شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محسن عباس حیدر کے والد انتقال کرگئے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار محسن عباس حیدر نے پوسٹ شیئر کرکے والد کے انتقال کے افسوسناک خبر دی جس پر مداحوں کی جانب سے ان کے والد کے لیے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔
اداکار نے لکھا کہ ’میرے ابو کا انتقال ہوگیا ہے، انا للہ و انالیہ راجعون۔‘
شوبز ستاروں نے بھی اداکار کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کے والد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل انٹرویو میں اداکار نے کہا تھا کہ مجھے آج بھی محبت پر کامل یقین ہے کیوں میں نے اپنے آپ کو محبت کرتے دیکھا ہے، کسی سے محبت کرنا مجھے وراثت میں ملی ہے کیوںکہ مجھے ہمیشہ میری فیملی سے بہت پیار ملا ہے۔
محسن عباس حیدر نے کہا تھا کہ میری والدہ، بہنیں اور خالہ نے میرا خیال رکھ کر مجھے سکھایا کہ محبت کس طرح کرتے ہیں، اور میری بھی اسی شدت کے ساتھ لوگوں کا خیال رکھتا ہوں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں پہلی جیسی محبت نہیں ملتی، ضرورت سے زیادہ محبت ملنے پر بھی لوگوں کا دم گھٹنے لگتا ہے، اور میں نے لوگوں کا دم گھٹتے ہوئے دیکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سنگل ہیں لیکن وہ اب مووف آن کر چکے ہیں اور وہ ماضی کے تلخ تجربات کو پیچھے چھوڑ کر اپنی زندگی میں ایک بار پھر محبت کی تلاش کی طرف بڑھ رہے ہیں۔