Tag: محبت

  • محبت میں عمر کے فرق کی اہمیت نہیں ہوتی، احد رضا میر

    محبت میں عمر کے فرق کی اہمیت نہیں ہوتی، احد رضا میر

    پاکستانی اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ محبت میں عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا، محبت کےلیے کوئی سخت قوانین موجود نہیں ہیں۔

    ایک ویب شو میں شرکت کے دوران شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں محبت میں عمر کے فرق کی اہمیت ہے؟ اس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں محبت میں عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا، عمر صرف ایک نمبر ہے۔

    محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے احد رضا میر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کوئی سخت قوانین موجود نہیں ہیں کہ محبت کرنے کے لیے کسی کی کتنی عمر ہونی چاہیے یا پھر کسی کو کتنا جوان ہونا چاہیے۔

    احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل

    احد رضا نے کہا کہ کئی شادی شدہ جوڑے ایسے دیکھے جاتے ہیں جن کی عمروں میں 6، 8، 10 یا اس سے بھی زائد سالوں کو فرق ہوتا ہے۔

    انھوں نے عمروں کے فرق کے حوالے سے مزید کہا کہ جب دو لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور دونوں کے درمیان محبت ہوتی ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دونوں کی کیا عمر ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sajal-aly-ahad-raza-mir-attend-wedding-in-rare-public-appearance-amid-divorce-rumours/

  • ’محبت سب فتح کر لیتی ہے‘ سیف پر حملے کے بعد کرینہ کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

    ’محبت سب فتح کر لیتی ہے‘ سیف پر حملے کے بعد کرینہ کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

    اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان پر حملے کے بعد جاری تنازعہ کے درمیان محبت اور فیملی کے ہمراہ جشن منانے سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کردی ہے۔

    بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد اب مثبت طریقے سے اپنی لائم لائٹ زندگی میں واپس لوٹ رہی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے محبت اور خاندان سے متعلق پیغام لکھا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے، منفی چیزوں کو پسِ پشت ڈال کر خوشی کو گلے لگانا، اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ محبت اور خاندان کا جشن منا رہی ہوں، محبت سب فتح کر لیتی ہے‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی یہ تصاویر ان کے کزن کی مہندی نائٹ کی ہے جس میں وہ اپنی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ پہنچی جہاں اداکارہ کا لک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    بیبو نے تقریبِ میں کافتان ڈریس کا انتخاب کیا، سبز رنگ کے اس جوڑے پر فلورل پرنٹ کیا گیا جنکہ نیک لائن پر بھاری ایمبورائڈری کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا یہ ڈریس بھارتی معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی کلیکشن کا حصہ ہے۔

    کرینہ کپور جب وینیو پر پہنچی تو ممبئی میں پاپرازیوں نے انہٰیں پوز دینے کو کہا، اداکارہ نے اندر جانے سے پہلے گرمجوشی سے مسکراہٹ کے ساتھ پاپرازی کا استقبال کیا اور ہاتھ جوڑے۔

  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

    کراچی : پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے واپس جانے سے انکار کیا اور ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کردیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ امریکی خاتون نے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈیپارچر لاونج میں طیارےمیں سوارنہیں ہوئی اور بہانے کرکےکراچی ائیرپورٹ پر امریکاواپسی سےکتراتی رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی نےحفاظتی تحویل میں ڈیپارچرلاونج تک پہنچایا۔

    ایئرلائن ذرائع نے کہا کہ جہاز میں سوار کرانے کیلئے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم سیکیورٹی ایس اوپیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پروازمیں سوارنہیں کرایاجا سکتا

    یاد رہے اونیجااینڈریو رابنس کو گارڈن کراچی کے 19سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی اور سوشل میڈیاپرمحبت میں مبتلا2 بچوں کی ماں 11 اکتوبرکو کراچی پہنچی تھی۔

    https://youtu.be/cO-dCIuEUU8

  • امریکی خاتون کو کراچی کے لڑکے نے دھوکا دے دیا!

    امریکی خاتون کو کراچی کے لڑکے نے دھوکا دے دیا!

    کراچی: سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک اور محبت کا بھیانک انجام سامنے آیا ہے، امریکی شادی شدہ خاتون کو کراچی کے کنوارے لڑکے کے ہاتھوں بڑے دھوکے کا شکار ہونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں شوہر سے طلاق لے کر پاکستان آنے والی خاتون دربدر ہو گئی، امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو پاکستان آئی تھیں، خاتون کے پاس پاکستان کا 30 دن کا ویزا بھی ختم ہو گیا تھا۔

    معلوم ہوا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 19 سالہ ندال احمد میمن کے جھانسے میں آئی تھی، مبینہ دھوکے باز نوجوان نے خاتون کو شادی کے لیے کراچی بلایا تھا، جس پر وہ 2 بچے چھوڑ کر شوہر سے طلاق لے کر پاکستان آ گئی۔

    امریکی خاتون

    تاہم، گارڈن ویسٹ کے رہائشی ندال احمد میمن نے شادی سے انکار کر دیا، جس کے بعد خاتون نے کچھ عرصہ گیسٹ ہاؤس پر گزارا اور پھر ایئرپورٹ آئی، خاتون 15 جنوری سے 7 ویں منزل کے ریسٹورنٹ پر رہ رہی تھی،

    پولیس ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے پولیس کو خاتون سے متعلق مطلع کیا گیا، معاملہ سامنے آنے پر ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کی مدد کی، اور فلاحی ادارے کی مدد سے خاتون کے باہر جانے کا بندوبست کیا۔

    دھوکے کی شکار امریکی خاتون اس وقت ایئرپورٹ کے ایک محفوظ مقام پر موجود ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن کو کل رات 4 بجے وطن واپس بھیجا جائے گا۔

  • دوستی میں محبت مل جائے تو۔۔۔۔گوہر رشید نے شادی سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

    دوستی میں محبت مل جائے تو۔۔۔۔گوہر رشید نے شادی سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

    پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے پیار اور محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    ڈیجیٹل میگزین کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اداکار گوہر رشید نے محبت کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ فلموں میں نظر آنے والی عام رومانس احترام اور دوستی سے بڑھ کر نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے محبت کو بہت فلمی بنایا ہوا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، کیوں کہ شادی کے چند سالوں کے بعد یا رشتے میں کچھ عرصہ رہنے کے بعد بڑی ذمہ داریوں کی وجہ سے اکثر محبت کم یا ختم ہوجاتی ہے۔

    مداحوں کا گوہر رشید اور کبریٰ خان کو شادی کا مشورہ

    گوہر رشید نے کہا کہ ’ محبت کے دو اہم ستون ہوتے ہیں، پہلی چیز یہ کہ محبت یا کسی بھی رشتے میں باہمی احترام کا ہونا ضروری ہے، دونوں ایک دوسری کی عزت کرتے ہوں، دوسری ہے دوستی،  اگر آپ کا رشتہ دوستی کا ہے تو پھر آپ کا رشتہ زندگی بھر قائم رہتا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ اگر کسی کی محبت فلمی قسم کی ہے تو وہ حقیقی محبت نہیں ہوتی، ایسی محبت صرف فلموں تک ہی موزوں ہوتی ہیں، حقیقی زندگی میں ایسا نہیں ہوتا، حقیقی زندگی میں فلمی محبت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی‘۔

    اداکار گوہر رشید نے کہا کہ ’’اگر دوستی میں ہی محبت مل جائے تو اس سے زیادہ خوبصورت چیز کچھ نہیں ہوسکتی ہے، اگر دوستی، عزت اور پیار یہ تینوں چیزیں مل جائے تو زندگی بہت اچھی گزرتی ہے‘‘۔

  • رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی لیکن۔۔۔۔ نوال سعید نے کیا کہا؟

    رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی لیکن۔۔۔۔ نوال سعید نے کیا کہا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔

    نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔

    اداکارہ نوال سعید نے نام لیے بغیر کہا ہے کہ انہیں ڈراموں میں ساتھی اداکار کے ساتھ رومانوی کردار کرنے کے دوران محبت ہوگئی تھی لیکن بعد میں راہیں جدا کرلیں۔

    نوال سعید نے کہا کہ میں نے کئی رومانوی ڈرامے کیے ہیں اور کبھی کبھار حقیقت میں بھی ایسے ڈراموں کے کردار سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    نوال سعید نے کسی مخصوص ڈرامے یا اداکار کا نام نہیں لیا البتہ یہ بتایا کہ صرف ایک مرتبہ ایسا ہوا تھا کہ انہیں ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی جو صرف کچھ وقت کے لیے تھی۔

    نوال سعید نے وضاحت میں کہا کہ ساتھی اداکار کے ساتھ دن کے 12 گھنٹے گزاریں، اتنا تو فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزارتے اور پھر ڈراموں میں رومانوی ڈائیلاگ ہوں تو محبت ہوجاتی ہے، یہ بہت نارمل بات ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ نوال سعید نے کئی فنکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن اداکار نور حسن کے ساتھ ان کی جوڑی کو اس حد تک سراہا گیا کہ بہت سے لوگ انہیں حقیقی جوڑے کے طور پر سمجھتے تھے۔

  • ’تو نے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے‘ حمائمہ ملک کی پوسٹ وائرل

    ’تو نے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے‘ حمائمہ ملک کی پوسٹ وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    حائمہ ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’’ اب مری دید کی دنیا بھی تماشائی ہے، تو نے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    حمائمہ ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بھائی اداکار فیروز خان کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    حائمہ ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”تم ہمارے گھر کی رونق ہو ابو سلطان ہو۔۔۔۔ تم فقط بھائی نہیں ہو! تم تو میری جان ہو!!“

     واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    اداکارہ حمائمہ ملک معروف اداکار فیروز خان اور ٹی وی میزبان دعا ملک کی بڑی بہن ہیں۔

  • محبت بھول جاتی ہے۔۔!علیزے شاہ کی معنی خیز پیغام نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    محبت بھول جاتی ہے۔۔!علیزے شاہ کی معنی خیز پیغام نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصویر شیئر کی ہے، تاہم ان کے کیپشن نے سوشل صارفین کی تمام تر توجہ مبذول کر لی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں، اداکارہ نے پھولوں سے مماثل پھولوں کی بالیاں پہن رکھی ہیں۔

    علیزے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تمھارا ظرف ہے تم کو محبت بھول جاری ہے، ہمیں تو جس نے ہنس کر بھی پکارا یاد رہتا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    انہوں نے چند گھنٹے قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ وہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • مصری لڑکے نے سارے دانت نکلوا کر محبوبہ کے لیے ہار بنا لیا، سچ کیا ہے؟

    مصری لڑکے نے سارے دانت نکلوا کر محبوبہ کے لیے ہار بنا لیا، سچ کیا ہے؟

    قاہرہ: مصر میں ایک نوجوان نے محبت کی یقین دہانی کے لیے اپنی بتیسی کا ہار بنا کر محبوبہ کو پیش کر دیا، لیکن اس نے پھر بھی ٹھکرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے، اور ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک مصری نوجوان نے ہاتھ میں دانتوں سے بنا ہار پکڑا ہوا ہے، جب دوسری طرف سیاہ شرٹ میں بغیر دانتوں کا ایک نوجوان بیٹھا ہے۔

    خبر میں بتایا گیا کہ کیک نامی مصری نوجوان نے اپنی محبوبہ لیزا کو محبت اور وفاداری کا یقین دلانے کے لیے اپنے سارے دانت اکھاڑ کر ان کا ہار بنایا اور لڑکی کو پیش کر دیا۔

    لڑکی نے اس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کسی اور لڑکی میں دل چسپی رکھتا ہے جس پر مصری نوجوان نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، بتایا گیا کہ دونوں کی دوستی چار ماہ قبل ہوئی، لیکن پھر لڑکی نے بات چیت بند کر دی تھی۔

    لڑکے نے لیزا کو صرف آخری بار ملاقات کا پیغام بھیجا، جس پر لڑکی راضی ہو گئی اور طے شدہ ریسٹورنٹ پر دونوں پہنچ گئے۔ لڑکی جب ریسٹورنٹ پہنچی تو کیک نے اپنی بتیسی کا بنا ہار لڑکی کو پیش کر دیا، جس پر لڑکی نے اسے پاگل قرار دے کر تعلق بالکل ختم کر دیا۔

    فیکٹ چیک

    تاہم یہ خبر ایک مذاق نکلی، روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ 31 اکتوبر 2021 کو ایک اداکار مصطفیٰ سلیمان السید نے کی تھی، مصطفیٰ نے بتایا کہ ان کی تصویر کو ایڈٹ کر کے ایسا بنایا گیا کہ وہ بغیر دانتوں کی دکھائی دینے لگی۔

    تصویر کے ساتھ جو کیپشن لگایا گیا تھا، اصل میں عربی میں تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ‘میں نے محبت کے سب سے خوب صورت معنی جو کبھی دیکھے ہیں، یہ ہے کہ آپ اپنے تمام دانت اتار کر اس انسان کو دے دیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں۔’

    روئٹرز کی جانب سے سلیمان سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے تصدیق کر دی کہ یہ اسٹوری حقیقی نہیں، بلکہ انھوں نے ایک مذاق کے طور پر اسے پوسٹ کیا تھا۔

    سلیمان نے مقامی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ان کی پوسٹ کا مقصد 4 نومبر کو مصر میں منائے جانے والے ویلنٹائن ڈے سے قبل لوگوں کے لیے ایک مذاق تھا۔

    روئٹرز کا کہنا ہے کہ ہار کی تصویر کے ماخذ کی تصدیق نہیں کی جا سکی، لیکن یہ تصویر کم از کم 2016 سے آن لائن زیر گردش ہے۔ ہسپانوی زبان میں بزفیڈ کے ایک مضمون کے مطابق یہ ہار Etsy پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

    مصطفیٰ سلیمان السید

    دل چسپ بات یہ ہے کہ مصری اداکار مصطفیٰ سلیمان کی یہ پوسٹ کئی ممالک میں شیئر کی گئی ہے، اور اس کے حوالے سے خبریں بنی ہیں، ان میں پاکستان اور بنگلا دیش بھی شامل ہیں۔

    سلیمان نے پاکستان اور بنگلادیش میں اس حوالے سے شائع شدہ خبروں اور پوسٹس کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کر کے دل چسپ تبصرہ بھی کیا ہے۔

    سلیمان نے ایک اور مذاق کرتے ہوئے لکھا: ان شاء اللہ میں کل صبح 9 بجے پاکستانی چینل پر حاضر ہوں گا، اور میں اپنی انگریزی کا ذمہ دار نہیں ہوں۔

  • بیوی 41 برس سے شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کیوں کھاتی ہے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    بیوی 41 برس سے شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کیوں کھاتی ہے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    ٹیکساس: کبھی کبھی میاں بیوی کے پیار کے عجیب قصے سامنے آتے ہیں، امریکا میں بھی ایسے ہی ایک جوڑے کے درمیان پیار کا یہ حیران کن قصہ سامنے آیا ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون ٹریسی ہاویل 41 سالوں سے شوہر کو لنچ بھجوانے سے قبل اس میں سے ایک لقمہ کھا لیتی ہیں، جب لوگوں کو اس کی وجہ سے معلوم ہوئی تو وہ حیران رہ گئے۔

    یہ خاتون چار عشروں سے جب بھی اپنے شوہر  کلف فورڈ کے لیے لنچ پیک کرتی ہیں تو پہلے اس میں سے ایک لقمہ کھانا کبھی نہیں بھولتیں۔

    ٹریسی ہاویل نے اس سلسلے میں فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور اپنی عجیب عادت کے بارے میں لوگوں کو بتایا، انھوں نے بتایا کہ وہ ٹیکساس میں رہائش پذیر ہیں، اور وہ اکتالیس برس سے اپنے میاں کے لیے لنچ پیک کرتے ہوئے اس میں سے ایک لقمہ ضرور لیتی ہیں۔

    اس پوسٹ کے ساتھ انھوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک برگر نظر آتا ہے جس کے ایک کونے سے ایک ٹکڑا کھایا گیا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ یہ دراصل ان کے شوہر کا لنچ ہے، ایک مرتبہ جب میں ان کے آفس گئی تھی تو میرے شوہر نے کہا تھا جس کے ساتھ آپ پیار کرتے ہیں اگر اس کے ساتھ لنچ شیئر کرو تو اس کا مزہ بڑھ جاتا ہے۔

    Clifford and I have been married almost 41 years and I have made his lunch every working day since day 1.
    On occasion I…

    Posted by Tracy Howell on Tuesday, December 1, 2020

    یہ پوسٹ اتنی دل چسپ تھی کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے پسند کیا، ٹریسی نے بتایا کہ وہ پہلے دن سے ہی شوہر کے لیے لنچ تیار کر کے بھیجتی ہیں، لیکن شوہر کی بات کے بعد ایک مرتبہ انھوں نے لنچ پیک کرتے وقت  برگر میں سے ایک لقمہ کھا کر بھیج دیا۔

    جب شوہر گھر آئے تو انھوں نے کہا کہ کسی نے ان کے لنچ میں سے لقمہ کھا لیا تھا، لیکن ٹریسی نے بتایا کہ وہ لقمہ انھوں نے ہی کھایا تھا کیوں کہ وہ انھیں جوائن نہیں کرپاتی، اور اس طرح لنچ شیئر کر لیا، اس کے بعد لقمہ کھایا ہوا لنچ بھیجنا انھوں نے اپنی عادت بنا لیا۔