Tag: مثبت سوچ

  • پریشان اور فکر مند رہنے والے افراد ہوشیار

    پریشان اور فکر مند رہنے والے افراد ہوشیار

    مثبت خیالات زندگی کو آسان بنا دیتے ہیں اور حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ یہ آپ کی عمر بھی لمبی کرسکتے ہیں۔

    بوسٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں علم ہوا کہ رجائیت پسند افراد قنوطی افراد کی نسبت زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس نمٹنے کے لیے کم پریشانیاں ہوتی ہیں۔

    تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر لیوینا لی کا کہنا تھا کہ دباؤ ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ آیا رجائیت پسند افراد روز بروز مختلف انداز میں دباؤ سے کس طرح نمٹتے ہیں، حاصل ہونے والے نتائج نے معلومات میں اضافہ کیا کہ کس طرح رجائیت پسندی بڑھتی عمر کے لوگوں میں اچھی صحت کو فروغ دے سکتی ہے۔

    اگرچہ پچھلی تحقیق میں رجائیت پسندی اور صحت مندی کے ساتھ عمر بڑھنے کے درمیان تعلق پایا گیا تھا لیکن اب تک یہ بات مبہم تھی کہ رجائیت پسندی کے صحت پر اثرات کیسے ہوسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر لی نے مزید بتایا کہ اس تحقیق نے ایک ممکنہ وجہ کو پرکھا، یہ دیکھا گیا کہ اگر زیادہ رجائیت پسند افراد روزمرہ کے دباؤ کو تعمیری انداز میں لیتے ہیں، لہٰذا وہ بہتر جذباتی صحت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    اس نئی تحقیق میں ماہرین کی ٹیم نے 233 بزرگ مردوں کا 24 سال تک مطالعہ کیا، یہ تحقیق 1986 میں شروع کی گئی تھی جس میں مردوں نے ایک سوال نامہ پر کیا جس سے ان کے اندر موجود رجائیت پسندی کو پرکھا گیا۔

  • عرب ممالک میں حماس کے حوالے سے مثبت سوچ میں اضافہ ہوا، امریکی سروے

    عرب ممالک میں حماس کے حوالے سے مثبت سوچ میں اضافہ ہوا، امریکی سروے

    واشنگٹن : امریکی سروے میں بتایا گیا ہے کہ امارات، کویت، اردن اور مصر میں عوامی سطح پر صہیونی ریاست کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے مخالف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں کیے گئے ایک سروے جائزے میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں عوامی سطح پر فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے حوالے سے لوگوں کی مثبت سوچ میں اضافہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واشنگٹن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جیسے ملکوں میں حماس کے بارے میں لوگوں کی مثبت سوچ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    سروے رپورٹ میں اردن میں 57 فی صد ، لبنان میں 54 ، کویت میں 52 فی صد ،مصر، متحدہ عرب امارات میں بالترتیب 38، 34 اور 27 فی صد مثبت رائے پائی جاتی ہے۔

    سروے میں حصہ لینے والے 50 فی صد مصری رائے دہندگان نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کی مخالفت کی۔ رائے عامہ جائزے کے مطابق عرب ممالک فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ امارات، کویت، اردن اور مصر میں عوامی سطح پر صہیونی ریاست کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے مخالف ہیں۔عرب ممالک میں عوامی سطح پر اسرائیل کے ساتھ تعاون کی سب سے زیادہ مخالفت کویت کے عوام کی طرف سے کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویت میں 13 فی صد سے زیادہ لوگ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حامی نہیں۔

  • اپنے نکمے دوستوں سے جان چھڑائیں

    اپنے نکمے دوستوں سے جان چھڑائیں

    کیا آپ زندگی میں کامیاب اور خوشحال بننا چاہتے ہیں اور آپ نے اپنی زندگی میں کئی اہداف طے کر رکھے ہیں جن کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں؟ تو پھر سب سے پہلے اپنے ارد گرد موجود ناکارہ، نکمے اور منفی سوچ پھیلانے والے افراد سے جان چھڑائیں۔

    ایک امریکی بزنس مین گیری وینرک نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زندگی میں کامیابی اور اطمینان حاصل کرنے کا انوکھا اصول بتایا جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں، نتیجتاً وہ زندگی میں وہ سب حاصل نہیں کر پاتے جو وہ چاہتے ہیں۔

    گیری کا کہنا ہے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سے افراد سے ملتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ ہمارے بہت قریب اور خاص ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: خبردار! پریشان لوگوں سے دور رہیں

    ان کے مطابق ہماری زندگی کے 5 قریبی افراد ہماری اپنی زندگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

    گیری نے بتایا کہ اگر یہ 5 افراد مثبت سوچ رکھنے والے، زندگی کو روشن خیالی سے دیکھنے والے، کامیاب اور خوشحال ہوں گے تو یہی ساری خصوصیات آپ کی زندگی میں بھی در آئیں گی۔

    اس کے برعکس اگر یہ افراد منفی سوچ رکھنے والے، رونے دھونے والے، ہر چیز کی شکایت کرنے والے، منفی پہلوؤں پر نظر رکھنے والے اور ناشکرے ہوں گے تو لاشعوری طور پر آپ بھی یہ عادات اپنا لیں گے۔

    ایسی عادات رکھنے والے افراد زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے لہٰذا ایسے افراد کی شکوے شکایتیں تا عمر جاری رہتی ہیں اور اگر آپ نے انہیں اپنی زندگی کا اہم حصہ بنا رکھا ہے تو لازمی طور پر اس کا اثر آپ کی زندگی پر بھی پڑے گا۔

    گیری کا کہنا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی صحبت میں وقت گزارنا آپ کے اندر بھی توانائی، جوش وجذبہ بھر دیتا ہے اور آپ کو نئے کام کرنے، اور پرانے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی طرف راغب کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: منفی سوچ رکھنے والے افراد سے بچیں

    آپ زندگی کے مثبت پہلوؤں کی طرف نظر کرتے ہیں، نئی چیزیں سیکھتے ہیں، نئے آئیڈیاز حاصل کرتے ہیں نتیجتاً آپ کے اندر خوشی اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔

    اس کے برعکس منفی سوچ رکھنے والے افراد کی صحبت میں وقت گزارنا آپ کو پریشان، مایوس اور پراگندہ طبیعت بنا دیتا ہے اور آپ خود کو بھی ناکارہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔

    دنیا میں کامیابی پانے والے تمام افراد اس نکتے سے متفق ہیں۔ لہٰذا اگر آپ بھی اپنی زندگی کو بامقصد اور کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو یقیناً آپ کو اپنے دوستوں اور عزیزوں کی فہرست پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔