Tag: محتسب کا فیصلہ

  • عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل!  کے الیکٹرک کے سی ای او  کو بڑا ریلیف مل گیا

    عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل! کے الیکٹرک کے سی ای او کو بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی : کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے خلاف محتسب کا فیصلہ معطل کردیا گیا اور ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کے-الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے خلاف صوبائی محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔

    عدالت نے مونس علوی کو 25 لاکھ روپے بطور جرمانہ جمع کرانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

    دوران سماعت مونس علوی کے وکیل بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف اپنایا کہ یہ کیس صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کے-الیکٹرک نہ صرف کراچی بلکہ حب اور وندر جیسے علاقوں میں بھی خدمات فراہم کرتا ہے، اس لیے یہ ایک بین الصوبائی ادارہ ہے جس پر وفاقی قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے حال ہی میں ایک خاتون کی شکایت پر مونس علوی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف مونس علوی نے عدالت سے رجوع کیا۔

    مزید پڑھیں : سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو سزا سنا دی گئی

    سندھ ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے صوبائی محتسب برائے ورک پلیس ہراسمنٹ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سی ایس او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

    صوبائی محتسب نے سی ای او کے الیکٹرک پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا تھا۔