Tag: مجموعی قرض

  • پاکستان کا مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ تفصیلات جاری

    پاکستان کا مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ تفصیلات جاری

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مارچ میں مجموعی قرض57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، فروری میں پاکستان کا مجموعی قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں قرض میں فروری کے مقابلے 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا، دسمبر 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا، جبکہ جون 2022 میں یہ قرض 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے تھا۔

    گزشتہ سال مارچ میں ملک کا مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا، مارچ 2022 کے مقابلے میں مارچ 2023 میں قرض میں 32.8 فیصد  اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مارچ 2022 سے مارچ 2023  کے عرصے میں قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہو اہے۔

  • ملک کا مجموعی قرض 54 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا

    ملک کا مجموعی قرض 54 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کا مجموعی حکومتی قرض 54 کھرب 94 ارب سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ صرف بیرونی قرض 20 کھرب 68 ارب 30 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مجموعی حکومتی قرض جنوری 2023 میں 54 کھرب 94 ارب 20 کروڑ روپے ہوگیا۔

    دسمبر 2022 کے مقابلے میں مجموعی قرض میں 7.7 فیصد یعنی 3 کھرب 94 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ برس کا تقابل کیا جائے تو جنوری 2022 سے اب تک مجموعی قرض میں 29.6 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں صرف بیرونی قرض 20 کھرب 68 ارب 30 کروڑ روپے ہوگیا۔

    بیرونی قرض گزشتہ جنوری 2022 کے مقابلے میں 38.1 فیصد اور دسمبر 2022 کے مقابلے میں 15.7 بڑھ گیا۔