Tag: محب مرزا

  • رشتوں میں پڑتی دراڑیں اور بھرتا زہر، محب مرزا  بول پڑے

    رشتوں میں پڑتی دراڑیں اور بھرتا زہر، محب مرزا بول پڑے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا شادی شدہ لوگوں کو مشورہ ہے کہ تعلق اگر زہریلا ہوجائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہوسٹ محب مرزا نے حال ہی میں بی بی سی اردو کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں اپنے نئے ڈرامہ میں کردار کے بارے میں بات کی۔

    محب مرزا نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تقریباً ہر انسان کسی نہ کسی صدمے کا شکار ہے جس کا اس کی شخصیت پر بھی اثر پڑتا، اگر کسی صدمے کا انسان کی شخصیت پر زیادہ اثر ہو رہا ہے تو اسے تھراپی کی ضرورت ہے۔

    محب مرزا نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خصوصی طور پر مرد حضرات ذہنی صحت پر کبھی بات نہیں کرتے اور وہ مینٹل ہیلتھ کو کوئی مسئلہ ہی نہیں سمجھتے، ایسے مسائل پر معاشرتی سطح پر بات نہیں ہوتی۔

    اداکار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کو نبھانے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے لیکن ہر صورت شادی کو نبھانے کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔

    محب مرزا کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر طلاق کو فروغ دینے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن اگر تعلق زہریلا ہو جائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں ہے، اس لیے میرا خیال ہے کہ اتنی کڑواہٹ کسی کو بھی زندگی میں نہیں پالنی چاہیے۔

  • محب مرزا نے اپنی سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

    محب مرزا نے اپنی سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان محب مرزا  نے اپنی سابقہ اہلیہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ محب مرزا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں  نے سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق گفتگو کی۔

    محب مرزا نے اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آمنہ کی بات کریں یا صنم کی بات کی جائے، دونوں ہی بہت اچھی انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں، دونوں کی پرورش ان کی ماؤں نے بہت اچھی کی جو کہ ان کی شخصیت میں نظر آتا ہے‘۔

    آمنہ شیخ سے طلاق پر محب نے کہا کہ میرے جو معاملات ان کے ساتھ ہوئے وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے کیونکہ دو لوگوں میں مسائل اور فرق آجاتے ہیں لیکن وہ انسان بہت کمال کی ہیں۔

    محب مرزا نے کہا کہ یہ ہی سب صنم میں بھی ہے اور میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ دونوں میری زندگی میں شامل ہوئیں۔

    اداکار نے اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت دوستانہ ہیں، میں اُنہیں اردو سکھاتا ہوں اور وہ مجھے انگریزی سکھاتی ہیں، میں اور صنم جب کسی پروجیکٹ میں ساتھ کام کرتے ہیں تو شوٹنگ کے دوران ہمارا وقت ہنسی مذاق میں بہت اچھے سے گزرتا ہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل محب مرزا نے 2005 میں اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

  • صنم سعید کو اپنے نام سے الجھن کیوں تھی؟

    صنم سعید کو اپنے نام سے الجھن کیوں تھی؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے اپنا نام پسند نہیں تھا اور انہیں اس سے الجھن ہوتی تھی۔

    اداکارہ صنم سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی ناک ناک شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان و شوہر محب مرزا کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    محب مرزا نے پوچھا کہ ماضی میں آپ کو اپنے نام سے الجھن تھی، ایسا کیوں تھا؟

    صنم سعید نے کہا کہ میرا نام تقریباً ہر بھارتی گانے میں آتا تھا، ہر کوئی میرا نام لے کر گانا گاتا تھا جو کہ مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔

    محب مرزا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے بھی آپ کا نام ’میرے صنم‘ درج ہوتا ہے۔ صنم سعید نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے، ہر جگہ اس نام کا استعمال ہوتا تھا، اس لیے پہلے مجھے اپنا نام پسند نہیں تھا مگر اب اپنا نام اچھا لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ محب مرزا اور صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

  • عورت شریف ہوتی ہے، مرد شریف نہیں ہو سکتا! محب مرزا

    عورت شریف ہوتی ہے، مرد شریف نہیں ہو سکتا! محب مرزا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا سمجھتے ہیں کہ مرد کبھی شریف نہیں ہوسکتا اس کے برعکس عورت شریف ہوتی ہے۔

    اپنی منفرد اداکاری سے اپنی الگ پہچان بنانے والیے محب مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس دوران انھوں نے مرد کی شرافت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ مرد شریف ہو ہی نہیں سکتا جبکہ عورت شریف ہوتی ہے۔

    محب مرزا سے سوال کیا گیا کہ ان کے گھر میں کس کا حکم چلتا ہے ؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا گھر ایسا نہیں کہ جہاں ڈکٹیشن دی جائے۔ میرے گھر میں ہم دونوں کی چلتی ہے ہمارا گھر ایسا نہیں کہ جہاں عام طور پر صرف عورت کی ہی چلے۔

    انٹرویو میں میزبان نے پوچھا عام طور پر ہر گھر میں عورت کی زیادہ چلتی ہے کیوں کہ ہر شریف آدمی اپنی بیوی کی سنتا ہے، اس سوال پر اداکار نے الٹا میزبان سے سوال کیا کہ کس نے کہا کہ میں شریف آدمی ہوں؟

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں شریف آدمی نہیں ہوں، اگر آپ آدمی ہیں تو آپ شریف نہیں ہوسکتے! اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو وہ سب بکواس ہے عورت یا مرد دونوں کو اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ اگر آدمی ہے تو شریف ہوگا۔

    میزبان نے حیران ہوتے ہوئے محب مرزا سے سوال کیا کہ کیا آپ کے نزدیک عورت شریف ہوسکتی ہے؟ جس پر محب کا کہنا تھا کہ عورت شریف ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ مرد شریف ہو۔

  • ایمن، منال زبردستی انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں، محب مرزا

    ایمن، منال زبردستی انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں، محب مرزا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ ایمن اور منال خان زبردستی انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکار محب مرزا نے اہلیہ و اداکارہ صنم سعید کے ساتھ شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    بولنگ گیم میں میزبان نے محب مرزا سے پوچھا کہ ’کس اداکارہ کو انگریزی آتی نہیں لیکن بولنے کی کوشش کرتی ہیں؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں آئمہ بیگ، علیزے شاہ اور ایمن، منال خان شامل تھیں۔

    محب مرزا نے مسکراتے ہوئے ایمن اور منال خان کا نام لیا۔

    اداکار سے سوال کیا گیا کہ ’اپنی اگلی فلم میں خود کے علاوہ کس کو بطور ہیرو کاسٹ کریں گے؟ ریمبو، شان، یا بابر علی؟

    اداکار نے تینوں آپشن کی بجائے میزبان فہد مصطفیٰ کا نام لیا۔

    ایک سوال کے جواب میں محب مرزا نے کہا کہ اگر کسی پروگرام کی میزبانی کا موقع ملا تو وہ وینا ملک کو ساتھی میزبان کے طور پر منتخب کریں گے۔

    محب مرزا نے بتایا کہ تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا، 1999 میں سیمسٹر کی فیس کے پیسے جمع کرنے تھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اس لیے خود ہی تھیٹر کا شو لکھا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حساب لگایا تھا کہ تین دن تک شو چلے گا لیکن وہ سات دن تک چلا اس کے بعد مجھے ایک ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا تھا۔

    اداکار کو ان کے ڈرامے کا کلپ دکھایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس دوران داڑھی پوری نہیں آتی تھی تو پینسل سے بنایا کرتا تھا۔‘

    محب مرزا نے بتایا کہ ’میں پی ٹی وی کے ڈرامے میں عامر کا کردار نبھا رہا تھا اور اسی دوران بس میں لٹک کر کالج بھی جاتا تھا تو لوگ خوب ریکارڈ لگاتے تھے۔

  • ثروت گیلانی کو بلاک کرسکتی ہوں، صنم سعید

    ثروت گیلانی کو بلاک کرسکتی ہوں، صنم سعید

    معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ان کے شوہر محب مرزا نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی اور ان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دا فورتھ امپائر میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا نے شرکت کی۔

    صنم سعید نے میزبان فہد مصطفیٰ کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

    صنم سعید نے بہتر اداکاری کے لحاظ سے فواد خان کو پہلے، محب مرزا کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا جبکہ ثروت گیلانی کو بہترین اداکارہ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ محب مرزا کی شخصیت مجھے خود بھی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔

    فہد مصطفیٰ کے دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ محب مرزا، اسکرپٹ اور اپنے فیشن میں سے سب سے زیادہ توجہ وہ محب مرزا کو دیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی پروجیکٹ کا بجٹ تھوڑا ہو لیکن کام اچھا ہو تو انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے۔

    صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اگر سائرہ یوسف، ثروت گیلانی اور سجل علی میں سے انہیں کسی کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنا پڑا تو وہ ثروت کو کردیں گی کیونکہ وہ ان سے جا کر ملاقات بھی کر سکتی ہیں۔