Tag: مثال قائم

  • لڑکی نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    لڑکی نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    جرمنی میں ایک نو عمر لڑکی نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے نوٹوں سے بھرا بٹواپولیس کے حوالے کردیا۔

    جرمنی کے شمال میں واقع ساحل پر ایک نو عمر لڑکی کو ایک بٹوا ملا جس میں 7371 یورو موجود تھے، گمشدہ بٹوا ملنے پر بچی نے پولیس کو اطلاع دی اور بٹوا پولیس کے حوالے کردیا۔

    مقامی پولیس نے بیان میں کہا کہ اس ایماندار لڑکی نے ہفتے کی شام کو فون کیا کہ اسے عمارت کے قریب نقدی سے بھرا ایک بٹوا ملا ہے۔

     مقامی پولیس کے مطابق یہ بٹوا جس شخص کا تھا اس نے بٹوا کھونے کے بعد دو گھنٹے کے اپنا بٹوا ڈھونڈنے آیس تاہم وہ اس میں ناکام رہا لیکن پولیس نے اسے بٹوا لوٹا دیا، اس شخص نے بٹوا واپس کرنے والی لڑکی کے لیے ایک انعامی رقم بھی ادا کی۔

  • وفاقی پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    وفاقی پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    اسلام آباد: وفاقی پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کو 60 لاکھ روپے لوٹا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی قیمتی اشیا اور 60 لاکھ مالیت کے برطانوی پاؤنڈز واپس کردیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہری شاپنگ مال کی پارکنگ میں گاڑی اسٹارٹ چھوڑ گیا تھا،  گاڑی میں قیمتی اشیا اور 60 لاکھ مالیت کے برطانوی پاؤنڈز موجود تھے، وفاقی پولیس کے ڈولفن اسکواڈ نے گاڑی تحویل میں لے لی۔

    مارگلہ پولیس نے شہری سے رابطہ کر کےگاڑی، کرنسی اور تمام سامان واپس کر دیا، شہری نے کہا کہ پولیس نے مثالی تعاون کیا اور حفاظت کی، اسلام آباد پولیس کی طرف سے کیا گیا تعاون ہمیشہ یاد رہے گا۔

  • صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی غیر ملکی صفائی والے نے دیانت داری اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مالک کو اس کا گمشدہ15 کلو سونا واپس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں صفائی کا کام کرنے غیر ملکی شخص نے پارکنگ ایریا سے برآمد ہونےو الا کروڑوں روپے مالیت کا سو نا مالک کو لوٹا کر ایمانداری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

    ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے طاہر علی مقبول کو دبئی کے علاقے ال شبکا پارکنگ میں صفائی کا کام کررہا تھا کہ اسے ایک کونے میں کالے رنگ کا بیگ پڑا ہوا ملا، طاہر نے بیگ کھولا تو اس کے اندر 70 لاکھ درہم مالیت کی 15 کلو وزنی سونے کی اینٹیں موجود تھیں۔

    طاہر علی متضاد کیفیت کا شکار ہوئے بغیر فوری طور پرروڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر گیا سونے سے بھرا بیگ حکام کے حوالے کیا، حکام نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) سے رابطہ کیا اور کچھ گھنٹوں بعد ہی سونا اس کے اصل مالک تک پہنچادی۔

    طاہر علی نے بتایا کہ سونا دیکھ کر مالک کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے اور اس نے کہا کہ میں تمہارا شکریہ کیسے ادا کروں؟ مجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے سونا واپس مل جائے گی۔

    طاہر علی مقبول اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے دبئی کی سڑکوں پر سخت محنت کرتے ہیں۔

    جدوجہد کی ان برسوں میں انہوں نے متعدد نشیب و فراز دیکھے، صعوبتیں اٹھائیں لیکن انہوں نے اپنی دیانت داری کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔