Tag: محرم الحرام سیکیورٹی

  • سبیلیں ہٹانے کا عمل روکا جائے، ایم کیو ایم لندن

    سبیلیں ہٹانے کا عمل روکا جائے، ایم کیو ایم لندن

    لندن: ایم کیو ایم کے سینئر رہنمامحمد اشفاق نے کہا کہ کراچی کے بعض علاقوں میں محرم الحرام کے سلسلے میں لگائی جانے والی سبیلوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہٹائے جانے کا عمل قابل مذمت ہے اسے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔

    ایم کیو ایم لندن کی جانب جاری کردہ اعلامیے میں محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ ’’کراچی کے مختلف علاقوں میں ہرسال شہریوں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر سبیلیں لگائی جاتی ہیں تاہ امسال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف جواز پیش کر کے سبیلوں کو ہٹایا جارہا ہے۔

    پڑھیں: سندھ میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کا پلان تیار

     محمد اشفاق نے کہا ہے کہ ’’قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نہ صرف سبیلیں ہٹانے کا عمل جاری ہے بلکہ اُن پر بیٹھے افراد کی پکڑ دھکڑ کا عمل جاری ہے جو قابلِ مذمت ہے‘‘۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ سبلیں لگانے کے عمل میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں اور اس سلسلے کو فوری طور پر بند کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے تمام افراد کو رہا کیا جائے۔ دوسری جانب شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھی سبیلیں ہٹائے جانے کے عمل کی مذمت کی گئی ہے۔

    mqm-press-relese

    یاد رہے دو روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سبیلیں ہٹانے کے بعد گلستان جوہر میں اہل تشیع حضرات کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی کارروائیاں فی الفور روکی جائیں۔

  • یوم عاشور کے دن پیش آنے والے تاریخ کے عظیم واقعات

    یوم عاشور کے دن پیش آنے والے تاریخ کے عظیم واقعات

    یوم عاشورہ بڑا ہی مہتم بالشان اور شرف عظمت والا دن ہے اس دن تاریخ کے عظیم واقعات رونما ہوئے ہیں جو مندرجہ بالا ہیں۔

    یومِ عاشور : حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

    یومِ عاشور: حضرت آدم جنت سے زمین پربھیجے گئے تھے تا کہ انسانیت کی تخلیق ہو اور اللہ تعالیٰ کی توحیدومعرفت کا پیغام مخلوقِ عالم تک پہنچے۔

    یومِ عاشور: حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی.

    یومِ عاشور: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔

    یومِ عاشور: حضرت ابراہیم علیہ السلام کونمرود کی آگ سے نجات ملی۔

    یومِ عاشور: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی اورآپ آسمان پر اٹھائے گئے۔

    یومِ عاشور: حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو فرعون سے نجات ملی اور فرعون اور اس کا لشکردریائے نیل میں غرق ہوا۔

    یومِ عاشور: حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے باہرآئے تھے۔

    یومِ عاشور: حضرت یعقوب علیہ السلام کی آنکھوں کی بینائی واپس آئی تھی۔

    یومِ عاشور: اللہ تعالیٰ نے عرش وفرش،زمینوں، آسمانوں اورلوح وقلم کو پیدا فرمایا۔

    یومِ عاشور: اللہ تعالیٰ نے پہلی بار آسمان سے بارش نازل فرمائی۔

    یومِ عاشور: ساری دنیا اور ساری مخلوق فنا ہوگی اور قیامت قائم ہوگی۔

    یومِ عاشور: حضور ﷺ کے نواسے، حضرت فاطمہ ؓ کے لخت جگر اور علی کرم اللہ وجہہ کے نور نظر حضرت حسینؓ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کا عظیم اور کربناک واقعہ پیش آیا۔

  • محرم الحرام: ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، حساس علاقوں کیلئے فوج اسٹینڈ بائی پر

    محرم الحرام: ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، حساس علاقوں کیلئے فوج اسٹینڈ بائی پر

    کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی انتہائی سخت ک ردی گئی، سیکیورٹی کے پیش نظر بیشتر شہروں میں فون سروس بند رہے گی۔ کراچی سمیت ملک بھر میں حساس علاقوں کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا۔  کراچی میں مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی پر20ہزاراہلکارتعینات ہونگے۔

    کراچی میں آٹھ محرالحرام کے جلوس نکلنا شروع ہو گئے ہے۔ کراچی میں آٹھ تادس محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے بیس ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ بارہ سو پچاس سے زائد سی سی ٹی وی کیمرےجلوس کی مانیٹرنگ کریں گے۔ سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

    کراچی پولیس کی جانب سے جاری سیکیورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس کے راستوں میں آنیوالی بلند عمارتوں پر دور بینوں سے لیس سو سے زائد شارپ شوٹرز تعینات کئے جائیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کے پانچ سو کمانڈوزپر مشتمل کوئک رسپانس فورس بھی ہمہ وقت تیاررہےگی۔

    شہر بھر میں آٹھ سے دس محرم موٹر سائیکل کی ڈبل سواری لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلنے اور ہیلی کیم کیمرے چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔ نو اور دس محرم کے جلوسوں کے آغاز سے قبل تمام راستوں کو سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں کی مدد سے کلیئر کرایا جائے گا۔

    جلوس کے اطراف سو سے زائد پولیس موبائلیں دس بکتر بند گاڑیاں اور اسی سے زائد موٹر سائیکلوں پر مشتمل قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دستہ ہوگا۔ جلوسوں کے چار سو پولیس کی خصوصی کیمروں والی موبائلیں بھی چلیں گی جبکہ صرف اسٹیکر والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعدجلوس میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب شہر بھر میں آٹھ محرم کا عباس علمدارکی یادمیں مجالس اورجلوسِ عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کیلئے ایم اے جناح روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ آٹھ محرم الحرام کا دن حضرت امام حسین کے بھائی حضرت عباس علمدار سے منسوب ہے ،آج برپا ہونے والی مجالس میں میدان کربلا میں حضرت عباس علمدارکی بہادری شجاعت ، ان کے صبر اور شہادت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

    عزاداران حضرت عباس کی یاد میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کررہے ہیں،ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صبح سویرے سے ہی ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں اورمجالس جاری ہیں ،آٹھ محرم کےجلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،کراچی میں پولیس اور رینجرزکےبیس ہزاراہلکار تعینات ہیں، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے انتہائی مربوط پلان تشکیل دیاگیاہے،نوابشاہ میں شیعہ علما کونسل کے ضلعی جنرل سیکریٹری نے سیکیورٹی انتظامات پرعدم اطمینان کااظہار کیا ہے۔

    ادھر ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقراررکھنے کے لئے بتیس ہزار سے زائد فوجی اورنیم فوجی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے وزارتِ داخلہ نے ملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

    وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے مطابق عاشورہ سمیت آئندہ چندروزتک ملک بھرمیں سیکیورٹی سخت رکھی جائے گی۔ ملک کے چوّن شہروں میں آرمی اورنیم فوجی دستوں کے بتیس ہزارچھ سوپچانوے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔۔ جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لئے مختلف اسٹیشنوں پربارہ ہیلی کاپٹرزبھی موجودہوں گے۔

    وزیرِداخلہ کے مطابق نواوردس محرم کوحساس شہروں میں موبائل فون سروس بھی بندکی جاسکتی ہے۔ محرم کی تمام سرگرمیوں اورجلوسوں کی نگرانی کے لئے وزارتِ داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وفاقی حکومت جلوسوں اورعوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔

    کوئٹہ میں بھی محرم کے دوران ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں، شہر میں مختلف مقامات پر پولیس اور ایف سی کے سات ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات سخت

    ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات سخت

    کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے جوان اہم عمارتوں اور شاہراہوں پرڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

    محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرزسیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے اےآروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نو اور دس محرم کو پولیس کے چاق و چوبند دستے اہم عمارتوں اور راستوں پر تعینات رہیں گے۔

    کراچی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، نو اور دس محرم کو بائیس ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے گا،جلوسوں کے روٹس پراہم عمارتوں پرماہر نشانہ باز بٹھائے جائیں گے، جبکہ اطراف کے علاقوں کے لوگوں کے کوائف بھی جمع کئے جارہے۔

     اندرون سندھ بھی حساس اضلاع میں پولیس اوررینجرزاہلکاروں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں، میرپورخاص کے ایس ایس پی جام ظفر اللہ دھاریجو کے مطابق باسٹھ ماتمی جلوس اورتئیس تعزیے نکالے جائیں گے جبکہ چودہ مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، پشاورمیں سیکیورٹی کیلئے اندرون شہر جانیوالے راستے کوخاردارتاروں سے سیل کردیا گیا ہے۔

  • محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی، آئی جی سندھ

    محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی، آئی جی سندھ

    کراچی: ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ فوج کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوج فوری حرکت میں آجائے گی۔ سندھ کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کہتے ہیں محرم الحرام میں صوبےکی سیکورٹی اولین ترجیح ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں دہشت گردی اورفرقہ وارانہ کشیدگی کے خطرے کے پیش نظرملک بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پولیس اور رینجرزسیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور فوج اسٹینڈ بائی ہے۔ فوج کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں فوراً حرکت میں آجائے گی۔

    ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام میں سندھ بھر کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی سندھ غلا حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نو اور دس محرم کو بائیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیئے جائینگے۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ذمہ دار لگا دی گئی ہے کہ وہ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس پراہم عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بٹھائے جائیں گے۔

    محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر نو اور دس محرم کو کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگانے اورموبائل فون سروس بند کرنے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔

  • محرم الحرام کی آمد، شہر بھر میں سیکیورٹی ادارے متحرک متعدد گرفتار

    محرم الحرام کی آمد، شہر بھر میں سیکیورٹی ادارے متحرک متعدد گرفتار

    کراچی: محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی کراچی بھر میں مختلف سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے، شہر میں مختلف مقامات میں چھاپوں اور ٹارگیٹڈ آپریشنز میں متعدد افراد گرفتار کر لئے گئے، لیاری میں مبینہ مقابلہ تین ٹارگٹ کلر مارنے کا دعوہ۔

    تفصیلا ت کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں مختلف سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لئے شہر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور ٹارگٹڈآپریشن کا سلسلہ جاری ہے جن میں فرنٹئیر اور قصبہ کالونی سے بارہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ادھر سیکیورٹی اداروں نے کٹی پہاڑی اور کینٹ اسٹیشن پر آپریشن کے دوران سینتیس افراد کو گرفتار کرلیا، رات گئے لیاری میں مبینہ مقابلے میں تین ٹارگٹ کلرز کو بھی ہلاک کر نے کا دعوہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز اور گینگ وار کے کارندوں کے درمیان مقابلے میں تین ٹارگٹ کلر مارے گئے ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان رینجرزاہلکارسمیت بیس افراد کے قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔