Tag: محرم الحرام

  • محرم الحرام سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت

    محرم الحرام سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت

    لاہور : پنجاب میں محرم الحرام سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں محرم الحرام سے قبل پنجاب بھرمیں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں امن وامان کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، محکمہ داخلہ کا انٹرنل سیکیورٹی ونگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فیلڈ میں متحرک کررہا ہے۔

    سیکرٹری داخلہ نے محرم سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان جلد تمام اضلاع میں جاکرانتظامات کامعائنہ کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی لغزش برداشت نہیں کی جائے گی۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ محکمہ داخلہ میں محرم الحرام کے دوران مرکزی کنٹرول روم قائم ہوگا۔

  • کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس، موبائل فون سروس معطل ہونا شروع

    کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس، موبائل فون سروس معطل ہونا شروع

    کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج دوپہر 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جلوس کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل ہوناشروع ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق محرم کے دوران 1 ہزار 49 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 4 ہزار 664 مجالس ہوں گی، مجالس پر 4 ہزار 392 جبکہ جلوسوں پر 11 ہزار 628 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

    کراچی پولیس ترجمان کے مطابق انتہائی حساس مقامات پر 1 ہزار 927 افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق محرم کی ڈیوٹی کیلیے ٹریفک پولیس کے 987 افسران اور جوان موجود رہیں گے۔

    علاوہ ازیں سندھ حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 9اور10محرم الحرام کو پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ ملیرہالٹ سے سپرہائی وے جانے والی بس سروس جاری رہے گی۔

    کراچی میں محرم کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جلوس کے روٹس پر موجود تمام گلیوں، گزرگاہوں،روڈ کو سیل کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق تمام متعلقہ گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا جارہا ہے، سولجر بازار،ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک کو سیل کردیا گیا۔

    10 محرم تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

    اس کے علاوہ تبت سینٹر، جامع کلاتھ مارکیٹ، لائٹ ہاؤس کی گلیوں کو سیل کردیا گیا، بولٹن مارکیٹ اورکھارادر کے مقامات پرگلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے، مرکزی جلوس کے روٹ پر بیشتر راستے3روز تک بند رہیں گے۔

  • محرم الحرام : سندھ سمیت کراچی میں سخت سیکیورٹی انتظامات

    محرم الحرام : سندھ سمیت کراچی میں سخت سیکیورٹی انتظامات

    کراچی : محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سمیت کراچی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    رینجرز اور پولیس نے کراچی کےمختلف علاقوں اور اندرون سندھ میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا، ترجمان نے بتایا کہ فلیگ مارچ کراچی سپر ہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن میں کیا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن، شاہراہ فیصل، کورنگی، بلدیہ ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن ودیگر علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا۔

    حیدر آباد، جامشورو، دادو، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان ، سانگھڑ، سنجرو، کنڈیارو، بدین، ٹھٹھہ اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔

    فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا تاہم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

  • محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش،  اہم فیصلہ کرلیا گیا

    محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش، اہم فیصلہ کرلیا گیا

    اسلام آباد : محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، وزیر داخلہ نے کہا زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں چاروں صوبوں،جی بی اور آزادکشمیرمیں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کاجائزہ لیا گیا۔

    یکم سے 10محرم کےدوران جلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر اور صوبوں کے مشاورت سے ہوگا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زمینی حقائق اورسیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، امن سےمتعلق صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کی ضروریات کوپورا کیا جائے گا۔

    انھوں نے ہدایت دی کہ جلوسوں و مجالس کی کیمروں کےذریعے نگرانی کی جائے اور ضابطہ اخلاق پرپابندی کرائی جائے جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔

    محسن نقوی نے بارشوں کے پیش نظر جلوسوں اورمجالس کیلئے پیشگی پلان تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلوس کےداخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کا حکم دے دیا۔

  • محرم الحرام:  سندھ میں  فوج تعینات کرنے کا حکم

    محرم الحرام: سندھ میں فوج تعینات کرنے کا حکم

    اسلام آباد : محرم الحرام کے دوران کراچی میں فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا ، فوج کوسول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، محکمہ داخلہ کی درخواست پرسندھ میں فوج ،رینجرز ،ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا۔

    انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 سیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھرکی طرح سندھ میں فوج تعینات ہوگی، وفاقی وزارت داخلہ نے بتایا کہ فوج کوسول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جارہا ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج کی تعیناتی زمینی حالات کے پیش نظر کی جائے گی، صوبوں کو تعیناتی کا اختیار ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے فوجی حکام سے رابطہ کرلیا ہے اور محرم میں تعیناتی کا روڈ میپ تیار ہے، وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین کی باہمی مشاورت سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔

  • محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

    محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

    کوئٹہ: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

    ایک ہفتے میں 51 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    واضح رہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، سال کا پہلا مہینہ ہونے کی وجہ سے محرم کے مہینے کی اسلام میں خاص اہمیت ہے۔

  • محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند ہوں گی یا نہیں؟  حکومت نے فیصلہ کرلیا

    محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند ہوں گی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فیس بک ،ٹک ٹاک ،واٹس اپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیس بک ،ٹک ٹاک ،واٹس اپ سمیت دیگرسوشل میڈیا ایپس بند نہیں ہوں گی اور محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے گا۔

    وزارت داخلہ نے ہدایت کی سیکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے جبکہ موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے جہاں جلوس ،مجالس ہوں گی۔

    یاد رہے مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 تا11 محرم بند رکھنے کا کہا گیا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ محرم الحرم کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم 6 تا 11 محرم تک بند رہیں گے۔

    محکمہ داخلہ نے مزید کہا تھا کہ کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کوئی بھی شخص ،ٹوئٹر ،فیس بک، یوٹیوب ،واٹس ایپ ،فیس بک وغیرہ پر مذہبی منافرت پھیلاتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    گزشتہ روز کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد محکمہ داخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ ایپس (فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹک ٹاک وغیرہ) کو صوبے بھر میں 6 تا 11 محرم تک معطل کیا جائے تاکہ نفرت انگیز مواد، غلط معلومات پر قابو پانے اور فرقہ وارانہ تشدد سے بچا جاسکے۔

  • محرم الحرام میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب

    محرم الحرام میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب

    لاہور : محرم میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرتے ہوئے جلوسوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرکے ڈی سیز کو 24 گھنٹےمیں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کردی۔

    محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیے ، جس میں کہا ہے کہ منظور شدہ روٹس پر جلوس کی اجازت،ہیڈسے ٹیل تک سکیورٹی کوور دیا جائے گا۔

    ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ہر جلوس کےروٹ کوسکیورٹی ادارے، انتظامیہ ،امن کمیٹی پیشگی کلیئرکرے اور جلوس کے راستوں میں لائیو کوریج کیلئے سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شرکا صرف مختص کردہ راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہوں اور جلوس کےراستوں پر ضرورت کے مطابق جیمرز نصب کیے جائیں گے۔

    ایس او پیز میں کہا ہے کہ جلوس کے راستے میں کسی سویلین کوکوئی ہتھیار رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی اور وقت کی پابندی لازم اور جلوس کا اختتام مغرب سے پہلے کیا جائے گا۔

    ایس اوپیز کے مطابق جلوس کےراستوں پرکوئی چھت پرنہ آئے ،مالک مکانوں سے کرایہ داروں کا سرٹیفکیٹ لیا جائے۔

    صوبے بھر میں حساس مقامات کی کڑی نگرانی کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں۔

  • محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری

    محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری

    لاہور : محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کردیے گئے، جس میں تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کردیے ، جس میں امام بارگاہوں اورمجالس کیلئےفول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ نے تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مجالس کیلئے 3 تہہ پرمشتمل سیکیورٹی کوریقینی بنایاجائے اور مجالس کیلئے ایک داخلی اور خارجی راستہ مختص کیاجائے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ منتظمین مجالس سےقبل فزیکل سیکیورٹی چیک کویقینی بنائیں گے اور مجالس میں آنے والے ہر شہری کومیٹل ڈیٹیکٹرسےلازمی چیک کیاجائے جبکہ داخل ہونےوالےہرشخص کی سی سی ٹی وی سےفوٹیج بنائی جائے۔

    لاؤڈاسپیکرکاصرف مجلس کی حدودتک استعمال،وقت کی پابندی لازمی ہوگی، نیاز،لنگراورسبیل کی تقسیم سےقبل محکمہ صحت سے چیک کرایا جائے۔

    کارپارکنگ مجالس سےکم ازکم200میٹرکےفاصلےپربنائی جائے، مقامی امن کمیٹیاں بھی پرامن انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

  • محرم الحرام : دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ، 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش

    محرم الحرام : دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ، 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش

    لاہور : محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ میں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات پراجلاس ہوا ، جس میں محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    صوبےمیں 502مقامات حساس قرار،فوج اوررینجرزبھی تعینات ہوگی جبکہ اشتعال انگیزی کےخطرے کے پیش نظر1200افرادکی نقل وحرکت پرپابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نےمحرم الحرام کیلئےسیکیورٹی گائیڈ لائنزجاری کر دیں ، جس میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات اورایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

    پنجاب میں37ہزار376مجالس ہوں گی،10426جلوس نکالےجائیں گے، طےشدہ روٹس ،مقامات کےعلاوہ کہیں بھی جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئےاضلاع میں امن کمیٹیوں کومتحرک کیاجائے اور سوشل میڈیاپربھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں،خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خلاف قانون لاؤڈاسپیکرکےاستعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔