Tag: مجالس اور جلوسوں

  • بھارتی ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ ، مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس اوپیز یقینی بنانے کی ہدایت

    بھارتی ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ ، مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس اوپیز یقینی بنانے کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارتی ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس اوپیز یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیلٹا ویرنیٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر مجالس،جلوسوں میں کوروناایس اوپیزیقینی بنانےکی ہدایت کرتے  ہوئے  مجالس اور جلوسوں کے شرکا سے ماسک کی پابندی پر عمل کی اپیل کردی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماسک کی پہننے کی پابندی پر عمل عوام کے اپنے مفاد میں ہے، عوام کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کوروناکی چوتھی لہرپرقابو پانےکے لیے احتیاط بے حد ضروری ہے کہ جلوسوں اورمجالس میں کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

    خیال رہے پنجاب میں کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نےراولپنڈی کے مزید6 علاقوں  میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    سیکرٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ مارکیٹس، دفاتر،ریسٹورنٹس ان علاقوں میں بند رہیں گے، مذہبی، ثقافتی،نجی اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی جبکہ لاک ڈاؤن شدہ ایریازمیں اشیا سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے۔

    واضح رہے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے ، چوبیس گھنٹوں میں اموات اور 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی : محرم الحرام کی آمد کے ساتھ پورے ملک میں محرم کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی سخت انتطامات کیے گئے ہیں ۔

    ملک بھر میں محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی مجالس اور جلوسوں کا آغاز ہو چکا ہے، لاہور شہر میں اٹھارہ سو مختلف مقامات پر مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں، ریزرو پولیس کے آٹھ ہزار جوان بھی محرم کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    اسی طرح کراچی شہرمیں بھی مختلف حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہے، مجالس اور چھوٹے بڑے جلوس کا سلسلہ بھی جاری ہے، تقریبا چودہ ہزار اہلکار امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی نگرانی پر مامور ہیں ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔

    ملتان شہر میں بھی مجالس اور جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    یکم محرم سے دس محرم تک سولہ سو مجالس اور چار سو پچاسی چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ مختلف امام بارگاہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں ۔