Tag: مجموعی اموات

  • ملک میں کرونا وائرس کے 53 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 53 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 53 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 644 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 77 ہزار 552 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 766 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 92 لاکھ 36 ہزار 212 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 14 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی

    ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 363 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 293 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 54 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 696 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 43 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.4 فیصد رہی۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 324 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مجموعی اموات ساڑھے 5 ہزار کے قریب

    ملک میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مجموعی اموات ساڑھے 5 ہزار کے قریب

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 73 ہزار 751 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 737 ہوگئی ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک میں اب تک 16 لاکھ 52 ہزار 183 کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پاکستان کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں بارہواں ملک بن چکا ہے، گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 157 ہوگئی ہے۔

    10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح بھی 23 سے بڑھ کر 24 فیصد ہو گئی ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7 ہزار 365 ہے۔