Tag: مجھے پیار ہوا تھا

  • ’ماہیر نے اریب کو تھپڑ جڑ دیا‘

    ’ماہیر نے اریب کو تھپڑ جڑ دیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر نے اریب کو تھپڑ جڑ دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہیر کے گرد گھومتی ہے، سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہیر کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے اب اریب کی واپسی کے بعد ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا جارہا ہے۔‘

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’اریب ماہیر کے گھر پہنچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خلع کے پیپر پر سائن کرو اور میرے ساتھ چلو۔‘

    اریب کہتے ہیں کہ ’میں جانتا ہوں تم اس کے ساتھ خوش نہیں ہو، میں خلع کے پیپر لے کر آیا ہوں، تم چلو میرے ساتھ یہاں پر ایسے کیسے رہ سکتی ہو۔‘

    یہ سن کر ماہیر اریب کو تھپڑ مار دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’کیا تماشہ لگایا ہوا ہے یہ مذاق چل رہا ہے، اپنی چھوٹی سی خوشی اور خواہش کے لیے ہم سب کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔‘

    ماہیر کہتی ہیں کہ ’میرا تماشہ تو بنا ہی چکے ہو اب کیا کرنے آئے ہو، گھر کو آگ لگانی ہے، گھر والوں کو آگ لگانی ہے کیا کرنا ہے، کیسے سوچا کہ میں اس پیپر کی وجہ سے تمہارے ساتھ چلی جاؤں گی، نفرت ہے تم سے گھن آتی ہے تمہارے وجود سے، دفع ہوجاؤ۔‘

    26ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’اریب کہہ رہے ہیں کہ ’تم نے صرف میری محبت دیکھی ہے اب نفرت کی بھی حد دیکھو گی۔‘

    کیا اریب، سعد اور ماہیر کو کوئی نقصان پہنچائیں گے، یہ جاننے کے لیے مجھے پیار ہوا تھا کی اگلی قسط پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • وشما فاطمہ انسٹاگرام پر چھا گئیں

    وشما فاطمہ انسٹاگرام پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    وشما فاطمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جمعہ مبارک۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    وشما فاطمہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور شوہر سبحان اعوان کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں بھی ادکارہ نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ وشما فاطمہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ہانیہ عامر، زاویار نعمان، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

    سبحان اعوان بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’عمر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں سید جبران، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، ندا ممتاز ودیگر شامل ہیں۔

  • وہاج علی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    وہاج علی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’سعد‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

    وہاج علی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی مداح بھی ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کا جشن منارہے ہیں۔

    اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی بچوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ’یہ حوصلہ افزائی کا خوبصورت انداز ہے جو مجھے اب تک ملا ہے تاہم میں ان بچوں کے لیے پاکستان کی طرف سے بھارت کو شکریہ کا کوئی تحفہ بھیجنے سے قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

    وہاج علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وہاج علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’سعد‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، زاویار نعمان، شہود علوی، سلمیٰ حسن، وشما فاطمہ، انجلین ملک ودیگر شامل ہیں۔

    مجھے پیار ہوا تھا کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

  • ’میرا تماشہ بنا کر رکھ دیا‘

    ’میرا تماشہ بنا کر رکھ دیا‘

    اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ہانیہ عاعمر (ماہیر) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہیر کے گرد گھومتی ہے، سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہیر کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے اب اریب کی واپسی کے بعد ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا جارہا ہے۔‘

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ اریب کہتے ہیں کہ ’تم سعد کو چھوڑ دو اس کے پیچھے کیوں اپنے آپ کو پریشان کررہی ہو۔‘

    ماہیر کہتی ہیں کہ ’میرا تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے۔‘ یہ کہتے ہیں وہ بیہوش ہوجاتی ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے اور سعد کے اسپتال میں آتے ہی اریب غصے میں باہر چلے جاتے ہیں۔

    سعد کہتے ہیں کہ ’تم ٹھیک ہو، پریشان نہیں ہو میں تمہارے ساتھ ہوں۔‘

    گھر منتقل ہونے کے بعد ماہیر کہتی ہیں کہ ’تم نے کیسے سوچ لیا کہ میں اریب کے کہنے پر تمہیں چھوڑ دوں گی، سعد مجھے اگر تمہیں چھوڑنا ہوتا تو تمہیں کب کا چھوڑ چکی ہوتی، میں نے دل سے تمہیں قبول کرلیا ہے تمہیں میرے لیے میں نے نہیں میرے خدا نے چُنا ہے اور خدا کا انتخاب غلط نہیں ہوتا ہے۔‘

    سعد کہتے ہیں کہ ’پتا ہے ماہی کچھ دیر پہلے ایسا لگ رہا تھا جیسے میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے بالکل خالی ہاتھ ہوں پر تمہاری اس بات کے بعد ایسا لگ رہا ہے جیسے پوری کائنات میری مٹھی میں ہے۔‘

    کیا اریب ماہیر کا پیچھا چھوڑ دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے 25ویں قسط پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • ’کوئی مسیحا نہیں ہوں لیکن تمہارا درد تو بانٹ ہی سکتی ہوں‘

    ’کوئی مسیحا نہیں ہوں لیکن تمہارا درد تو بانٹ ہی سکتی ہوں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد اور ماہیر کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہیر کے گرد گھومتی ہے، سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہیر کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے اب اریب کی واپسی کے بعد ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا جارہا ہے۔‘

    20ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ سعد جیل سے رہا ہو گھر پہنچتے ہیں تو ماہیر ان کے زخموں پر مرہم لگاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’کوئی مسیحا نہیں ہوں میں لیکن تمہارا درد تو بانٹ ہی سکتی ہوں۔‘

    سعد کہتے ہیں کہ ’کچھ درد ذاتی ہوتے ہیں جو نہ دکھائے جاسکتے ہیں اور نہ بتائے جاسکتے ہیں۔‘

    ادھر ماہیر اریب کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتی ہیں اور ان کی دوست انابیا بھی کہتی ہیں کہ تم اریب کی محبت کی مستحق ہو اس کی زندگی میں تمہارے علاوہ کوئی اور لڑکی نہیں ہے۔‘

    سعد کی بہن کہتی ہیں کہ ’بھائی آپ ماہیر کے لیے کچھ بھی کرلیں اسے جب موقع ملے گا وہ اس قید سے آزادی حاصل کرلے گی۔‘

    دوسری جانب ماہیر اپنی دوست انبیا کے ساتھ ریسٹورنٹ پہنچتی ہیں جہاں وہ سعد کو کسی لڑکی کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے 20ویں قسط دیکھیں۔

  • ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں کس کا کردار پسند کیا جارہا ہے؟ ہانیہ عامر نے بتادیا

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں کس کا کردار پسند کیا جارہا ہے؟ ہانیہ عامر نے بتادیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں کس کا کردار مداح پسند کریں گے؟ اداکارہ ہانیہ عامر نے بتا دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہی کے گرد گھومتی ہے سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہی کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے۔‘

    ڈرامے کی 13ویں قسط سے قبل ہانیہ عامر سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کے خیال میں لوگ کس کردار کو زیادہ پسند کریں گے؟

    ہانیہ عامر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہاج علی کا کردار پسند کیا جارہا ہے پھر لگا کہ شاید میرا کردار پسند کیا جائے گا یہ بھی لگتا ہے کہ زاویار کا کردار پسند کیا جارہا ہے لیکن میں بہت کنفیوژ ہوں۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’چلیں دیکھتے ہیں مداح کس کے کردار کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی 13ویں قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

  • ’مبارک ہو رخصتی ہوگئی‘

    ’مبارک ہو رخصتی ہوگئی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’نیلو‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رابعہ کلثوم نے ڈرامے کے سیٹ سے تصویر شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے تصویر شیئر کی جس میں وہاج علی ہانیہ عامر اور انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مبارک ہو رخصتی ہوگئی۔‘ اداکارہ نے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ہانیہ عامر (ماہیر) اور وہاج علی (سعد) کی رخصتی ہوئی ہے جبکہ ڈرامے میں رابعہ کلثوم ’سعد کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ڈرامے میں ان کے کردار کی تعریف کررہے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی دیگر کاسٹ میں زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

  • ’مجھے پیار ہوا تھا‘ سلمیٰ حسن نے ’شیرنی‘ کی طرح کردار نبھایا‘

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار روبینہ اشرف، عتیقہ اوڈھو اور فیصل قریشی بھی ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ہانیہ عامر (ماہیر) کی والدہ (رفیعہ)کا کردار نبھانے والی اداکارہ سلمیٰ حسن کی اداکاری کے مداح ہوگئے۔

    نجی ٹی وی کے شو میں فیصل قریشی، روبینہ اشرف اور عتیقہ اوڈھو نے شرکت کی جس میں ان کے سلمیٰ حسن کی اداکاری سے متعلق پوچھا گیا اور ان کی اداکاری کو ریٹنگ دینے کا بھی کہا گیا۔

    سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ سلمیٰ حسن نے شیرنی کی طرح کا کردار کیا ہے ویسے دوسرے کرداروں میں وہ ہمیشہ دھیمی رہتی ہیں لیکن یہ کردار بہت اچھا ادا کیا ہے، انہوں نے سلمیٰ حسن کی اداکاری کو 8 ریٹنگ دی۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ ’شہود علوی نے بہت اچھا کردار نبھایا ہے لیکن سلمیٰ حسن جس طرح اداکاری کررہی ہیں وہ نظر آرہا ہے ایک اکیلی عورت ہے جو پانچ لوگوں کے سامنے کھڑی ہونے والی ہے، انہوں نے ان کی اداکاری کو سات نمبرز دیے۔‘

    روبینہ اشرف نے کہا کہ سلمیٰ حسن بہت اچھا کردار ادا کررہی ہے وہ سین جس میں رشتہ آتا ہے بہت اچھا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلین ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا ماہی اریب سے شادی کرکے خوش رہ سکیں گی؟ کیا سعد ماہی کو بھلا پائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • ’یقین نہیں آرہا مجھے اتنی جلدی محبت کیسے ہوگئی؟‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد نے ماہی کی خاطر والدین سے جھوٹ بول دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ (ریحان، اریب کے والد)، شہود علوی (ماہی کے والد)، سلمیٰ حسن (رافعہ بیگم، والدہ) سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک (اریب کی والدہ)، نور الحسن، ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے، سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے آتے ہی ماہی ان سے شادی کے خواب دیکھنے لگتی ہیں، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔

    یہ پڑھیں: سعد نے ماہی کی خاطر محبت قربان کردی؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official)

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ماہی کہتی ہیں کہ یقین نہیں آرہا کہ مجھے اتنی جلدی کسی سے محبت بھی ہوسکتی ہے اور وہ مجھے پانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا دعویٰ بھی کرسکتا ہے۔‘

    ادھر اریب ماہیر سے شادی کرنے کے لیے گھر والوں پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ مجھے ابھی فیصلہ چاہیے۔‘

    سعد نے ماہی سے محبت کرتے ہوئے بھی چاچو کے سامنے جھوٹ بول دیا، وہ کہتے ہیں کہ ’میں اور ماہی دونوں ہی ایک دوسرے سے محبت نہیں کرتے، ہم شادی نہیں کرنا چاہتے۔‘

    یہ سنتے ہی ماہی کے والد سعد پر برس پڑتے ہیں جبکہ والد بھی کہتے سعد کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میری بھتیجی کو انکار کرنے کی تمہاری جرأت کیسے ہوئی۔‘

    چھٹی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’اریب کے والدین رشتے کے لیے ماہیر کے گھر پہنچتے ہیں لیکن ان کی والدہ وہاں بیٹے سے کہتی ہیں کہ چلو بیٹا چلیں۔‘ اریب کی والدہ کے یوں جاتے ہی ماہیر افسردہ ہوجاتی ہیں۔‘

    کیا اریب کی شادی ماہیر سے نہیں ہوگی؟ کیا سعد محبت کو پانے کے لیے سچ بول دیں گے؟ ماہی کی قسمت میں کس کا ساتھ لکھا ہے، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • گورنر سندھ بھی گلوکار کیفی خلیل کے مداح ہوگئے

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی گلوکار کیفی خلیل کی سروں کے مداح ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامرن ٹیسوری کی دعوت پر کیفی خلیل کی گورنر ہاؤس پہنچے اور اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

    کیفی خلیل نے اپنا مشہور گانا ’مجھے پیار ہوا تھا‘ انہیں سنایا۔

    کامران ٹیسوری نے کیفی خلیل سے گانا سننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لیاری سے تعلق رکھنے والے گلوکار کو شیلڈ بھی دی۔

    واضح رہے کہ کیفی خلیل کا گانا ’مجھے پیار ہوا تھا‘ نے یوٹیوب پر لاکھوں ویویوز حاصل کیے ہیں جبکہ گلوکار کا گانا اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں شامل ہے۔

     کیفی خلیل نے گزشتہ دنوں ڈیفنس کے بیچ ویو پارک میں منعقدہ دسویں کراچی ایٹ فیسٹیول میں پیش آئے واقعے کے دوران زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

    ’کراچی ایٹ‘ فیسٹیول کا سالانہ میلہ گزشتہ ہفتے منعقد ہوا تھا اور 8 جنوری کو اس کا اختتامی دن تھا۔