Tag: مثبت کیسز

  • ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

    ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست ہے ، جہاں کورونا کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کی شرح کی تفصیلات کے جاری کردی گئی ، ذرائع نے بتایا کہ چوبیس گھنٹےمیں کورونا کی بلندترین 20.61 فیصد شرح کراچی میں جبکہ حیدر آباد میں 0.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 3.48 فیصد لاہور میں 3.29، راولپنڈی میں 0.75 فیصد ، گوجرانوالہ میں 1.14 فیصد، فیصل آباد میں 1.52 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں کورونا شرح 2.71 فیصد ، پشاور میں 4.51 فیصد، مردان میں2.21 فیصد، ایبٹ آباد میں 5.88 فیصد، گلگت میں 4.76 اور مظفرآباد میں یومیہ کورونا شرح صفر،میرپور میں2.44 فیصد رہی۔

    بہاولپور، سرگودھا ملتان، جہلم، گجرات ، دیامر ، اسکردو ، سوات، بنوں، صوابی، نوشہرہ میں یومیہ کورونا شرح صفر ریکارڈ، ذرائع

  • کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ

    کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ رہی، متعدد شہروں میں اب بھی یومیہ کیسز کی شرح صفر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی بلند ترین شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدر آباد میں یہ شرح 8.51 فیصد رہی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں مثبت کیسز کی شرح 8.77 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3.45 فیصد، پشاور میں 3 فیصد، لاہور میں 2.82 فیصد، گجرات میں 1.82 فیصد اور راولپنڈی میں 1.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں گلگت میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصد، سوات میں 0.78 فیصد، گوجرانوالہ میں 0.69 فیصد، فیصل آباد میں 0.46 فیصد اور ملتان میں 0.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    مظفر آباد، میرپور، کوئٹہ، دیامر، اسکردو، ایبٹ آباد، بنوں، نوشہرہ، صوابی، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد ہوگئی

    کرونا وائرس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 362 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 952 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 87 ہزار 144 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 ہزار 239 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 78 لاکھ 30 ہزار 633 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 259 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 13 کروڑ 37 لاکھ 54 ہزار 50 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 12 کروڑ 3 لاکھ 56 ہزار 354 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد 2 ہزار ہوگئی

    کرونا وائرس: ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد 2 ہزار ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ڈرامائی کمی دیکھی جارہی ہے، یومیہ کیسز کی تعداد 2 ہزار پر پہنچ گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 49 ہزار 189 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 52 ہزار 327 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 293 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 16 سو 68 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 11 کروڑ 14 لاکھ 8 ہزار 710 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 70 لاکھ 52 ہزار 879 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • پشاور میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 39 فیصد ہوگئی

    پشاور میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 39 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کیسز کی بلند ترین یومیہ شرح صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں 39.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کی شرح 21.79 فیصد جبکہ حیدر آباد میں 11.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.29 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 14.44 فیصد ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں 12.62 فیصد، بہاولپور میں 10.21 فیصد، ملتان میں 8.91 فیصد، فیصل آباد میں 8.65 فیصد، سرگودھا میں 7.37 اور گجرات میں 1.50 ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 39.63 فیصد، مردان میں 31.08 فیصد، بنوں میں 9.40 فیصد، ایبٹ آباد میں 8.90 فیصد اور صوابی میں 6.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 12.14 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 6 فیصد، اسکردو میں 1.79 فیصد اور گلگت میں صفر فیصد رہی، جبکہ آزاد کشمیر کے شہروں مظفر آباد میں 27.40 فیصد اور میر پور میں 15.07 فیصد رپورٹ کی گئی۔

  • کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونا شروع

    کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونا شروع

    کراچی : شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 26.32 فیصد پر آگئی ، محکمہ صحت حکام نے بتایا گزشتہ روز 2 ہزار 21افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ، اس حوالے سے محکمہ صحت حکام نے بتایا کراچی میں آج کورونا کیسز  کی مثبت شرح 26.32 فیصدریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7679افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 ہزار 21 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کےشہروں میں کورونامثبت کیسزکی شرح بڑھناشروع ہوگئی اور کورونا کیسز کی شرح35.89 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    اسی طرح اسلام آبادمیں کوروناکیسزکی شرح16.76فیصد اور لاہور میں کیسزکی شرح15.25فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے پاکستان میں ایک دن میں کورونا کےپچیس مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تریسٹھ ہزار دو سو بہتر افراد کےکوروناٹیسٹ کیےگئے، ان میں سے 7 ہزار 539 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

    جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو ایک فیصد تک پہنچ گئی۔

  • کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز

    کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کر گئی، حکام کا کہنا ہے کہ 500 کیسز کی تصدیق جینیوم سیکونسنگ کے بعد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40.91 فیصد ہوگئی۔

    محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز 3 ہزار 769 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15 سو 42 ٹیسٹ مثبت نکلے۔

    حکام کے مطابق کراچی میں اکثر سرکاری لیبارٹریاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ نہیں کر رہیں، 500 کیسز کی تصدیق جینیوم سیکونسنگ کے بعد ہوئی۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 سو 35 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 15 سو سے زائد کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر گئے۔

    حکام کے مطابق 448 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 392 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھٹے کے دوران 5 ہزار 196 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 10.17 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ روز کے دوران کرونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فروری کے وسط تک کرونا وائرس کی حالیہ لہر اپنے عروج پر ہوگی، شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں یومیہ کیسز کی تعداد ایک بار پھر 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

    کرونا وائرس: ملک بھر میں یومیہ کیسز کی تعداد ایک بار پھر 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 1 ہزار سے تجاوز کر گئی، مثبت کیسز کی شرح بھی 2 فیصد سے بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 959 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 562 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 43 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 99 لاکھ 11 ہزار 21 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 473 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 6 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 740 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ہوگئی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر 1 ہزار سے نیچے آگئی، مثبت کیسز کی شرح بھی 1 فیصد پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 19 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 106 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 955 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 87 ہزار 308 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے40 ہزار 584 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 98 لاکھ 67 ہزار 632 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 540 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 6 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 740 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ہوگئی

    کرونا وائرس: ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 76 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 529 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 71 ہزار 669 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 ہزار 824 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 37 لاکھ 5 ہزار 490 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 367 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 579 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 25 لاکھ 40 ہزار 238 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوززلگائی جاچکی ہیں۔