Tag: مجالس اورجلوسوں

  • یومِ عاشورتک مجالس اورجلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    یومِ عاشورتک مجالس اورجلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    کراچی: یومِ عاشورتک مجالس اورجلوسوں کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، چودہ ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    کراچی میں عشرہ محرم کے جلوسوں اورمجالس کے لئے پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے، سیکیورٹی پلان کے مطابق  یومِ عاشور تک شہر بھرمیں چھ سو ایک چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے ، ان میں تین سو اٹہتر کو حساس اور ایک سوچھیالیس کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے۔

    پانچ ہزارتین سو پچانوے مجالس میں سے دوہزارپانچ سو چھ کو حساس اور نو سو چھیانوے کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس اور انتہائی حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے لئے گیارہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں مجموعی طور پر چودہ ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کا سلسلہ جاری

    کراچی : ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر مجالس اور جلوس کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی میں بڑے پیمانے پرمجالس منعقد کی جارہی ہیں۔ان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، صوبائی وزیرِ بلدیات شرجیل میمن نے اٹھ محرم سے محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    راولپنڈی اوراسلام آباد میں مجالس اورجلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری امام بارگاہوں پرتعینات ہے، پنڈی میں داخلی وخارجی راستے بند کرنے اور جلوس کے راستوں کو سیل کرنے کیلئے کنٹینرز کا استعمال کیا جائے گا۔

    لاہور میں آٹھ ہزار پولیس جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق شہرمیں آٹھ ، نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ نو اوردس محرم کوموبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

    ملتان میں مختلف امام بارگاہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ہیں، محرم میں ضلع بہاولپور اور ملتان میں دہشت گردی کے خطرہ کے پیشِ نظر دونوں اضلاع میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، کوئٹہ میں محرم کے دوران پولیس کے پانچ ہزار اہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی کررہے ہیں۔

    خیرپور میں بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔