اسلام آباد : پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی اورایرانی ہم منصب سید رسول موسوی میں مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان تناؤ کی صورتحال کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی اور ایرانی ہم منصب سید رسول مسوسی نے کشیدگی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
رسول موسوی نے لکھا تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن پاکستان اور ایران دوستانہ تعلقات کی اہمیت کوسمجھتے ہیں اور دشمنوں کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے کیونکہ حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں اوردہشت گردوں کو ہوگا، آج مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صہیونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔
معتقدم بیانیه وزارت امورخارجه کشورمان نقطه پایانی بر امواج تنش ایجاد شده بین و است. رهبران و مقامات عالی هر دو کشور می دانند که از تنش موجود بین دو کشور همسایه فقط تروریستها و دشمنان هر دو کشور بهره می برند.
امروز مساله اصلی جهان اسلام توقف جنایات صهیونیستها در #غزه است. pic.twitter.com/BUft0XvWB3— Seyed Rasoul Mousavi سید رسول موسوی (@rasmou) January 18, 2024
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے رسول موسوی کے ٹوئٹ پر جواباً لکھا مثبت بات چیت کےذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے، دہشت گردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجوں سےنمٹنے کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان برادرنہ تعلقات ہیں۔
I reciprocate yr sentiments dear brother @rasmou. & have fraternal rels & shall move fwd to resolve all issues through positive dialogue. It is imp to restore trust & confidence that has always defined our bil rels. Our common challenges incl terrorism require coord action https://t.co/9Erv2OvhjT
— Rahim Hayat Qureshi (@rahimhayat) January 18, 2024