Tag: مثال

  • اسپورٹسمین اسپرٹ کی مثال،  شاداب خان نے دل جیت لیے

    اسپورٹسمین اسپرٹ کی مثال،  شاداب خان نے دل جیت لیے

    لاہور: گزشتہ روز پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں آل راؤنڈر  شاداب خان نے اسپورٹسمین اسپرٹ کی مثال قائم کردی۔

    گزشتہ روز کے ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    پالی کیلے میں جاری میچ میں ابتدائی 4 وکٹیں جلد گرنے کے بعد ایشان کشن اور ہردیک پانڈیا اسپنرز کیخلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لا رہے تھے۔

    پاک بھارت میچ، بابر اعظم نے کس کی تعریف کی؟

    اسی دوران بھارت کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا  کو جوتے کا تسمہ باندھنے کی ضرورت محسوس ہوئی مگر گلوز حائل ہو گئے، شاداب خان نے ان کی پریشانی کو سمجھا اور مدد کیلیے آگئے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پاکستانی آل راؤنڈر کی اسپورٹسمین اسپرٹ کو سراہا جارہا ہے۔

    انڈین میڈیا کے منہ پر طمانچہ، ان فٹ بولر ایسا فٹ ہوا کہ بھارتی بیٹنگ کی بینڈ بجا دی

    اس کے علاوہ میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد کی بھی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارت کے سابق کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تاریخ رقم کی، ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ بولرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اڑادی، تاہم بارز کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

  • ہانگ کانگ میں 20لاکھ مظاہرین نے ایمبولینس کو رستہ دیکر انسانیت کی مثال قائم کردی

    ہانگ کانگ میں 20لاکھ مظاہرین نے ایمبولینس کو رستہ دیکر انسانیت کی مثال قائم کردی

    ہانگ کانگ : ملزمان کی حوالگی سے متعلق بل کے خلاف احتجاج کرنے والے 20 لاکھ مظاہرین نے سائرن کی آواز سن کر چند سیکنڈ میں ایمبولینس کو راستہ دے کر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے جانے والے بل کے خلاف گزشتہ کئی روز سے عوامی احتجاجی جاری تھا میں لاکھوں مظاہرین نے پارلیمنٹ جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا تھا تاہم مظاہرین نے ایمبولینس کو رستہ دے کر عظیم قوم ہونے کا ثبوت پیش کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں ہونے والا احتجاج شروع سے ہی عالمی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے لیکن گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے ہانگ کانگ کے شہریوں کو ضرب مثل بنا دیا۔

    سوشل میڈیا پر دو روز قبل ایک ویڈیو بے تحاشا وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 لاکھ مظاہرین کے درمیان سے ایک ایمبولینس بڑی آرام سے چند سیکنڈ میں گزر گئی اور کسی نے کوئی مزاحمت نہیں کی نہ ایمبولینس کو روکا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 لاکھ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سائرن کی آواز سنتے ہی خود باخود ایمبولینس کے لیے راستہ صاف کرکے انسانیت اور نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانگ کانگ کے شہری ایمبولینس گزرنے کے بعد دوبارہ احتجاج میں مصروف ہوگئے۔

    خیال رہے کہ ہانگ کانگ کی سڑکوں پر 12 جون سے شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ چیف ایگزیکٹو کیری لام اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ عام کے شدید احتجاج کے بعد کیرم لام نے مجرمان کی حوالگی سے متعلق بل پر بحث منسوخ کردی۔

  • سوئیڈن میں پناہ گزینوں کے لیے مثال بننے والی فلسطینی دوشیزہ

    سوئیڈن میں پناہ گزینوں کے لیے مثال بننے والی فلسطینی دوشیزہ

    اسٹاک ہوم : ایک بچی کی ماں ہونے کے باوجود تعلیم حاصل کرکے ترقی پانیوالی فلسطینی دوشیزہ ربیٰ محمود کے غیر ملکی میڈیا میں بھی چرچے شروع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی دو شیزہ جو سویڈن میں پناہ گزینوں کے لیے مثال بن گئی، فلسطینی پناہ گزین دوشیزہ ربیٰ محمود نے چار سال قبل شام میں جنگ سے جان بچا کر سات سمندر پار اسکنڈنیوین ملک سویڈن میں اپنا ٹھکانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چوبیس سالہ ربا محمود نے مصائب و مشکلات کا سفر طے کرتے ہوئے نہ صرف یورپی معاشرے میں اپنی جگہ بنائی بلکہ پناہ گزینوں کی ترجمان بن کر ابھری ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ربا نے ایک سال سے کم وقوت میں سویڈش زبان سیکھ لی اور سویڈن کی ‘لونڈ’ یونیورسٹی میں طب کے شعبے میں داخلہ لینے میں بھی کامیابی حاصل کرلی حالانکہ وہ شادی شدہ اور ایک بچی کی ماں ہیں۔

    ایک انٹرویو میں ربیٰ نے کہا کہ میں نے شام میں ڈیڑھ سال تک ہیومن میڈیکل کے شعبے میں تعلیم حاصل کی، سویڈن میں آنے کے بعد میں نے ایک سال کے کم عرصے میں سویڈش زبان کی تعلیم حاصل کرلی، پردیسی زبان سیکھنے کے بعد اب میں اگلے مرحلے یعنی تعلیم کے حصول کی طرف جانے کی تیاری کر رہی ہوں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ربیٰ پر بہ یک کئی ذمہ داریاں ہیں، وہ ایک بچی کی ماں، ایک بیوی اور سویڈن میں پناہ گزینوں کی ترجمان کے ساتھ ساتھ بچوں کے ایک اسکول میں 10 گھنٹے تدریس اور دیگر کام انجام دیتی ہیں۔

    اس کا کہنا تھا کہ سویڈن میں اس کی کامیابی میں اس کی محنت، خود اعتمادی اور لوگوں سے تعلقات کے قیام میں پیش پیش رہنے نے اہم کردار ادا کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ربا محمود کی تیزی کے ساتھ ترقی اور محنت کے چرچے اس وقت سویڈش میڈیا میں بھی عام ہیں۔ اسے بالعموم تمام پناہ گزینوں بالخصوص فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

  • احد تمیمی نوجوانوں کی مزاحمت کی مثال ہیں، محمود عباس

    احد تمیمی نوجوانوں کی مزاحمت کی مثال ہیں، محمود عباس

    رملّہ : اسرائیلی عقوبت خانے میں آٹھ ماہ قید رہنے والی احد تمیمی نے کہا ہے کہ ’میری خوشی اس وقت مکمل ہوگی جب اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسیطینی رہا ہوں گے اور فلسطین سے صیہونیت کا قبضہ اور تسلط ختم ہوگا‘۔

    تفصیلات کے مطابق ظالموں کے خلاف مزاحمت کی علامت فلسطینی لڑکی عہد تمیمی نے جیل سے رہائی کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس سے صدراتی محل میں ملاقات کی، فلسطینی صدر نے عہد تمیمی کو جیل سے رہائی پانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف ڈٹ کرمقابلہ کرنے کی تعریف کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں آٹھ ماہ جیل کی سختیاں برداشت کرنے والی نوجوان عہد تمیمی سے ملاقات کے دوران محمود عباس نے عہد تمیمی کو نوجوانوں کے لیے مثال قرار دیا۔

    صیہونی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی عہد تمیمی نے فلسطینی صدر سے ملاقات کرنے سے قبل فلسطین کے حریت رہنما یاسر عرفات کی قبر پر حاضری دی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی جیلوں میں مقید خواتین کا حوصلہ چٹان سے زیادہ مضبوط ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عہد تمیمی نے کہا کہ فلسطین سے اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی تک مزاحمت کی تحریک جاری رہے گی۔

    عہد تمیمی کا میڈیا سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ صیہونی عقوبت خانوں میں تمام فلسطینی رہا ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عہد تمیمی کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی مظالم کے خلاف ہماری صدائے احتجاج پوری دیا میں پھیل چکی ہے لہذا اسیروں کی رہائی کے لیے چلنے تحریکوں کا ساتھ ہماری ذمہ داری ہے۔

    فلسطین کی نڈر بیٹی عہد تمیمی نے کہا کہ میری رہائی کی خوشی اس وقت ناتمام ہے جب فلسطین کی سرزمین صیہونی قبضے اور تسلط سے آزاد نہیں ہوجاتی۔


    صیہونی مظالم کے آگے ڈٹ جانے والی احد تمیمی اسرائیلی جیل سے رہا


    خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی احد تمیمی کو 8 ماہ بعد قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد اسرائیلی جیل شیرون سے گذشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں