Tag: محسن خان

  • شاید پی سی بی نے ڈپریشن سے بچانے کے لئے سرفراز احمد کو واپس بلایا: محسن خان

    شاید پی سی بی نے ڈپریشن سے بچانے کے لئے سرفراز احمد کو واپس بلایا: محسن خان

    ‌لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر  اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو  واپس بلانے کا فیصلہ بہت اچھا تھا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ شاید پی سی بی نے ڈپریشن سے بچانے کے لئے سرفراز احمد کو واپس بلایا.

    ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد بہت اچھا کھلاڑی ہے، واپس جائے گا، تو فریش اسٹارٹ ملے گا، پاکستان کی کرکٹ کے لئے جو  بہتر ہوگا، ہم وہی تجاویز دیں گے.

    کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سلیکشن پر ہمارے تحفظات ہیں،ٹیم سلیکشن میں خامیوں کا جائزہ لے رہے ہیں.

    انھوں نے کرکٹ‌ ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، بابراعظم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، نوجوان کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں.

    مزید پڑھیں: بہترین کھیل پیش کیا لیکن افسوس کہ ہم میچ نہ جیت سکے: شعیب ملک

    یاد رہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر ہے، جہاں اسے شدید مشکلات کا سامنا ہے. پاکستان ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز بھی ہار چکا ہے.

    خیال رہے کہ اسی سیریز کے دوران سرفراز احمد کی جانب سے متنازع کومنٹ کا مسئلہ سامنا آیا، جس کی وجہ سے انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا.

  • پی سی بی نے محسن خان کو متنازع بیان دینے سے روک دیا

    پی سی بی نے محسن خان کو متنازع بیان دینے سے روک دیا

    لاہور: پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان کو متنازع بیان دینے سے روک دیا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محسن خان کو متنازع بیان دینے سے روک دیا ہے، بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع بیانات نہ رکے تو بورڈ نیا چیئرمین لاسکتا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیرضروری بیانات سے نقصان کرکٹ کا ہوگا، محسن خان توجہ کرکٹ کی بہتری پر مرکوز رکھیں۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محسن خان کے متبادل کے لیے بھی مشاورت شروع کردی ہے، محسن خان بورڈ کے لیے مشکلات پیدا کرتے رہے تو کرکٹ کمیٹی نیا چیئرمین لایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

    واضح رہے کہ محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بننے سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس کی شکایت مکی آرتھر نے بورڈ چیئرمین سے کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    جسٹس قیوم کی میچ فکسنگ رپورٹ اور وسیم اکرم کے حوالے سے محسن خان کے موقف کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کپتان سرفراز احمد سے متعلق بھی متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ میں سرفراز کی باڈی لینگویج خاصی منفی تھی، ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے موزوں نہیں، انہیں اس ذمہ داری سے الگ کردینا چاہئے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے بیان کو غیرضروری اور نامناسب قرار دیا ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی بھی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے بیان سے خوش نہیں تھی۔

  • سرفراز کی کپتانی سے متعلق محسن خان کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

    سرفراز کی کپتانی سے متعلق محسن خان کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

    لاہور:  پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کے سرفراز احمد  سے  متعلق بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی باڈی لینگویج خاصی منفی تھی، ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے موزوں نہیں، انہیں اس ذمے داری سے الگ کردینا چاہئے۔

    کمیٹی کے سربراہ  کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے بیان کو غیرضروری اور نامناسب قرار دیا ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی بھی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے بیان سے خوش نہیں۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

    پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد پر مکمل اعتماد ہے، سرفراز تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں اور رہیں گے، کوئی بھی سرفراز احمد سے کپتانی لینے کا نہیں سوچ رہا، اس ضمن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کوئی اور کھلاڑی قیادت کی ذمہ داری کے لیے زیر غور نہیں ہے، سرفراز کو بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امید ہے سرفراز کی قیادت میں پاکستان ٹیم کامیابی حاصل کرتی رہے گی۔

    واضح رہے کہ کرکٹ کمیٹی کے پاس کپتان کو ہٹانے کا اختیار نہیں ہے اور وہ صرف اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی کو مشورہ دے سکتی ہے۔

  • پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

    پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا، نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے محسن خان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر پی سی بی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر محسن خان سے مکی آرتھر نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

    محسن خان نے ایک بیان میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو بے وقوف اور گدھا کہا تھا، مکی آرتھر نے کہا کہ اگر کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نے معافی نہ مانگی تو کمیٹی کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔

    ماضی میں محسن خان نے وسیم اکرم کے بارے میں بھی سخت الفاظ استعمال کیے تھے، اب محسن خان وسیم اکرم کے ساتھ مل کر کرکٹ کمیٹی میں کام کریں گے۔

    کرکٹ کمیٹی سال میں تین دفعہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ٹیم کی کارکردگی پر سوال کرے گی۔

    نمائندہ اے ار وائی نیوز شہزاد ملک کے مطابق غیرملکی کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک محسن خان معافی نہیں مانگیں گے وہ کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

  • نواز شریف پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو باہر کریں، محسن حسن خان

    نواز شریف پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو باہر کریں، محسن حسن خان

    کراچی: سابق کوچ محسن خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ بورڈ سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کریں نہیں تو قومی کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی۔

    کراچی میں نیو زکانفرنس کرتےہوئے سابق کوچ محسن خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو بھرا جارہا ہے۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ میں جن لوگوں کے نام تھے انہیں بورڈ میں اہم عہدے دیے جارہے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ پیٹرن چیف نواز شریف پی سی بی میں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ نہیں کیا تو وہ آرمی چیف راحیل شریف کے پاس جائیں گے۔

     سابق کوچ نے کہا کہ بورڈ کے عہدیداروں نے ذاتی فیصلے کرکے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا ہے پی سی بی کے گزارش ہے کرکٹ کو مزید تباہ نہ کریں۔

    محسن خان کا کہنا تھا کہ بورڈ ممبران کو شرم آنی چاہیے کہ پاکستان آٹھویں پوزیشن پر رہہ کر چیمپئینز ٹرافی میں جانے کے لئے دعائیں کر رہا ہے،افسوس کا مقام ہے کل کے بچے ہم سے کرکٹ سیکھ کر ہم سے آگے نکل گئے۔

    ایک سوال پر محسن خان نے کہا کہ بھارت پر نیوٹرل وینیو پر عزت کے ساتھ کھیلیں بھیک ماننگنے کی ضرورت نہیں۔

  • تمام کوچز سری لنکا تفریح کرنے گئے ہیں، سابق کوچ محسن خان

    تمام کوچز سری لنکا تفریح کرنے گئے ہیں، سابق کوچ محسن خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے آئی لینڈرکیخلاف وائٹ واش شکست کا ذمہ دار کوچز کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ تمام کوچز سری لنکا تفریح کرنے گئے تھے۔

    پاکستان ٹیم کے سابق کوچ محسن خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں منصوبہ بندی کا فقدان نظر آیا، سری لنکا سے سیریز میں ناکامی کا ذمہ دار کوچز کو قرار دیتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ اتنے بڑے کوچز اسٹاف کے باوجود نتائج زیرو رہے، مشتاق احمد سمیت تمام کوچز سری لنکا تفریخ کرنے گئے ہیں، مین آف دی سیریز رنگانا ہیراتھ کے بارے میں سابق کوچ نے کہا کہ جس طرح سے ہیراتھ کو وکٹیں دی گئی اس پر شین وارن اور مرلی دھرن بھی پریشان ہونگے، گیم پلان نہ ہونے سبب سعید اجمل اور عبدالرحمان سیریز میں پرفارم نہ کرسکے، سرفراز احمد سے بلے بازوں کو کچھ سیکھنا چاہے، سرفراز اس سیریز میں پاکستان کا ہیرو ہے۔