Tag: مثبت کیسز کی شرح

  • کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد  سے تجاوز

    کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز

    اسلام اباد : کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی اور مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کرگئی ، ایک دن میں 2902 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں روزانہ کوویڈ 19 کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، وفاقی وزارت صحت حکام نے بتایا کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد ہوگئی۔

    صحت حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7232 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2902 کورونا کیسز سامنے آئے۔

    ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 5.26، دیامر 3.23 فیصد ، مظفرآباد میں شرح 21.43،میرپورآزادکشمیرمیں 4.91 فیصد ، اسلام آباد میں میں شرح 11.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹے میں راولپنڈی میں 10.26 ،لاہور میں کورونا کی شرح 15.15 فیصد ، گجرات میں کورونا کی یومیہ شرح 0.95،ملتان 1.32 فیصد ، بہاولپور میں کوروناکی شرح 1.47، فیصل آباد میں 1.70فیصد رہی۔

    اسی طرح کوئٹہ میں کورونا کیسزکی شرح 2.71 فیصد ، پشاور میں کورونا کی شرح 10.68، مردان میں2.49فیصد ، نوشہرہ میں کوروناکی یومیہ شرح 2.60، ایبٹ آباد میں 2.44فیصد رہی جبکہ بنوں اور اسکردو میں یومیہ کورونا کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، صرف 3 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، صرف 3 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.67فیصد پر آگئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 3 اموات اور 250 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 839 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 36 ہزار 944 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 250 افراد میں کورونا مثبت نکلا، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.67 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 734 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 78 ہزار 017 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 886 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار696 اور بلوچستان میں 33 ہزار532 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار608 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری،  مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری آنے لگی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح4.1 فیصد ہوگئی جب کہ ایک دن میں 81 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلامزید81مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد27ہزار327ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 46ہزار 231 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک دن میں1ہزار897 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.1فیصدرہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کوروناکےتشویشناک کیسزکی تعداد 4ہزار846 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1,227,905 ہوگئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 488، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670 ،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 589 اور بلوچستان میں32 ہزار 722 ہے جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 04 ہزار 348 ، گلگت بلتستان میں 10,257 ، اور آزاد کشمیر میں 33,821 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • اسلام آباد میں کورونا کی خطرناک صورتحال، مثبت کیسز کی شرح8.5 فیصد تک جاپہنچی

    اسلام آباد میں کورونا کی خطرناک صورتحال، مثبت کیسز کی شرح8.5 فیصد تک جاپہنچی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے ، اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ 8.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے ، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں 620 کوروناکیس سامنے آئے اور اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ 8.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    ڈی ایچ او نے کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کورونا سے مزید5 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اسلام آباد میں اب تک 50 ہزار 096 کیسز رپورٹ اور 536 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص 51 فیصد وینٹی لیٹرز اور 40 فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں صرف ایک دن میں 3 ہزار 449 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور موذی وائرس مزید چالیس افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد وبا سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد تیرہ ہزارسات سو ستاون ہوگئی ہے۔