Tag: محسن داوڑ

  • منظور پشتین، محسن داوڑ کیس میں عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

    منظور پشتین، محسن داوڑ کیس میں عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

    کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور ملکی بغاوت کے کیس میں مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن جاوید (محسن داوڑ) کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقریر اور ملکی بغاوت کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عدالت نے پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور وزیرستان سے منتخب ایم این اے محسن داوڑ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ اخبارات میں ملزمان کے اشتہارات اور خاکے شائع کیے جائیں، عدالت نے ملزمان کی جایئداد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، عدالت نے علی وزیر سمیت دیگر ملزمان کے آڈیو سیمپل لینے کی پولیس کی درخواست بھی منظور کر لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے آڈیو سیمپل اسلام آباد سے فرانزک کروائے جائیں گے، جس سے اشتعال انگیز تقریر کا پتا چل سکے گا کہ انھوں نے کی یا نہیں، دریں اثنا، عدالت نے طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق علی وزیر کی درخواست بھی منظور کر لی، اور کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔

    مفرورملزم منظور پشتین اورمحسن داوڑکے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

    پولیس بیان کے مطابق ملزمان نے قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی، علی وزیر کو پشاور اور دیگر 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، جب کہ منظور پشتین و دیگر ملزمان مقدمے میں مفرور ہیں۔

    خیال رہے کہ علی وزیر اور دیگر کے خلاف ملک مخالف تقریر کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج ہے۔

  • ماضی کو چھوڑیں مستقبل کو دیکھیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ

    ماضی کو چھوڑیں مستقبل کو دیکھیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کی فکر ہونی چاہیے کہ کسی کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، ماضی کو چھوڑیں مستقبل کو دیکھیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا آج ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر ایک ہونا ہوگا، ذاتی مفاد ایک طرف رکھ کر ملک کے مفاد کے لیے مل کر کام کریں۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا آج جن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں یہ موومنٹ ان کی وجہ سے آئی تھی، محسن داوڑ، علی وزیر کی ڈیمانڈز کیا ہیں ہمیں بتائیں انھیں سنیں گے، گورنر کے پی اور وزرا پر مشتمل جرگہ بنا، یہ لوگ وہاں جاتے ہی نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہمارا ایمان خدا کی ذات پر ہے، بھارت کو اندازہ ہوگیا، اعجاز شاہ

    انھوں نے کہا دہشت گرد کس نے بنائے کس نے حمایت کی یہ ایک تاریخ ہے، سب کو معلوم ہے کس نے دہشت گرد بنائے اور کیسے بنے، ماضی کو چھوڑیں مستقبل کو دیکھیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ 21 ستمبر کو پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو عدالتی حکم پر ضمانت منظور ہونے کے بعد ہری پور جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

    محسن داوڑ اور علی وزیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ کمر میں 25 مئی کو سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،منظور پشتین، محسن داوڑ اورعلی وزیر کو دوبارہ نوٹس جاری

    ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،منظور پشتین، محسن داوڑ اورعلی وزیر کو دوبارہ نوٹس جاری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاک فوج سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں جواب طلبی کیلئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری قانون، پیمرا اور پی ٹی اے کو دو بارہ نوٹس جاری کردیئے جبکہ منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیرسے دوبارہ تحریری جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، عدالت نے ڈی جی انٹرنیٹ پروٹوکول پی ٹی اے کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

    بیرسٹر شعیب رزاق نے پی ٹی ایم پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر عدالت سے اپیل کی ، وکیل کاکہناتھا کہ پی ٹی ایم کے رہنما گلالئی اسماعیل، محسن داوڑ، علی وزیر اور منظور پشتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا جائے،پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں، پابندی عائد کی جائے اور ہرزہ سرائی کرنے والوں پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔

    بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ پیمرا پی ٹی ایم کی کوریج کے حوالے سے اپنے قوانین پر عمل درآمد نہیں کرا سکا، پی ٹی ایم کی پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کوریج پر پابندی لگائی جائے۔

    عدالت نے اس موقع پرپیمرا کی جانب سے کونسلنگ کی ہدایت کی اورکہا کہ ریاست کے خلاف جو ہو رہا ہے، پیمرا اور دیگر ادارے کیا کر رہے ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام پر ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کی کوئی آئین اجازت نہیں دیتا۔

    بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کوبتایا کہ فارن سیکرٹری کا ٹیوٹر اکاؤنٹ بند کردیاگیا مگر پی ٹی ایم کے اکاؤنٹ ابھی بھی چل رہے ہیں اور پی ٹی اےغفلت کی نیند سو رہا ہے ، عدالت نے کہا غیرشرعی تصاویریادیگر مواد کے لیےپی ٹی اے نےفلٹر لگایاہوا ہے،وکیل نے کہا کسی کا شخصی اکاونٹ ٹیوٹر پر ہے تو اس پر چیک اینڈ بیلنس کے لئے پی ٹی اے کے پاس کوئی میکانزم نہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کی ذات کی بجائے ہم نے پاکستان کے مفاد کیلئے کام کرنا ہے، پی ٹی اے نے وکیل نے کونسلنگ کے لئے وقت مانگ لیا۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ: منظور پشتین، محسن داوڑ، علی وزیر کو نوٹس جار ی

    عدالت نے  جواب طلبی کیلئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری قانون، پیمرا اور پی ٹی اے کو دو بارہ نوٹس جاری کردیئے جبکہ منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔

    وزارت داخلہ نے بتایا گلالئی اسماعیل کے خلاف دو مقدے درج ہیں، جس پر عدالت نے کہا گلالئی اسماعیل ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ، ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا گلالئی اسماعیل نےضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

    عدالت نے کہا چیئرمین پیمرا ذمہ داری افسرکوعدالتی معاونت کے لئے مقرر کر دے، جس کے بعد مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

  • بلاول بھٹو کا دہرا معیار، آج کے دہشت گرد حملے کی مذمت، محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر پر اصرار

    بلاول بھٹو کا دہرا معیار، آج کے دہشت گرد حملے کی مذمت، محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر پر اصرار

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا دہرا معیار عیاں ہوگیا، خر کمرچیک پوسٹ پرمحسن داوڑکے حملے کو مسترد کرنے والے بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں فوج پردہشت گرد حملے کی مذمت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق بلاول کی جانب سے وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج پھر ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا.

    بلاول بھٹوزرداری کے مطابق قوم شہید جوان کےاہل خانہ کےغم برابرکی شریک ہے، دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں، قربانیوں سے قائم امن دہشت گرد پھرچھیننا چاہتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند ہیں، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ ہے.

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ، بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید

    خیال رہے کہ بلاول بھٹونے خرکمرچیک پوسٹ پرمحسن داوڑکے حملے کو مسترد کیا تھا، البتہ محسن داوڑکے پروڈکشن آرڈرپر اصرار کیا تھا.

    البتہ آج انھوں نے اسی نوع کے واقعے پر یکسر مختلف ردعمل اختیار کرتے ہوئے بویا میں سپاہی کو شہید کرنے والے نامعلوم افراد کی مذمت کی اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیا.

  • شمالی وزیرستان خرکمر واقعہ، محسن داوڑ اور علی وزیر ذمہ دار قرار

    شمالی وزیرستان خرکمر واقعہ، محسن داوڑ اور علی وزیر ذمہ دار قرار

    پشاور: ڈی سی شمالی وزیرستان نے رپورٹ کے پی حکومت کو ارسال کی ہے جس میں خرکمر واقعے کا ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر کو قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان خرکمر واقعے کا ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر کو قرار دے دیا گیا، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے رپورٹ کے پی حکومت کو ارسال کردی، رپورٹ میں محسن داو اور علی وزیر پر واقعے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹوچی، دتہ خیل، الواڑہ، آدمی کوٹ، خرکمر، بویہ میں امن کی صورت حال ابتر ہوئی، ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر مختلف ہتھیاروں سے حملے کیے گئے، 29 اپریل کو دتہ خیل میں آرمی قافلے پر حملہ کرکے تین سپاہیوں کو شہید کیا گیا، یکم مئی کو الواڑہ میں باڑ لگانے والی ٹیموں پر حملے میں 4 سپاہی شہید ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق 24 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 2 افراد کو حراست میں لینے کے خلاف ڈوگہ مچہ کے رہائشیوں نے ریلی نکالی، ڈوگہ مچہ کے رہائشیوں نے خرکمر چیک پوسٹ تک ریلی نکالی، مظاہرین نے رکاوٹوں کو نقصان پہنچایا، ریاست مخالفت نعرے لگائے گئےم فوج نے احتجاج کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 مئی کو بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، حکام دھرنا ختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوگئے، علی وزیر، محسن داوڑ کے اکسانے پر مظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پر جمع ہوئے، 26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتیوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے۔

    فورسز نے احتجاجی کیمپ میں جانے کے لیے پارلیمنٹیرینز کو دوسرے راستے کا کہا، علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، علی وزیر نے مظاہرین کو چیک پوسٹ پر حملے کے لیے بھڑکایا، محسن، علی وزیر نے چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی رہبری کی، مظاہرین نے چیک پوسٹ پر پتھراؤ کیا، ایم این ایز کے ساتھ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر گولیاں چلائیں۔

    رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پر مختلف اطراف سے گولیاں چلیں، سیکیورٹی فورسز نے مختصر دورانیے کے لیے جوابی فائرنگ کی، مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹیرینز کی گاڑیوں پر لگیں۔

  • وزیر مملکت  علی محمد خان کا محسن داوڑاورعلی وزیرکی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

    وزیر مملکت علی محمد خان کا محسن داوڑاورعلی وزیرکی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیر مملکت علی محمد خان نے محسن داوڑاورعلی وزیرکی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جو پاکستان کی جڑیں کاٹے ، اس کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے، جس کی وجہ سے افراتفری پھیلے،، فساد پھیلے اس کو ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم نے افغانستان کے مہاجرین کو بھائی سمجھ کر پاکستان میں 40 سال سے برداشت کیا کیا پاکستان کے لیے اتنی بڑی قربانی کیا افغانستان بھی دے گا؟

    وزیر مملکت کا کہنا تھا ہم قربانی دے رہے ہیں مگر ہمارے بھائی طاہر داوڑ کی لاش افغانستان سے ملی؟ ایسا کیوں ہوا پھر وہ لاش کیا حکومت پاکستان کے حوالے کی جانی چاہیئے تھی یا کسی افغانی پھٹو کے حوالے کرنا مقصود تھا جو پاکستان کے جھنڈے اور دو قومی نظریہ کو نہیں مانتا اس کو ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

    وزیر مملکت علی محمد خان کی طرف سے علی وزیر اور محسن داوڑ کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میرے جوانوں پر حملے کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے، جس پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

    علی محمدخان کی تقریرکے دور ان اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کرلیا جبکہ ، اپوزیشن رکن آغا رفیق اللہ اور قادر پٹیل سمیت حکومتی و اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی ،عطااللہ خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا افغانستان ہمارا برادر ملک ہے، ہمارے پولیس افسر کی لاش دینے سے کیسے انکار کر سکتا ہے، پاکستان کے بیٹے کی لاش افغانستان کے پٹھو کو دی گئی اس ایوان کے ارکان ریاست پاکستان کو للکارتے ہیں جن کی وجہ سے فساد پھیلا انہیں اس ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان ہماری ماں ہم سب کو عزیز ہے۔

    علی محمد خان تقریر کے دوران جذباتی ہوگئے اور کہا ان کے جلسوں میں پاکستانی پرچم کو نہیں جانے دیا جاتا تو کسی کو پختون کارڈ استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا ہمارے منسٹرز ، ڈپٹی اسپیکر اور  وزیراعظم عمران خان خود ایک پختون ہیں، پختون سے پہلے ہم سب پاکستانی ہیں ہم سب پاکستانی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا سندھی،بلوچی، پنجابی، پختون اس لیے ہیں کہ ایک دوسرے کو پہچان سکیں کسی خاص نسل کو ٹارگٹ کرناسابقہ یا موجودہ حکومت کی پالیسی نہیں ہے جہاں ایسی شکایات ملتی ہیں ان کو انفرادی طور پر دیکھا جاتا ہے۔

    خیال رہے علی وزیراورمحسن داوڑکو میرانشاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملےکےبعد گرفتارکر رکھا ہے۔

  • پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار

    پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار

    اسلام آباد: پشتون تحفظ موومنٹ کے مفرور رہنما محسن داوڑ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، خڑ کمر چیک پوسٹ واقعے کے دن محسن داوڑ انسانی ڈھال کو استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو پاک افغان سرحدی علاقے شمالی وزیرستان سے ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

    محسن داور اتوار کے روز خڑ کمر کےعلاقے میں پاک فوج کی چوکی پر حملے میں عوام کو اکسانے اور مسلح حملہ کرنے میں ملوث تھا۔ واقعے کے ردعمل میں فوج نے گرفتاریاں شروع کیں تو یہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    پاک فوج کی چوک پوسٹ پر حملے کے ردعمل میں فوج نے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر سمیت آٹھ شرپسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شدگان پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے اور وہاں موجود سپاہیوں کو زخمی کرنے میں کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ نشر و اشاعت کے مطابق میران شاہ کے علاقے میں بویا میں واقع خارکمر چیک پوسٹ پر اتوارکے روز حملہ کیا گیا تھا، حملے کا مقصد ایک روز قبل حراست میں لیے گئے مشتبہ دہشت گردوں کو رہائی دلانا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چوکی پر حملہ آور گروہ کی فائرنگ کے سبب 5فوجی اہلکارزخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔فائرنگ کےتبادلےمیں 3حملہ آورمارےگئے جبکہ 10 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی ایم رہنما علی وزیرنے جلسے میں کچھ عرصہ پہلے قومی اداروں کوکھلے عام دھمکیاں بھی دی تھیں کہ میں تمہیں ماروں گا، دوسری جانب محسن داوڑ نے روپوشی کے دوران ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے انٹرویو میں پاک فوج سے وزیرستان چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی اصلیت ظاہر کردی تھی۔

    شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، چند افراد پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بہادر قبائلیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کے ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا تھا کہ مٹھی بھر افراد ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

  • محسن داوڑ نے لوگوں کواشتعال دلا کر فوجی چوکی پر حملہ کرایا: مراد سعید

    محسن داوڑ نے لوگوں کواشتعال دلا کر فوجی چوکی پر حملہ کرایا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ محسن داوڑ نے لوگوں کواشتعال دلا کر فوجی چوکی پر حملہ کرایا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ  بتائیں افغانستان سے ان کا کیا تعلق ہے؟

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آپ وزیرستان کو پندرہ سال میں اسلام آباد نہ بنا سکے، اب کیا اسے قندوز اور قندھار بنا دیں؟فرشتہ واقعہ اسلام آباد میں ہوا تھا، وہاں فوج کہاں سے آگئی؟

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے قبائلی علاقوں میں نقصان ہوا، ازالہ کے لئے عمران خان نے بائیس ارب کا پیکج دیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ ایسے لیتے ہیں، جیسے خود بندوق لے کر وہاں کھڑے ہوں۔

    مزید پڑھیں: فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، علی وزیر آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ زرداری نے نقیب اللہ کے قاتل راؤ انوارکو بہادر بچہ کہا تھا، اب بتائیں ان کا بہادربچہ کہاں ہے؟

    خیال رہے کہ آج ایوان میں‌ خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں حکومت کو بویا واقعے اور چیئرمین نیب کے اسیکنڈل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    جب وفاقی وزیر مراد سعید نے فوجی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کیا، تو اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا.

  • اسلام آباد ہائی کورٹ: منظور پشتین، محسن داوڑ، علی وزیر کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ: منظور پشتین، محسن داوڑ، علی وزیر کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت کے ہائی کورٹ میں آج ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں کو نوٹسز جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کے لیے درخواست دی گئی تھی۔

    وکیل درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ پی ٹی ایم رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

    بیرسٹر شعیب نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں ہے، اور استدعا کی کہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چند لوگ فاٹا میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، شوکت یوسفزئی

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ، دفاع، اور قانون و انصاف کو نوٹسز جاری کر دیے، عدالت کی جانب سے پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کر لیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں منظور پشتین، ایم این اے محسن داوڑ، اور ایم این اے علی وزیر کو بھی نوٹس جاری کر دیے اور ان سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی۔

  • جو پاکستان کے مفاد میں بات نہیں  کرے گا اس کی کوئی سیاست نہیں: صمصام بخاری

    جو پاکستان کے مفاد میں بات نہیں کرے گا اس کی کوئی سیاست نہیں: صمصام بخاری

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ جو پاکستان کے مفاد میں بات نہیں کرے گا اس کی کوئی سیاست نہیں، بلاول اور مریم کا ایجنڈا ایک ہی ہے،عوام کا نام لے کر اپنی کرپشن بچائی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار وہ پریس کانفرنس میں کر رہے تھے، وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کے ٹویٹ کو دیکھیں تو یہ حملہ کرنے والوں کے حق میں تھا، ملک دشمنی اور سیاست میں فرق کو سمجھنا چاہیے، سیاست کی ہر شخص کو اجازت ہے لیکن پاکستان دشمنی پر مبنی سیاست نہ کی جائے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ پختون پاکستان کے شہری ہیں، وہ ہم سے بڑے محب وطن ہیں، اور ہم سے زیادہ پاکستانی اور عزت دار ہیں، معصوم بھائیوں کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    انھوں نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے کہتے آ رہے ہیں کہ بلاول اور مریم کا اتحاد ہے، ان کا مقصد ہے پاکستان جس طرف بھی جائے لیکن ان کی کرپشن بچ جائے، بلاول بھٹو فرماتے ہیں محسن داوڑ نے تو حملہ نہیں کیا ہوگا، بات ایڈز کی ہو رہی ہے وہ محسن داوڑ کی بات کر رہے ہیں۔ خیال رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو نے صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ محسن داوڑ منتخب رکن ہے، وہ حملہ کیسے کر سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جو بیان بلاول بھٹو اور مریم نواز نے دیا وہ قابل اعتراض ہے، جو بھی نفاق کو ہوا دیتا ہے وہ ملک کی خدمت نہیں کر رہا۔

    صمصام بخاری نے چیک پوسٹ پر حملہ بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرشتہ اور گلالئی اسماعیل والے واقعے کو استعمال کیا گیا، سیکورٹی فورسز کو ایکشن لینا چاہیے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہم چین کے نائب صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، چین سے ہمارے تعلقات عوام سے عوام کی سطح پر ہیں، جعلی شادی اسکینڈل میں پاکستانی اور چینی شہری دونوں شامل ہیں، اس معاملے پر چینی سفیر ہمارے ساتھ ایک صٖفحے پر ہیں۔