Tag: مجید اچکزئی

  • ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے رکن اسمبلی کے ریمانڈ میں توسیع

    ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے رکن اسمبلی کے ریمانڈ میں توسیع

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے ملزم مجید اچکزئی کے ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔ عدالت نے ملزم رکن اسمبلی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے ملزم رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کو 5 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    دوران سماعت ملزم کے وکلا نے ضمانت کے لیے درخواست جمع کروائی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں مزید 3 روز توسیع کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے چند روز قبل اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد ایم پی اے کی گرفتاری عمل میں آئی اور چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ اور رکن اسمبلی کے درمیان صلح

    اس دوران ملزم اور مقتول کے ورثا میں صلح کی خبریں سامنے آئیں تاہم ٹریفک سارجنٹ کے بھائی نے اس کی تردید کرتے کہا کہ شہید بھائی کے خون کا سودا نہیں کریں گے۔

    ملزم کے خلاف تحقیقات کے بعد ملزم کئی اور مقدموں میں بھی اشتہاری نکل آیا اور عدالت نے پرانے کیسز کی دوبارہ سماعت شروع کردی۔

    عبدالمجید اچکزئی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن ہیں اور وہ حلقہ پی بی 13 سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔


  • قتل کا ایک اورمقدمہ: مجید اچکزئی دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    قتل کا ایک اورمقدمہ: مجید اچکزئی دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    کوئٹہ : ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی کے خلاف تیسرا مقدمہ سامنے آگیا۔ انیس سو بانوے میں درج ہونے والے قتل کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ایم پی اے کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک پر فرائض انجام دینے والے ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹرحاجی عطااللہ کے قتل کے مقدمے میں ملوث ایم پی اے مجید اچکزئی پر پچیس سال پرانے قتل کا ایک اور مقدمہ کھل گیا۔

    مجیداچکزئی کوجوڈیشل مجسٹریٹ فائزہ بختاور کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نےسول تھانہ کوئٹہ میں انیس سوبانوے میں درج قتل اقدام قتل کے مقدمےمیں ایم پی اے کادو روزہ ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔


    بلوچستان اسمبلی کےرکن مجیدخان اچکزئی گرفتار


    مجید اچکزئی کے وکیل نے مقدمےکو سازش قرار دیا ہے، ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے بعد مجید اچکزئی کےخلاف سامنےآنے والایہ تیسرامقدمہ ہے۔


     ایم پی اے مجید اچکزئی کی صحافیوں سے بد تمیزی


    پولیس نے حادثے کے بعد پہلے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔


    گرفتار ایم پی اے مجید اچکزئی کیلیے روم کولر، مشروبات 


    واضح رہےکہ عبدالمجید اچکزئی 2013 کے عام انتخابات میں ضلع قلعہ عبداللہ کی سیٹ پی بی-13 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • جس جگہ میرے والد کو کچلا گیا ملزم کو وہیں‌ پھانسی دی جائے، بیٹی

    جس جگہ میرے والد کو کچلا گیا ملزم کو وہیں‌ پھانسی دی جائے، بیٹی

    کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کی گاڑی سے کچلے گئے ٹریفک پولیس کے اہلکار عطا اللہ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی صلح نامہ نہیں کیا، بیٹی نے کہا کہ جس جگہ میرے باپ کو کچلا گیا ایم پی اے کو اسی جگہ پھانسی دی جائے۔

    اے آر وائی نیوز نے مرحوم پولیس اہلکار کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی، بیٹی شائستہ عطا نے صلح نامے کی خبروں کی تردید اور واضح کیا کہ مجید اچکزئی سے کسی قسم کا صلح نامہ نہیں ہورہا اور نہ وہ صلح کرنا چاہتے ہیں۔

    شائستہ عطا نے کہا کہ ہم نے کسی قسم کا راضی نامہ نہیں کیا، ہم خود مرجائیں گے لیکن اپنے والد کے معاملے میں انصاف چاہیں گے، چیف جسٹس سے ہمارے ساتھ انصاف کریں۔

    دیکھیں ویڈیو:

    بیٹی نے کہا کہ ہمارے والد محترم کو جس طرح ملزم نے بے دردری سے کچلا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملزم کو اسی جگہ پھانسی دی جائے تاکہ وہ نشان عبرت بن جائے۔

    اسی سے متعلق: ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والا رکن اسمبلی ایک اور مقدمے میں اشتہاری

    مرحوم پولیس اہلکار عطا اللہ کی بیوہ نے کہاکہ مجھے راضی نامہ نہیں، انصاف چاہیے۔

    قبل ازیں خبریں سامنے آئی تھیں کہ مرحوم کے اہل خانہ اور مجید اچکزئی کے درمیان صلح ہوگئی اور صلح نامہ تیار کرلیا گیا ہے تاہم اہل خانہ نے اس کی تردید کی۔

    سارجنٹ کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نہ نے صلح کی ہے اور نہ کریں گے، دادا اور چاچا سے دھوکے سے صلح نامے پردستخط کرائے گئے، ہم اپنے  والد کا خون معاف نہیں کریں گے، ہمیں چیف جسٹس سے انصاف کی امید ہے۔

    یاد رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے چند روز قبل اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے  سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا از خود نوٹس لے لیا اور آئی جی بلوچستان سے تین دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    یہ نوٹس انہوں نے عمرہ پر روانہ ہونے سے قبل لیا تھا۔

  • گرفتار ایم پی اے مجید اچکزئی  کے لیے روم کولر، مشروبات پیش

    گرفتار ایم پی اے مجید اچکزئی کے لیے روم کولر، مشروبات پیش

    کوئٹہ: پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جانے لگا، کمرہ ٹھنڈا کرنے کے لیے روم کولر لگادیا گیا، مشروبات بھی پیش کیے گئے۔


    یہ پڑھیں: رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا


    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو کچلنے کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی مجید اچکزئی کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، ان کا کمرہ ٹھنڈا رکھنے کےلیے روم ایئر کولر لگادیا گیا ہے(دیکھیں تصویر) اور انہیں مشروبات بھی پیش کیے جارہے ہیں۔

    قبل ازیں پولیس اہلکار کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انہیں گرفتار کرکے جب شاہانہ عدالت میں پیش کیا گیا تو وہاں بھی ان کا رویہ دیکھا جاسکتا تھا، پولیس موبائل سے اترتے ہی انہوں ںے میڈیا کو بے شرم اور بے غیرت کے خطابات سے نوازا اور کہا کہ میڈیا کو میری فوٹیج مل گئی انہیں کوئٹہ دھماکے کی فوٹیج نہیں ملی؟

    صحافیوں سے بدتمیزی کرتے وقت کی ویڈیو

    اس وقت بھی وہ آرام سے موبائل فون پر باتیں کرتے رہے، ہتھکڑیاں تک نہ لگائیں گئیں اور پولیس والے مودب انداز میں ان کے آگے پیچھے گھومتے رہے تھے۔

    خبر پڑھیں: پولیس اہلکارکوکچلنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی کی صحافیوں سے بد تمیزی

    اب یہ نئی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں روم ایئر کولر کے ذریعے ان کا کمرہ ٹھنڈا کیا جارہا ہے۔

    مجید اچکزئی دو اہم شخصیات کے کزن

    خیال رہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی صوبے کی دو اہم شخصیات کے کزن ہیں۔

    مقتول کے اہل خانہ پر صلح کے لیے دباؤ

    اطلاعات ہیں کہ مقتول کانسٹیبل کے اہل خانہ پر بااثر ملزم سے صلح کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، مقتول کی بیٹی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے، ہم ملزم کو مرتے دم تک کسی بھی صورت معاف نہیں کریں گے۔

    پولیس اہل کار کو کچلنے کی ویڈیو

    خیال رہے کہ مجید اچکزئی پر پولیس اہلکار کو گاڑی کے ذریعے کچلنے کا الزام ہے جس پر مقامی عدالت نے مجید اچکزئی کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کےرکن مجید خان اچکزئی گرفتار

  • پولیس اہلکارکوکچلنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی کی صحافیوں سے بد تمیزی

    پولیس اہلکارکوکچلنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی کی صحافیوں سے بد تمیزی

    کوئٹہ: پولیس اہلکارکو گاڑی سے کچلنے کے الزام میں گرفتار بلوچستان کے ایم پی اے مجید اچکزئی کو آج عدالت  میں بغیر ہتھکڑی لگائے پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی پر ملزم نے صحافیوں سے بد تمیزی بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار حاجی عطاءاللہ مصروف شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کرشدید زخمی کردیا تھا جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتہ چلا کہ سپاہی کو ٹکر مارنے والی تیز رفتار گاڑی کے مالک ایم پی اے مجید اچکزئی ہیں اور وہ مبینہ طور پرحادثے کے وقت گاڑی خود چلا رہے تھے۔

    پولیس نے مجید اچکزئی کے ڈرائیورکو گرفتار کرنے کے بعد ایم پی اے کے گھر پر چھاپا مارکر انہیں بھی حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کردیا۔


     *کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا 


    آج مجید اچکزئی کو عدالت بغیر ہتھکڑی لگائے شاہانہ انداز میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں بغیرریمانڈ حاصل کیے ہی تھانے منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے مجید اچکزئی کو کل دوبارہ پیش عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے کیوں کہ پولیس کے پاس شواہد موجود ہیں کہ حادثے کے وقت وہ گاڑی خود چلا رہے تھے۔

    بعد ازاں میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ایم پی اے مجید اچکزئی کو دوبارہ عدالت لایا گیا اور معزز عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے قبول کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


     *بلوچستان اسمبلی کےرکن مجیدخان اچکزئی گرفتار 


    دریں اثناء ایم پی اے مجید اچکزئی عدالت پیشی کے وقت میڈیا نمائندوں کو دیکھ کرصحافیوں پر برس پڑے اور کہا کہ دھماکے کی فوٹیج نہیں تو ملی لیکن پولیس والے کی ویڈیومل گئی ہے۔

     واضح رہےکہ عبدالمجید اچکزئی 2013 کے عام انتخابات میں ضلع قلعہ عبداللہ کی سیٹ پی بی-13 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔