Tag: مثبت خیالات

  • منفی جذبات آپ کو کینسر میں مبتلا کرسکتے ہیں

    منفی جذبات آپ کو کینسر میں مبتلا کرسکتے ہیں

    ہم میں سے بہت سے افراد اپنے ساتھ برا کرنے والوں کے خلاف نفرت اور غصے کے جذبات میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ان سے انتقام لینا چاہتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ جذبات ہمیں کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ غصہ اور نفرت جیسے منفی جذبات ہمیں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کرسکتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق منفی جذبات صرف دماغ کو ہی نہیں بلکہ جسم کو بھی یکساں نقصان پہنچاتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جذبات کرونک اینگزائٹی پیدا کرتے ہیں، یہ اینگزائٹی اینڈرلائن اور کارٹیسول نامی ہارمون پید اکرتی ہے۔

    جسم میں ان ہارمونز کی بہت زیادہ افزائش ان مدافعتی خلیات کونقصان پہنچاتی ہے جو کینسر کے خلاف مدافعت کر سکتے ہیں۔ چنانچہ ان جذبات کی زیادتی انسان کو کینسر میں مبتلا کرسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: منفی خیالات سے کیسے نمٹا جائے؟

    ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ چیزوں کو درگزر کیا جائے اور معاف کرنے کی عادت اپنائی جائے۔ یہ دماغی و جسمانی دونوں طرح کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

    تحقیق کے مطابق وہ افراد جو معاف کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان کی جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ ذہنی دباؤ میں کمی کے ساتھ ساتھ ان کی نیند بھی بہتر ہوتی ہے، معدے کے مسائل کا کم سامنا ہوتا ہے جبکہ مختلف تکالیف کے لیے دوائیں بھی کم کھانی پڑتی ہیں۔

    کیا آپ بھی اس عادت کو اپنانے جارہے ہیں؟

  • بے رنگ زندگی کو تبدیل کرنے والی 5 عادات

    بے رنگ زندگی کو تبدیل کرنے والی 5 عادات

    ہم میں سے بہت سے افراد اپنی زندگیوں سے خوش نہیں ہوتے۔ وہ اپنی زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں مگر انہیں سمجھ نہیں آتی کہ وہ تبدیلی کا آغاز کیسے اور کہاں سے کریں۔

    مہاتما گاندھی کا قول ہے، ’کسی چیز کو تبدیل کرنے کے لیے ہمیں خود وہ تبدیلی بننا ہوگا‘۔

    اس حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے کہ تبدیلی لانے کے لیے خود کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ دنیا کے تبدیل ہونے کی خواہش کریں لیکن اپنے اندر کوئی تبدیلی نہ لائیں۔ اپنے اندر تبدیلی لا کر ہی زندگی کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    یہاں آپ کو کچھ ایسی ہی مثبت تبدیلیاں بتائی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی زندگی کو تبدیل کرسکتے ہیں۔


    :غیر مطمئن ہوجائیں

    lc-1

    سب سے پہلے تو اپنی زندگی سے غیر مطمئن ہوجائیں کہ آپ کو اپنی زندگی پسند نہیں اور اسے تبدیل کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

    اگر آپ اپنی زندگی سے مطمئن ہوجائیں گے، یا سوچیں گے کہ ’میں کچھ تبدیل نہیں کرسکتا‘ تو آپ واقعی کچھ نہیں کر سکیں گے اور ہمیشہ یکساں اور اکتا دینے والی زندگی گزاریں گے۔


    :مقصد تلاش کریں

    lc-6

    اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں اور اس کی تکمیل کو اپنا جنون بنا لیں۔ ہر صبح جب آپ کو اپنا مقصد یاد آئے گا تو آپ چھلانگ لگا کر بستر سے اٹھنے پر مجبور ہوجائیں گے۔


    :سوچ میں وسعت پیدا کریں

    lc-3

    اپنی سوچ کو چھوٹی چھوٹی حدوں سے ماورا کریں اور بڑے کینوس پر سوچیں۔ اپنے لیے بڑے مقاصد رکھیں اور ان کی تکمیل کی جانب بڑھتے رہیں۔

    لوگوں کی طنزیہ باتوں اور مذاق کا برا مانے بغیر اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہیں اور اپنے گرد پیش آنے والی چھوٹی چھوٹی باتوں اور مسائل کو نظر انداز کردیں۔

    یہ چیزیں راستہ کے پتھر کی طرح ہیں جو آپ کا راستہ روک بھی سکتی ہیں اور آپ انہیں اپنی ٹھوکر سے ہٹا کر آگے بھی بڑھ سکتے ہیں۔


    :ورزش کریں

    lc-5

    آپ اپنی زندگی کو اسی وقت تبدیل کرسکیں گے جب آپ صحت مند ہوں گے۔ اگر آپ جوان ہیں تو صرف ورزش کر کے ہی صحت مند رہ سکتے ہیں۔

    اپنی دن بھر کی فہرست میں ورزش کو سب سے پہلے شامل کریں اور دن کا آغاز ورزش سے کریں۔


    :مثبت سوچیں

    lc-4

    اپنی سوچوں سے منفی عناصر کو ختم کردیں اور ہر چیز کے بارے میں مثبت سوچ رکھیں۔ جلن، حسد، غصہ، انتقام جیسے جذبات کو اپنے دل و دماغ میں جگہ نہ دیں۔

    مایوسی اور بے دلی سے بچیں اور آنے والی ناکامیوں کو کامیابی کی جانب ایک قدم سمجھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔