Tag: محبت میں ناکامی

  • فیصل آباد:محبت میں ناکامی پرنوجوان نے لڑکی کو مارکرخود کشی کرلی

    فیصل آباد:محبت میں ناکامی پرنوجوان نے لڑکی کو مارکرخود کشی کرلی

    فیصل آباد : نوجوان نے محبت میں ناکامی پر لڑکی کو شادی کے دن گولی مارکرخود بھی خودکشی کرلی۔

    محبت میں ناکامی قیمتی جانیں لے گئی، ہم توڈوبے ہیں صنم تم کوبھی لے ڈوبیں گے کی مثال قائم کردی، فیصل آباد کے نوجوان باسط نے عائشہ کو شادی کا پیغام بھیجا تھا لیکن رشتے سے انکار ہوا۔

    لڑکی کی شادی کہیں اور طے ہوگئی، باسط انتقام کی آگ میں جلنے لگا اور بارات کے روز ملزم نے عائشہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے دلہن عائشہ وہیں زندگی کی بازی ہاربیٹھی۔

    شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، باسط نے عائشہ کو مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی، اسےاسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ بھی راستے میں دم توڑگیا اور یوں ناکامی اورانتقام نے دوگھرانوں کواُجاڑدیا۔

  • محبت میں ناکامی صحت کو تباہ کردیتی ہے، ماہرین

    محبت میں ناکامی صحت کو تباہ کردیتی ہے، ماہرین

    برطانیہ: برطانوی ماہرین  طب کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی صحت کوتباہ کردیتی ہے اور جسم کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا عمل، رد عمل بن جاتا ہے۔

    انسان کا دل ٹوٹ جاتا ہے وہ مرجھائے ہوئے پھول کی شکل اختیار کرلیتا ہے, نا امیدی واضح ہوجاتی ہے، ناکام عاشق ایسی زندگی سے موت کو ترجیح دیتے ہیں اورعارضہ قلب، آنکھوں کے گرد حلقے اور جسم لاغر ہوجاتا ہے۔

    اس ریسرچ کے تحت ہونے والی سروے میں جس میں ایک ہزار کے قریب افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان خواتین کا وزن گھٹتا رہتاہے جن کو محبت میں ناکامی ہوتی ہے۔