Tag: مجرموں

  • ایران نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا

    ایران نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا

    اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 مجرموں کو پھانسی دیدی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغربی شہر میں 5 قیدیوں کو جنسی زیادتی کیس میں پھانسی دی گئی ہے۔

    عدلیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردی بیان میں کے مطابق مجرموں نے مئی 2022 میں ایک خاتون کو اغوا کرکے اسے اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کے 4 روز کے بعد ہی مجرموں کو گرفتار کرلیا تھا، ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملزمان کو حق دفاع کا پورا موقع فراہم کیا گیا اور ملزمان کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت میں بھی قانونی تقاضوں کو مکمل کیا گیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں بھی ملزمان کی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا تھا جس کے بعد آج سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مختلف اوقات میں بیوٹی پارلر آنے والی 10 خواتین کو نشہ آور دوا پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو پھانسی دی گئی تھی۔

  • 9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں، شیخ رشید

    9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں، شیخ رشید

    سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

    شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہر دور میں ضرورت مندوں مفاد پرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے، اس لیے جمہوریت ناکام ہوتی اور کوئی حکومت 5 سال پورے نہیں کرتی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم دن میں 3 بار بے کار خطاب کر رہا ہے حکومت چلانا ان کے بس میں نہیں، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کو چھو سکتی ہے، آئی ایم ایف سے چھٹی ہوگئی ڈالر 307 روپےکا ہوگیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوستوں سے تنہائی معاشی تنزلی اقتصادی تباہی سیاسی بحران ہے، غریب کے پاس قبر کے پیسے نہیں، غریب اللہ کے بعد صرف سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی نہ کوئی بات  نہ اوقات نہ معاملات ہیں نہ حالات ہیں، ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، 9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہےگروتھ منفی ہوگئی، قومی اسمبلی میں بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔