Tag: مجلس وحدت مسلمین

  • تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کے ذریعے انصاف ممکن نہیں، راجہ ناصرعباس

    تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کے ذریعے انصاف ممکن نہیں، راجہ ناصرعباس

    کراچی : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کیلئے حکومتی ٹی او آرز کے ذریعے سات نسلوں تک بھی انصاف نہیں مل سکے گا۔

    لاہور میں صوبائی شورٰی کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عوام پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کیلئے حکومتی ٹی او آرز کو مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر ٹی او آرز بنائے گئے تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

    علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹی او آرز کے ذریعے سات نسلوں تک بھی انصاف نہیں مل سکے گا، وزیراعظم اپنے اخلاقی اور سیاسی دیوالیہ پن کے باعث حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔

    اس موقع پر علامہ اصغر عسکری کو مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

     

  • مجلس وحدت مسلمین کی ایم کیو ایم سے باو انور کے قتل کی تعزیت

    مجلس وحدت مسلمین کی ایم کیو ایم سے باو انور کے قتل کی تعزیت

    لاہور: مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنما باؤ انور کے قتل کی تعزیت کے لئے ایم کیو ایم پنجاب کے سیکرٹیریٹ کا دورہ کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

    مجلس وحدت مسلمین کے دس رکنی وفد کی قیادت سید اسد عباس نقوی نے کی۔ سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ وہ باؤ انور کے قتل پر ایم کیو ایم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    انہوں نے حکموت سے مطالبہ کیا کہ باؤ انور سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں میں ملوث قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔