Tag: مجیب الرحمان

  • فیس بک پر دوستی، قومی کرکٹر نے امریکی خاتون سے شادی کرلی

    فیس بک پر دوستی، قومی کرکٹر نے امریکی خاتون سے شادی کرلی

    بہاولپور: اسلام قبول کر نے والی امریکی خاتون قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مجیب الرحمان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون برٹنی منٹگمری اور مجیب الرحمان کی دوستی سماجی رابطے  کی ویب سائٹ پر ہوئی اور پھر یہ سلسلہ محبت میں تبدیل ہوگیا۔

    برٹنی نے دو سال قبل 2016 میں اسلام قبول کیا اور وہ بدھ کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے نکاح کی سادہ سی تقریب اپنی رہائش گاہ پر منعقد کی جس میں صرف دلہا کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    دونوں نے نکاح کے بعد ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا۔ مجیب الرحمان اور امریکی دلہن دونوں ہی جزوی طور پر بصارت سے محروم ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں

    نکاح کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ ’میرے اسلام قبول کرنے میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، مجیب نے مجھے شرعی تعلیمات سے روشناس کرایا جس کے بعد میں نے تحقیق شروع کی اور پھر مسلمان ہوئی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لوگ، یہاں کی ثقافت اور کھانے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں، مجیب کے اہل خانہ سے میری ملاقات 6 ماہ قبل اُس وقت ہوئی تھی جب والدین کے ہمراہ رشتہ لے کر پاکستان پہنچے تھے‘۔

    امریکی خاتون نے عمران خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں امریکا جانے سے پہلے وزیراعظم سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں‘۔

  • نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں: طاہر القادری

    نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں: طاہر القادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد انجام کو پہنچنے والی ہے، 17جنوری کو ہونے والا ایک روزہ احتجاج دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار علامہ طاہر القادری نے پروگرام دی رپورٹرز میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 17جنوری کوہمارے احتجاج کاآخری فیزشروع گا۔

    اُنھوں نے مزید کہا کہ احتجاج میں میرے علاوہ آصف زرداری اورعمران خان بھی خطاب کریں گے، کوشش ہو گی، احتجاج سے سراج الحق بھی خطاب کریں ، ہماراسیاسی جماعتوں سے اتحادصرف مظلوموں کے لیے ہے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے شیخ مجیب الرحمان کواپنا لیڈر قراردیاہے، روک سکیں تو روک لیں، نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں۔

    طاہر القادری، 17 جنوری کا احتجاج، عمران و زرداری نے بھی کمر کس لی

    انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن اب ناک آئوٹ ہونے سے نہیں بچیں گے،میری دانست میں نوازشریف گاڈفادرسے بھی آگے جا چکے ہیں،گاڈفادراورسسلین مافیاہوتاتوان کاشاگردہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے میری بہت سی میٹنگز ہو چکی ہیں، کامیابی کے آخری مرحلے تک سب ساتھ رہیں گے۔

    تمام سیاسی جماعتوں نے احتجاج سے متعلق فیصلہ مجھ پرچھوڑدیا، جو بھی قدم اٹھائیں گے، سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے ہوگا، اسی ضمن میں کل اے پی سی ایکشن کمیٹی کااجلاس ہورہاہے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کااپنے ہی سسٹم میں احتساب ہورہاہے،وہ وقت دورنہیں جب شریف برادران اپنے انجام کوپہنچ جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔