Tag: مثبت کیسز

  • ملک کے کن شہروں میں کرونا وائرس کی شرح سب سے زیادہ؟

    ملک کے کن شہروں میں کرونا وائرس کی شرح سب سے زیادہ؟

    اسلام آباد: ذرائع وزارت صحت نے ملک کے مختلف اضلاع میں کرونا کیسز کی شرح کی تفصیلات جاری کردیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی بلند ترین شرح گلگت میں 14.29 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں کرونا کیسز کی شرح کی تفصیل جاری کردی گئی، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے 16 اضلاع کرونا وائرس کے حوالے سے اہم ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 8 اضلاع، پختونخواہ کے 7، سندھ اور آزاد کشمیر کے 2، 2 اور بلوچستان، گلگت بلتستان میں 1، 1 اضلاع جبکہ دارالحکومت اسلام آباد کرونا وائرس سے متعلق اہم ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے 6 اضلاع میں کرونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ جبکہ 3 اضلاع میں کرونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کیسز کی بلند ترین شرح گلگت میں 14.29 فیصد رہی۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں چارسدہ، گجرات اور جہلم میں کرونا کیسز کی شرح صفر، بہاولپور میں 0.78، صوابی میں 0.91، لاہور میں 1.36، اسلام آباد میں 1.49، مردان میں 1.60 اور نوشہرہ میں 1.96 فیصد رہی۔

    اسی طرح ملتان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.42 فیصد، حیدر آباد میں 2.96، ایبٹ آباد میں 3.28، فیصل آباد میں 3.44، میر پور میں 3.68، راولپنڈی میں 3.70، کراچی میں 7.30، کوئٹہ میں 7.78 اور مظفر آباد میں 9.55 فیصد رہی۔

  • کرونا وائرس: ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد تک گر گئی

    کرونا وائرس: ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد تک گر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد تک گر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 77 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 987 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 69 ہزار 691 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 43 ہزار 900 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 24 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 579 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 25 لاکھ 40 ہزار 238 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوززلگائی جاچکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک گر گئی

    کرونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک گر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 74 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 552 ہوچکی ہے۔

    ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار 681 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار 296 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 392 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • 6 ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی: اسد عمر

    6 ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 6 ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 2 فیصد سے زائد رہی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے، ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوچکی ہے جن میں سے 8 ہزار 904 فعال کیسز ہیں۔

    کرونا وائرس سے 6 ہزار 570 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔