Tag: محبت بھرا پیغام

  • شاہین شاہ آفریدی کا سالگرہ پر اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام، خوبصورت تصویر شیئر

    شاہین شاہ آفریدی کا سالگرہ پر اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام، خوبصورت تصویر شیئر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے جذباتی انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے جسے ان کے مداح بے حد پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ ہی ایک خوبصورت سا محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

    انہوں نے لکھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ تمھارے ساتھ میرے دو سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا۔

    فاسٹ بولر نے لکھا کہ میں اس لمحے اور احساس کو اُس وقت تک بیان نہیں کرسکتا تھا جب تک آپ ساتھ نہ ہوتیں۔

    انہوں نے انشا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’تم نے ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنایا اور ہمیں بیٹے جیسا عظیم تحفہ دیا‘۔

    شکریہ کہ تم نے ہماری زندگی کو خوبصورت بنایا۔ میں اور علی یار ہمیشہ تمہارے شکر گزار رہیں گے۔

    شاہین نے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انشا کیلیے میری محبت، بہترین دوست اور اچھی روحانی ساتھی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ہم ایسے ہی سالوں ساتھ گزاریں گے۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کے ہاں گزشتہ برس پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

  • اذان سمیع خان کا بہن کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    اذان سمیع خان کا بہن کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    گلوکار عدنان سمیع خان کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے اپنی سوتیلی بہن مدینہ کی سالگرہ پر خاص پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے اداکار و گلوکار اذان سمیع نے اپنی چھوٹی سوتیلی بہن کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے اپنی چھوٹی بہن مدینہ کیساتھ لی گئی ایک یادگار سیلفی پوسٹ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’7ویں سالگرہ مبارک ہو میری چھوٹی بہن، دعا ہے کہ یہ تمہاری ایک بہترین سالگرہ ہو، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں، ساتھ ہی اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’بابا مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Medina Sami Khan (@medinasamikhan)

    واضح رہے کہ عدنان سمیع نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد بھارت منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، عدنان سمیع خان کو 2015 میں بھارتی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اب وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ بھارت میں مقیم ہیں۔

    عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعدازں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اذان سمیع زیبا بختیار اور عدنان سمیع کی پہلی اولاد ہیں۔