Tag: محرم کا چاند

  • محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔

    اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناسید عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس بھی 26 جون کو منعقد ہوں گے۔

    محرم کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

    گذشتہ روز پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی جاری کی تھی۔

    مزید پڑھیں : محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

    ترجمان نے بتایا تھا کہ ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 (پاکستان کے معیاری وقت) پر متوقع ہے اور 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی اور یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں *محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں ، جس کے تحت یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔

    ۔

  • محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں اند نظر آنےیا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 26 جون کو کوئٹہ میں ہوگا۔

    اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناسید عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس بھی 26 جون کو منعقد ہوں گے۔

    محرم کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

    گذشتہ روز پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی جاری کی تھی۔

    مزید پڑھیں : محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

    ترجمان نے بتایا تھا کہ ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 (پاکستان کے معیاری وقت) پر متوقع ہے اور 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی اور یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں *محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں ، جس کے تحت یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔

  • آج محرم الحرام کا چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    آج محرم الحرام کا چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں آج محرم الحرام کا چاند ںظر آنے کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کی پیدائش اور نظر آنے سے متعلق تفصیلات بتادیں۔

    پی ایم ڈی نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ چاند کی پیدائش 6 جولائی کی رات 3 بجکر 57 منٹ پرہوگی۔

    فلکیاتی پیرامیٹرز کے پیش نظر 29 ذی الحج 1445 ہجری 6 جولائی کی شام کو نیا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر15 گھنٹے 29 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 42 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

    پی ایم ڈی نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جس سے چاند کی رویت پر مزید اثر پڑ سکتا ہے، محرم کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

    دریں اثنا محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا،اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    جس میں چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے نئے اسلامی سال کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔