Tag: محاذ آرائی

  • بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، شیریں مزاری

    بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کرایل اوسی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    شیری مزاری نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کرایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت نے بغیر وارننگ ستلج میں پانی چھوڑا۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ بھارت شملہ معاہدے کی خلاف ورزی اوراب انڈس واٹرٹریٹی کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے، صاف ظاہر ہے بھارت تنازع کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا تھا جس کے نتیجے میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دیے، پی ڈی ایم اے پنجاب، قصور اور دریائے سندھ کے اطراف انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوگا، بھارت نے سرکاری طور پر ابھی تک اطلاع نہیں دی ہے۔

  • ہمیں کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی‘ چیف جسٹس

    ہمیں کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی‘ چیف جسٹس

    اسلام آباد : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، ہمیں کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آج ملک میں عدلیہ پہلے سے بہترانداز میں کام کررہی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، میں نے معاشرے کی لعنت کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے۔

    میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ملک کی بقا قانون کی حکمرانی میں ہے اور قانون کی عملداری کے لیے مضبوط جوڈیشل سسٹم ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محنت اور دیانت ہی ترقی کا زینہ ہے تاہم ہم بدقسمتی سے اپنی سمت سے ہٹ گئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ جج صاحبان کو نتائج سے قطع نظر ہوکرعدالتی فیصلوں کو میرٹ کی بنیاد پر کریں، ایک قاضی کے لیے تین چیزیں زہرِ قاتل ہیں جن میں ڈر، مصلحت اور مفاد شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا اب تک 43 ریفرنسز نمٹا چکے ہیں تاہم جون تک تمام ریفرنسز کونمٹا دیا جائے گا۔

    چیف جسٹس نے شرکا سے خطاب میں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہنے پراظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ انہیں تقریب میں غیرمعمولی عزت سے نوازا گیا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں منافق نہیں ہوں، جو سمجھ آتا ہے وہی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جج کی ڈانٹ کو نیک نیتی سےلیں ، دل پر نہ لیں

    انہوں نے خطاب کے اختتام پر جج اور وکلا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سخت محنت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کرنی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے‘ شہبازشریف

    محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہم نے اسےمضبوط کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا ہے کہ منزل باہمی اتحاد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے، وقت کا تقاضہ ہے قوم اتحاد کی طاقت سے آگے بڑھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے محنت اور جدوجہد کی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔


    بجلی کےاندھیرےسابق حکمرانوں کی کرپشن کےتحفےہیں‘ شہبازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کی اوراپنی جیبیں بھریں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق حکمران بجلی بحران کے خاتمے پر توجہ دیتے تو ملک اندھیروں میں نہ ڈوبتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عامر سہیل کی اے آر وائی نیوز کو دھمکی

    عامر سہیل کی اے آر وائی نیوز کو دھمکی

    کراچی : اے آر وائی نیوز کی جانب سے سچ دکھانے پرعامرسہیل حواس باختہ ہوگئے، سابق کرکٹر اے آروائی نیوز کے خلاف غنڈا گردی پر اتر آئے، کراچی کنگز کے خلاف بولنے کی دھمکی دے دی۔

     تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پر الزامات کے بعد سابق کرکٹرعامرسہیل نے کراچی کنگز کے خلاف محاذ کھولنے کی دھمکی دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اے آر وائی پیچھے ہٹ جاؤ، ورنہ سما ٹی وی پربیٹھ کر پروپیگنڈا کروں گا۔

    عامر سہیل نے پی ایس ایل کی  ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب میں کراچی کنگز کے خلاف بات کروں گا۔

    عامر سہیل دماغی علاج کرائیں، کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے رابطہ کریں

    عامرسہیل کے بیان پر اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن اقرارالحسن نے نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر سہیل کو اپنی ذہنی بیماری کا علاج کروانا چاہیئے، ایسے موقع پر جب پوری قوم خوش ہے اور اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ بھی کررہی ہے تو ایسے میں ان کا یہ بیان دماغ کے خلل کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے کہ عامر سہیل اپنے بیان پر شرمندہ ہوتے الٹا وہ کراچی کنگز کو دھمکیاں دینے پراتر آئے ہیں، اقرار الحسن نے کہا کہ وہ آئیں ہم تیار بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق کرکٹر عامر سہیل نے ایک نجی ٹیلی وژن پر ٹاک شو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم خصوصاً سرفراز احمد کیخلاف بیان دیا تھا، عامرسہیل نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پرالزامات لگائے تھے۔

    دیکھیں ویڈیو:

    عامرسہیل نے کہا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں ہونے والی جیت میں سرفراز احمد کا کمال نہیں، یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔ عامر سہیل کے اس بیان کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو موقع ملا اور اس نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی تھی۔

    پاکستان کی فتوحات پربھارتی میڈیا نے سوالات اٹھانا شروع کردیئے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کی جیت کس کو ہضم نہیں ہورہی؟ کیا عامر سہیل بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں؟ اہم معرکے سے قبل عامر سہیل نے ٹیم پر الزام کیسے لگادیا؟ کیا ثبوت ہیں ان کے پاس؟

    عامر نے ٹیم کا مورال گرانے کی کوشش کی۔ کیا وہ بھارت کی لائن چل رہے ہیں۔ عامر سہیل کی پاکستان کی جیت کو متنازع بنانے کی کوشش پر پاکستان دشمن بھارتی میڈیا نے حسب روایت جلتی پرتیل کا کام کیا۔