنوں میں ہو جاتا ہے۔ اس سے اداکاروں کے لیے سپر اسٹار بننا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

    مزید یہ کہ متھن نے کہا کہ ایک جدید طریقے کے ساتھ دوبارہ سے انڈسری میں مسالہ انٹرٹینرز جیسے موضوعات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جیساکہ ہالی ووڈ کی کامیاب فلم دی ایوینجرز اس زمرے میں بہترین مثال ہے۔

    کریتی سینن کی گولڈن سلک ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار متھن نے ان چیلنجز کے باوجود ثابت قدم رہنے اور ہر لمحے بدلتی ہوئی فلم انڈسٹری میں مسلسل کوششیں کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

  • متھن چکرورتی کے بیٹے کی فلم ’بیڈ بوائے‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    متھن چکرورتی کے بیٹے کی فلم ’بیڈ بوائے‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار اور بھارتی سیاستدان متھن چکرورتی کے چھوٹے بیٹے نمشی چکرورتی کی فلم ’بیڈ بوائے‘ کی ریلیز کی تاریح سامنے آگئی۔

    بیڈ بوائے ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جسکی کہانی نمشی چکرورتی اور امرین کے ارد گرد گھومتی نظر آئے گی۔ راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سے متھن کے بیٹے بالی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔

    نمشی چکرورتی اور امرین کے بیڈ بوائے گانوں کے ساتھ ساتھ فلم کے ٹریلر پر بھی مداحوں نے اپنا زبردست درعمل دیا ہے۔ ساجد قریشی اور انجم قریشی کی طرف سے پروڈیوس کردہ آنے والی رومانوی کامیڈی فلم کو دیکھنے کے لیے شائقین کا جوش ہر روز بڑھ رہا ہے۔

    تاہم فلم کی پروموشن جاری ہے جہاں فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے نمشی چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں بیڈ بوائے جیسی فلم سے ڈیبیو کررہا ہوں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرا کردار راگھو ایک لاپرواہ بنداس کردار ہے اور میں ذاتی طور پر اس سے حقیقی تعلق رکھتا ہوں، ہم نے سامعین کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے اپنے تمام پسینے اور آنسو فلم میں ڈال دیے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ فلم دیکھ کر آپ کو اتنا ہی مزہ آئے گا جتنا ہمیں اسے بنانے میں آیا تھا۔

    دوسری جانب اداکارہ امرین نے کہا کہ میں نے اس فلم کو سائن کرنے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور میں واقعی میں اپنے فلم کے پروڈیوسر ساجد قریشی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔

    راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس رومانوی کامیڈی فلم میں جانی لیور، راجپال یادو، ساسوتا چٹرجی، درشن جری والا، اور راجیش شرما نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

    اس فلم کے ذیادہ تر حصوں کو بنگلور اور ممبئی جیسے شہروں میں فلمایا گیا ہے۔ فلم 28 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

  • متھن چکرورتی اسپتال میں داخل، تصویر وائرل

    متھن چکرورتی اسپتال میں داخل، تصویر وائرل

    حیدر آباد: بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی اسپتال میں داخل ہو گئے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ان کے مداح پریشان ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اس تصویر میں متھن اسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    تصویر دیکھ کر متھن کے مداح حیران اور پریشان ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر اداکار کی صحت کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں ظاہر کی جا رہی ہیں۔

    اس وائرل تصویر کی حقیقت متھن کے بیٹے میموہ چکرورتی نے بتا دی ہے، مموہ نے اپنے والد متھن کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ والد کو گردے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔

    بیٹے کا کہنا تھا کہ گردے کی پتھری کی وجہ سے والد کو بنگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، یہ تصویر اسپتال کی ہے، لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں، اور انھیں ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

    بی جے پی کے قومی سیکریٹری ڈاکٹر انوپم ہزرہ نے بھی اس وائرل تصویر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا اور انھوں نے متھن کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔