Tag: محبوبہ مفتی

  • کرائسٹ چرج حملے سے بھارت کو سبق حاصل کرنا چاہئیے، محبوبہ مفتی

    کرائسٹ چرج حملے سے بھارت کو سبق حاصل کرنا چاہئیے، محبوبہ مفتی

    سری نگر : سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرج حملے سے بھارت کو سبق حاصل کرنا چاہئیے، بھارت میں ایسے حملے ہوتے توسیاسی بنا دئیے جاتے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایسے حملوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے نیوزی لینڈ کے شہہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایسے حملوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

    محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کرائسٹ چرچ حملے میں بھارت کے سیکھنے کے لئے سبق موجود ہیں، ایساواقعہ بھارت میں ہوتا توقیادت اسے سیاسی بنا دیتی، بھارت میں ایسے واقعے پر جنگی جنون کو ہوادی جاتی اور خفیہ طورپرمسلمانوں پرحملوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی۔

    یاد رہے نیوزی لینڈکےشہرکرائسٹ چرچ میں 2مساجد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،حملے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حملہ آوروں نے النور مسجد اور لِین وڈ میں نماز جمعے کے دوران نمازیوں کونشانہ بنایا۔

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی حملے کےوقت مسجدمیں موجودتھی تاہم وہ محفوظ رہی۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘40 افراد جاں بحق

    وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے فائرنگ واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ، ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

    جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ایسے پُر تشدد واقعات کی نیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں، متاثرہ علاقےمیں شہری گھروں میں رہیں۔

    حکام کے مطابق کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کرنے والا لڑکا آسٹریلیوی شہری ہے، حملہ آور کی عمر27 سال ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:‌ بھارتی ایجنسی نے میر واعظ عمر فاروق کو تفتیش کے لیے نئی دہلی طلب کرلیا

    مقبوضہ کشمیر:‌ بھارتی ایجنسی نے میر واعظ عمر فاروق کو تفتیش کے لیے نئی دہلی طلب کرلیا

    سری نگر: بھارت کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جھوٹے مقدمے کی تفتیش کے لیے نئی دہلی طلب کرلیا جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے امراض قلب میں مبتلا یاسین ملک کو بھی قید تنہائی میں ڈال دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آواز حقِ خودارادیت دبانے کے  لیے مودی سرکار نے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیے جس کے بعد آزادی کے متوالوں کا جینا مشکل ہوگیا۔

    عارضہ قلب میں مبتلا حریت رہنما یاسین ملک کو کٹھ پتلی انتظامیہ نے قید تنہائی میں ڈال دیا اور اب اُن کے اہل خانہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق یاسین ملک کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں علاج کی اشد ضرورت ہے مگر انتظامیہ اُن کو اسپتال لے جانے پر راضی نہیں ہے۔

    حریت رہنماوں نے یاسین ملک پر مظالم کی شدید مذمت کی۔ دوسری جانب بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے میر واعظ عمر فاروق کو جھوٹے مقدمے میں نامزد کر کے تفتیش کے لیے پیر کو نئی دہلی طلب کرلیا جبکہ بقیہ حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اُن کے گھروں پر بھارتی فوج چھاپے مارر ہی ہے۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتیٰ نے میر واعظ عمر فاروق کو مقدمے میں نامزد کر کے تفتیش کے لیے نئی دہلی بلانے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے میر واعظ کو مسلمان ہونے کی وجہ سے طلب کیا اور اُن پر علیحدگی پسند تنظیم کی قیادت کا الزام بھی عائد کیا، یہ قابل مذمت اقدام ہے‘۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میر واعظ عمر فاروق کشمیری مسلمانوں کے مذہبی اور روحانی لیڈر ہیں، اس طرح کے اقدامات سے بھارتی حکومت حقیقی مسائل کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے‘۔

    دو روز قبل میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا کہ ’حکمرانوں کی جانب سے مسلسل دوسرے ہفتے بھی جامع مسجد سری نگر  میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کردی گئی، شہرِ خاص میں سخت ترین  بندشں، مقامی افراد اپنے ہی گھروں کے اندر قید ہیں جبکہ حریت قیادت کو نظر بند یا پی ایس اے کے تحت مختلف زندان خانوں میں پابند سلاسل کیا جارہا ہے‘۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ہے کہ بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے تفتیش کے لیے کسی بھی حریت رہنما کو طلب کیا۔

  • بھارتی میڈیا کاجنگی جنون، محبوبہ مفتی غدار قرار

    بھارتی میڈیا کاجنگی جنون، محبوبہ مفتی غدار قرار

    سری نگر: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو پاکستان کا حمایتی ٹھہراتے دیتے ہوئے غدار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت اور اُن کا میڈیا بد حواسی کا شکار ہے اور وہ اپنی نااہلی کا الزام مسلسل پاکستان پر تھوپنے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے۔

    انتہاء پسند بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کیے اور جنگ کی دھمکی دی تو بھارتی میڈیا نے بھی ٹماٹر کی ایکسپورٹ نہ کرنے پر بریکنگ نیوز بنائی تاکہ شہریوں کو مشتعل کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی فوج تیار ہے، لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا ،سابق بھارتی چیف جسٹس

    اُدھر بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جس کے تحت کشمیری نوجوانوں اور مسلمان پروفیسر کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

    محبوبہ مفتی نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارت کی جنگی دھمکیوں پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان جوہری ملک ہے اس لیے بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالنا چاہیے، جنگ کا سوچنے والے پاگل اور جذباتی ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کشمیری طلبہ پر زمین تنگ، 19 طلبہ جامعات سے نکال دیے گئے

    دوسری جانب بھارت کے جے پور جیل میں قید پاکستانی قیدی شاکر علی کے قتل کی ابتدائی تحقیقات سامنے آئیں جس کے مطابق چار بھارتی قیدیوں نے پاکستانی شہری کو پتھر کے وار سے قتل کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیل انتظامیہ نے واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی تاہم جب معاملہ ہاتھ سے نکل گیا تو سپریٹنڈنٹ نے ڈیوٹی پر تعینات 2 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

  • مسئلہ کشمیر: نریندر مودی، عمران خان کی پیش کش قبول کریں، محبوبہ مفتی

    مسئلہ کشمیر: نریندر مودی، عمران خان کی پیش کش قبول کریں، محبوبہ مفتی

    کشمیر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان کی پیش کش قبول کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے سلسلے میں نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے رہنما عمران خان کی پیش کش قبول کرلیں۔

    محبوبہ مفتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’عمران خان کی مسئلہ کشمیر کے حل اور دونوں ممالک کی دوستی کے لیے پیش کش قبول کر کے اس کا مثبت جواب دیا جائے۔‘

    خیال رہے کہ جموں اینڈ کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے عمران خان کو انتخابات میں برتری حاصل کرنے پر سوشل رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے مبارک باد بھی دی تھی۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد 26 جولائی کو قوم سے غیر سرکاری خطاب میں بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پُر امن مذاکرات کی پیش کی تھی۔

    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش

    عمران خان نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ بھارت اور پاکستان غربت کے خاتمے کے لیے کام کریں، اس سلسلے میں انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    کیا عمران خان خارجہ پالیسی میں ’تبدیلی‘ لاسکیں گے

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا ’میں وہ پاکستانی ہوں جو یقین رکھتا ہے کہ برّ صغیر میں معیشت کی بہتری کے لیے پاک بھارت تجارتی تعلقات ضروری ہیں، یہ دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی چینلز پرپابندی

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی چینلز پرپابندی

    سری نگر: وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمقبوضہ کشمیر میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو پاکستانی چینلوں کی نشریات پرپابندی لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمودی سرکار کے احکامات پرتمام پاکستانی چینلز کوبندکرنے کا حکم دیاہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ ان نشریات کو نشر کرنا ناصرف جرم ہےبلکہ اس سے وادی کشمیر میں پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمزید کہا ہے کہ کیبل ٹیلی ویژن آپریٹرز کے قانون کی دفع11 کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کرنے کا اختیاررکھتے ہیں۔


    بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار


    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں حکام کی جانب سے عوام کی آواز دنیا تک پہنچنے کی کوشش کو روکا گیا ہو۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل پہلے وادی میں بڑھتی ہوئی مزاحمت کے بعد انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کو فیس بک،ٹویٹراورواٹس ایپ جیسےسوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بھارتی فوج’’چھوٹے بچوں‘‘ کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے،محبوبہ مفتی

    بھارتی فوج’’چھوٹے بچوں‘‘ کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے،محبوبہ مفتی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج چھوٹے بچوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے قریب ایک کالج کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا وزیراعلیٰ بننا آسان ہے لیکن اس کے بعد وہاں کے معاملات سنبھالنا بہت مشکل ہے۔

    انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی کارروائیاں مسلح حریت پسندوں کے نہیں بلکہ ان ’’چھوٹے بچوں‘‘ کے خلاف جاری ہیں جو احتجاج کررہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کےحوالے سے ایک سوال پر کہ موجودہ صورتِ حال میں اس سے بہتر حکمتِ عملی کیا ہوسکتی تھی،توانہوں نے بڑی ڈھٹائی سے جواب دیا کہ کوئی بھی حکومت اپنا فرض پورا کرنے کےلیے ان حالات میں اس سے بہتر کارکردگی نہیں دکھاسکتی تھی۔

    یاد رہے کہ محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی اتحادی ’’پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی‘‘ (پی ڈی پی) کے سربراہ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلی مفتی محمد سعید مرحوم کی بیٹی ہیں جنہیں کچھ عرصہ پہلے اپنے والد کی وفات کے بعد مقبوضہ کشمیر کا اقتدار تھالی میں سجا کر پیش کیا گیا۔

    بی جے پی کی نمک حلالی کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں خراب حالات کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔

    دوسری جانب وہ یہ تسلیم کیے بغیر بھی نہ رہ سکیں کہ بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کے زمانے میں مقبوضہ کشمیر کے حالات پُرامن تھے اور پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات جاری تھے لیکن 2004ء کے انتخابات میں یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس (یو پی اے) کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ عمل رک گیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نیا سلسلہ 8 جولائی 2016ء کے روز حریت پسند نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد سے شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔

    واضح رہے کہ جولائی سے اب تک 90 سے زائد شہری شہید کیے جاچکے ہیں جبکہ بیلٹ گن کی فائرنگ سے معذور ہوجانے والوں کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔