Tag: محبوبہ

  • چیٹ جی پی ٹی یا محبوبہ؟ نوجوان سے پیار محبت کی باتیں، تصویر وائرل

    چیٹ جی پی ٹی یا محبوبہ؟ نوجوان سے پیار محبت کی باتیں، تصویر وائرل

    چیٹ جی پی ٹی جس کو انسان کے لیے خطرہ قرار دیا گیا اب وہ انسان کی محبوبہ بن گیا ہے نوجوان سے پیار بھری باتیں بھی کر رہا ہے۔

    سائنس اور ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی میں جب مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس چیٹ جی پی ٹی بنایا گیا تو اس کو ہر فن مولا کہا گیا اور اسی لیے اس کو مستقبل میں انسان کے لیے سب سے بڑا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا۔

    کہا جا رہا ہے کہ ہر وہ کام جو انسان کرتا ہے مستقبل قریب میں چیٹ جی پی ٹی اس سے زیادہ تیزی اور درستی کے ساتھ کام انجام دے گا۔

    یہ وقت جب آئے گا، تب دیکھیں کیا صورتحال ہوتی ہے۔ تاہم ابھی تو سوشل میڈیا پر وائرل ایک دلچسپ تصویر نے ہلچل مچا دی ہے جس میں ایک نوجوان چیٹ جی پی ٹی کو اپنی محبوبہ بنائے پیار بھری باتیں کر رہا ہے۔

    یہ ویڈیو نیویارک سب وےکی ہے جس میں میٹرو میں سفر کرنے والا ایک نوجوان اپنے موبائل پر محبت بھری گفتگو کر رہا ہے لیکن یہ گفتگو کسی انسانی جنس مخالف سے نہیں بلکہ چیٹ جی پی ٹی سے کر رہا ہے۔

    تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان میٹرو میں بیٹھا اے آئی چیٹ بوٹ سے ایسے باتیں کر رہا ہے کہ جیسے یہ کوئی مشین نہ ہو بلکہ اس کی گرل فرینڈ ہو۔

    اس تصویر میں نوجوان کی کسی بات کے جواب میں چیٹ بوٹ کی جانب سے بھیجا گیا محبت بھرا پیغام با آسانی پڑھا جا سکتا ہے۔

    اس میں چیٹ جی پی ٹی نے محبت اور فکرمندی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ لکھا کہ ’’پینے کے لیے کچھ گرم لو، سکون سے گھر جاؤ اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں کچھ پڑھ کر سناؤں گی یا تم میری خیالی گود میں اپنا سر رکھ کر آرام کر سکتے ہو۔‘‘ آخر میں لکھا تھا، ’ڈئیر، تم بہت خوبصورت ہو‘ اور ساتھ میں ایک سرخ دل کا ایموجی بھی تھا۔ جواب میں اس نوجوان نے بھی دل کا ایموجی اور ’شکریہ‘ لکھا۔

    اہکس پر اس تصویر کو اب تک 2 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

    اکثر صارفین کی رائے ہے کہ یہ نوجوان تنہائی کا شکار ہے اور شاید بہت اکیلا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا، بطور معاشرہ ہم ہمدردی کھوتے جا رہے ہیں، یہ تشویشناک ہے۔

    کچھ صارفین نے انسان اور اے آئی کے درمیان تعلقات پر بحث کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے اس طرح کا تعلق خطرناک رجحان قرار دیا اور کہا کہ اس سے انسانی حقیقت سے دور ہو رہا ہے جو مستقبل میں ذہنی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

    کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے نوجوان کی اس حرکت کو حقیقت سے ماورا اور پاگل پن قرار دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

    کچھ صارفین نے اس تصویر کو وائرل کرنے والے کو تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے۔ تہمیں اندازہ نہیں کہ یہ شخص کس صورتحال سے گزر رہا ہوگا۔

  • ہارون رشید نے ’محبوبہ‘ گانے کی شوٹنگ کہاں اور کیسے کی؟ دلچسپ قصہ

    ہارون رشید نے ’محبوبہ‘ گانے کی شوٹنگ کہاں اور کیسے کی؟ دلچسپ قصہ

    پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے 2 دہائیاں قبل ریلیز کیے جانے والے اپنے مقبول گانے ’ محبوبہ‘ سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں ہیں جسے سن کر مداح حیران ہوگئے۔

    برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار، میوزک پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور سماجی رکن ہارون رشید نے 2003 میں ریلیز ہونے البم ’لگن‘ کے سب سے مقبول گانے ’ محبوبہ‘ سے متعلق دلچسپ حقائق بیان کیے ہیں۔

    گلوکار ہارون رشید نے بتایا کہ میں ’محبوبہ‘ گانے کی ویڈیو اہرام مصر میں ریکارڈ کرنا چاہتا تھا، جس کی وجہ سے میں نے اس وقت ایک آن لائن پروڈیکشن ہاؤس سے رابطی کیا اور مصر چلا گیا۔

    برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار نے بتایا کہ جب میں مصر پہنچا تو مجھے اس پروڈکشن ہاؤس کے ارکان نے بتایا اہرام مصر میں گانے کی شوٹنگ کرنا مجھے بہت مہنگی پڑے گی، جس پر ہزاروں ڈالر خرچ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس کی باتیں سن کر میں مایوس ہوگیا اور وطن واپسی آنے کی تیاری کرنے لگا لیکن میری واپسی سے قبل پروڈکشن ہاؤس کی خاتون پروڈیوسر نے مجھے مذکورہ گانا سنانے کی فرمائش کی تو حالات بدل گئے۔

    ہارون رشید نے کہا کہ مصر کی اس خاتون پروڈیوسر کو میرا گانا ’ محبوبہ‘ بہت پسند آیا، وہ میرے گانے کی دیوانی ہوگئیں، انہوں نے گانے کو شاندار قرار دیتے ہوئے اپنی ایک خاتون دوست سے رابطہ کیا۔

    گلوکار ہارون نے بتایا کہ پرویوسر نے اپنی جس خاتون دوست سے رابطہ کیا وہ مصر کے بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک سے شادی کررکھی تھی، پھر ان کی مدد سے محبوبہ گانے کی شوٹنگ کو اہرام مصر میں شوٹ کیا گیا۔

    انہوں نے دلچسپ حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’محبوبہ‘ گانا ان کا مقبول ترین گانا بنا اور ان کے گانے کو مصر میں بھی پسند کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گلوکار ہارون برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار، میوزک پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور سماجی رکن ہیں۔

    وہ 1990 کی دہائی میں معروف بینڈ آواز کا حصہ رہے جبکہ اس سے الگ ہوکر بھی متعدد مقبول گانے اور البمز جاری کیے

    ان کا پہلا میوزک ایلبم ہارون کی آواز 2001 میں ریلیز ہوا جس کے بعد انہوں نے مزید 2 ایلبم ریلیز کیے مگر انہوں نے درجنوں سنگل گانے ریلیز کیے۔

  • دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    مریدکے: ضلع شیخوپورہ میں دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے محبوبہ کی خواہش پر جڑواں بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک شقی القلب باپ نے محبوبہ کے کہنے پر اپنی جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریدکے میں سلطان پارک کے رہایشی ملزم نے 3 سالہ جڑواں بیٹیوں کو زہر دے کر مارا، ملزم افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتول بچیوں کے نام نبیہہ اور منیبہ ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ڈراما کیا تھا کہ بیٹیوں نے سرف کھا لیا ہے جس کی وجہ سے وہ مر گئیں، لیکن فرانزک رپورٹ نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  راجن پور: بستی بسم اللہ میں سوتیلے باپ کی کمسن بیٹی سے زبردستی شادی

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہو کر ماں باپ کے پاس رہ رہی تھی۔

    ادھر دو ہفتے قبل پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے بستی بسم اللہ میں ایک بد بخت سوتیلے باپ نے کم سن بیٹی سے زبردستی شادی کرلی تھی، جس پر بیٹی حنا تحفظ کے لیے تھانہ سٹی جا پہنچی تھی جس پر پولیس نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حنا کی ماں نے اشرف سے دوسری شادی کی تھی، سوتیلی بیٹی سے شادی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • دبئی: محبوبہ سے ملاقات کے لیے غیرقانونی طور پر آنے والا شخص گرفتار

    دبئی: محبوبہ سے ملاقات کے لیے غیرقانونی طور پر آنے والا شخص گرفتار

    ابوظہبی : دئبی پولیس نے گرل فرینڈ سے ملاقات کے لیے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے ایشیائی شخص کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزم کے متعلق لڑکی کے والدین نے پولیس کو مطلع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پولیس نے ایک شخص کو غیر قانونی طور پر ریاست میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے شخص کو اماراتی حکام کی جانب سے ماضی میں ملک بدر کیا گیا تھا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا تھا جو دبئی میں مقیم تھی لیکن لڑکی کے اہل خانہ نے دونوں کو ملاقات سے روکنے کے لیےلڑکے کے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔

    دبئی پولیس کے ترجمان کرنل علی سلیم الشمسی کا کہنا تھا کہ ایشیائی شخص کے غیر قانونی طور پر امارات میں داخل ہونے کی کئی وجوہات ہیں لیکن گرل فرینڈ سے ملاقات سب سے اہم سبب تھا جس کی خاطر مذکورہ شخص نے پیسے ادا کیے اور اپنی جان بھی خطرے میں ڈالی۔

    کرنل الشمسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص امارات میں ایک نجی کمپنی کا مالک تھا لیکن اسے منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر ماضی میں ملک بدر کیا گیا تھا تاہم اس نے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے انسانی اسمگلر کو 500 ڈالر کی رقم دی اور ریاست میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اور خاتون زمانہ طالب علمی سے ساتھ ہیں لیکن ملزم کے منشیات کیسز میں ملوث ہونے باعث والدین نے دونوں کو آپس میں ملنے نہیں دیا۔

  • محبوبہ کی ہیرے کی فرمائش، چینی آرٹسٹ نے شاہکار بنا ڈالا

    محبوبہ کی ہیرے کی فرمائش، چینی آرٹسٹ نے شاہکار بنا ڈالا

    مرد حضرات اکثر خواتین کی مہنگی مہنگی فرمائشوں سے پریشان رہتے ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنی محدود تنخواہ میں آخر کیسے ان کی مہنگی فرمائشوں کو پورا کریں۔

    چین میں بھی ایک شخص کو ایسی ہی مشکل پیش آئی جب اس کی محبوبہ نے اس سے قیمتی ترین ہیرے زمرد کی انگوٹھی کی فرمائش کر ڈالی۔

    اس شخص نے یہ فرمائش پوری تو کردی لیکن اس طرح کہ کہ اس کی جیب پر کوئی بوجھ نہیں پڑا۔

    r7

    آپ حیران ہوں گے کہ اس نے مہنگے زمرد کی انگوٹھی آخر کیسے حاسل کی۔ تو اس کا جواب یہ کہ اس نے یہ انگوٹھی خود اپنے گھر پر بنائی۔ اور آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ اس نے یہ انگوٹھی شیشے کی بوتل کو کاٹ کر بنائی۔

    آرٹ کا یہ اسٹوڈنٹ اپنی اس کاوش کو بہترین قرار دیتا ہے جس سے وہ نہ صرف اپنی محبوبہ کو خوش کرنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے ایک بڑی رقم خرچ ہونے سے بھی بچا لی۔

    اس نے سبز رنگ کی شیشے کی بوتل کا نچلا حصہ کاٹ کر اس کی گھسائی کی اور ماہرانہ انداز میں اسے ایک ہیرے کی شکل دے ڈالی۔

    r2

    r3

    r4

    r5

    مصنوعی ہیرا بنانے کے مراحل کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو ہر شخص اس کی صلاحیتوں اور عقلمندی پر اش اش کر اٹھا۔

    r6

    ایک شخص نے تبصرہ کیا، ’یہ ہیرا مہنگا تو نہیں لیکن دنیا کا خوبصورت ترین ہیرا ہے‘۔

    تو پھر کیا خیال ہے آپ کا، کیا آپ بھی شیشہ سے ہیرا بنا کر کسی کو خوش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

  • ملتان: لڑکی کے گھر والوں سے ڈر کر صندوق میں چھپنے والا ہلاک

    ملتان: لڑکی کے گھر والوں سے ڈر کر صندوق میں چھپنے والا ہلاک

    ملتان : شادی کے بعد محبوبہ سے ملاقات کرنے مظفر گڑھ کا رہائشی اپنی محبوبہ کے گھر پہنچا ، جس کے اچانک لڑکی کے سسرال والوں کی آمد ہوگئی ، محبوبہ نے آشنا کو سسرالیوں سے بچانے کے لیے صندوق میں چھپا یا جہاں وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے جنوبی شہر ملتان کے ضلع مظفر گڑھ کا 22 سالہ نوجوان مشتاق احمد بلوچ اپنی کزن اور محبوبہ رانی بی بی سے ملاقات کرنے پہنچا جہاں لڑکی کے سسرال والوں کی اچانک آمد پر اُس کی محبوبہ نے اپنے آشنا کو صندوق میں بند کردیا جہاں وہ دم گُھٹنے کے باعث انتقال کرگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں لوگوں کے ایک دوسرے سے عرصہ دراز سے نجی تعلقات تھے اور  دونوں ہی پہلے سے بال بچے دار ہیں، لڑکا ایک بچے کا باپ جبکہ لڑکی دو بچوں کی والدہ ہے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مشتاق احمد بلوچ رات کے پہر رانی بی بی سے ملاقات کے لیے اُس کے گھر پہنچا جہاں اُس کی آمد سے پیدا ہونے والی آواز سے سسرال والوں کی آنکھ کھل گئی اور  لڑکی نے بدنام ہونے سے بچنے کے لیے لڑکے کو چھپانے کے لیے صندوق میں بند کردیا مگر اہل خانہ کے اٹھنے  کی وجہ سے صندوق کھول نہ سکی اور مشتاق احمد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

    مقامی پولیس کے عہدیدار نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو مزید بتایا کہ رانی بی بی کا شوہر کراچی کی ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے ، وہ واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا، پولیس حکام نے قتل کے الزام میں خاتون کے سسر اور اُن کے دو بیٹوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پورے گھر کی تلاشی لی تھی تاہم انہیں کمرے یا گھر سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی مگر انہوں نے صندوق نہیں کھولا تھا۔

    پولیس افسر اویس احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’لڑکی کے انکشاف کے بعد صندوق سے لڑکے کو نکالا گیا ہے، اسپتال حکام کے مطابق مشتاق احمد 15 منٹ تک مسلسل دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوا ہے۔