Tag: محسن نقوی

  • محسن نقوی کی  امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

    محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

    واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔

    اس دورے میں وزیر داخلہ کی امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں مائننگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

    وزیر داخلہ نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے اور کہا امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے.

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں اور معیشت ٹیک آف کر رہی ہے۔

    انھوں نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش مواقع رکھتا ہے، ضروری این او سیز کے اجرا میں بہتری لائی گئی ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کے مزدوروں کے لیے بڑا اعلان

    چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کے مزدوروں کے لیے بڑا اعلان

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے بڑ اعلان کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دینے کا اعلان کیا ہے، قذافی اسٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ  مزدروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالا پہلا میچ دیکھنےکی دعوت بھی دی جائیگی، قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور  کے قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • محسن نقوی کی امریکا میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن نمائندوں سے ملاقات

    محسن نقوی کی امریکا میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن نمائندوں سے ملاقات

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے اہم ملاقات کی ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا میں کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے اہم ملاقات کی ہے۔ ان میں رچرڈ سوزی کا تعلق ڈیموکریٹس اور جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن سے ہے۔ ملاقات میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جب کہ 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

     محسن نقوی نے تھامس سوازی اورجیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

    ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے اور ہم سماجی شعبوں کی بہتری کیلیے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کےساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتا ہے۔

    اس موقع پر ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے تھامس سوزی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلیے پر عزم ہیں۔ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

  • چیئرمین پی سی بی نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    چیئرمین پی سی بی نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران صائم ایوب نے سنچری اسکورکرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کی۔

    اُنہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، سفیان مقیم نے عمدہ باولنگ کرکے قوم کے دل جیت لئے، ٹیم ورک کا نتیجہ شاندارکامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی پراعتماد نظر آئے، جذبے اور محنت سے کھیلے، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا جبکہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی ہی کارکردگی دکھائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے گھر میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے3میچوں کی سیریز0-3سے اپنے نام کی۔

    جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 308رنز کے تعاقب میں 271رنز بنا سکی، ہنرک کلاسین کے43گیندوں پر81رنز رائیگاں گئے، کوربن بوش40،ڈسن35،زورزی اورینسن26،26رنز بنا سکے۔

    کوہلی اور بابر کے موازنے پر مجھے ہنسی آتی ہے، سابق پاکستانی فاسٹ بولر

    صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • چیمپئنزٹرافی میں بھارت پاکستان فائنل میں گئے تو میچ کہاں ہوگا؟ محسن نقوی نے بتادیا

    چیمپئنزٹرافی میں بھارت پاکستان فائنل میں گئے تو میچ کہاں ہوگا؟ محسن نقوی نے بتادیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنزٹرافی ایونٹ میں بھارت پاکستان فائنل میں گئے تو نیوٹرل مقام پر میچ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا معائنہ کیا، سربراہ پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ 3 سال میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے، بھارت کے ایونٹ میں اگر پاکستان بھی فائنل میں پہنچا تو نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے متعلق امید ہے کل تک نیوٹرل وینیو مکمل کرلیں گے، ہماری بات چل رہی ہے، آج رات یا کل تک فائنل ہوجائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نہیں آتا تو مجھے معلوم ہے کیا کرنا ہے، مجھے کنفرم نہیں ہے کہاں سے ایونٹ شروع ہوگا، ٹرائی سیریز سے متعلق اے سی سی اور آئی سی سی بتا سکتے ہیں۔

    سربراہ پی سی بی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے میچز کراچی سے لے جانے پڑیں گے، ٹرائی سیریز کے میچز کراچی میں کراسکتے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں نیا پویلین بھی بنائیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ جو پرفارم کررہا ہے وہی کھیلے گا میرا کوئی فیصلہ نہیں، ہیڈ کوچ کا کام کوچنگ کرنا، سلیکٹرز کا کام سلیکشن کرنا ہے، گلیسپی کو ممبر سلیکشن کمیٹی بنایا تھا سلیکشن کا اختیار نہیں دیا تھا، سلیکشن کمیٹی میں کوئی ایک ممبر ساری ٹیم کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹیڈیم کا کام وقت پر مکمل کیا جائےگا، اسٹیڈیم کے اطراف 2700 گاڑیوں کی پارکنگ بنارہے ہیں، واش روم کا مسئلہ تھا اسے بھی بہتر کررہے ہیں، کراچی کا پروجیکٹ لاہور سے بھی تیزی سے ہوا ہے، نئی بلڈنگ میں 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام پربریفنگ بھی دی گئی، انجینئرنگ ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 90 فیصد کام مکمل کرلیا۔

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی ملاقات بھی ہوئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلمان اقبال کو پلانز سے آگاہ کیا۔

  • وزیر داخلہ کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، کرم میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

    وزیر داخلہ کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، کرم میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

    پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرکے صوبے میں قیام امن کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایوان وزیراعلیٰ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کے پی کو امن کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کےپی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کرینگے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں امن کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

    محسن نقوی اور علی امین نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیچ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں، لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشتگردی کے عفریت کا ملکر مقابلہ کرینگے۔

  • محسن نقوی کی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    محسن نقوی کی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال مزید بڑھے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی، محمد رضوان، بابراعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد ڈالی۔

    چیئرمین نے کہا کہ امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی اور ملک کا نام روشن کرے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ہینرک کلاسن کی 97 رنز کی اننگز میں جنوبی افریقا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ٹونی ڈی زوزوی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر 29 رنز پر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔

    کپتان ٹیمبا باوما 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رسی وین ڈر ڈوسن 23 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، ایڈن مارکرم کو 21 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین اور ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ’پی سی بی نے سمجھداری سے گیم کھیلی، تمام کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے‘

    کپتان محمد رضوان نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نائب کپتان سلمان علی آغا 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ملک کی عزت ہے، حرف نہیں آنے دینگے، محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ملک کی عزت ہے، حرف نہیں آنے دینگے، محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ وطن عزیز پاکستان کی عزت ہے اس پر کسی قسم کا حرف نہیں آنے دیں گے۔

    گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔گورننگ بورڈ کو قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    چیئرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے اصولی موقف کو سراہا۔

    چیئرمین پی سی بی اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اورکرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے، تمام ٹیموں کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔

    چیئرمین پی بی سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کیخلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    اُنہوں نے مزید کہنا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا، پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر محنت سے کام میں مصروف ہے۔

  • سعودی عربیہ کرکٹ کے حوالے سے اہم خبر

    سعودی عربیہ کرکٹ کے حوالے سے اہم خبر

    ریاض: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت دی، اور کرکٹ کے فروغ اور اسٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

    محسن نقوی نے سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی بھی پیشکش کی، اور کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے پلیئرز ایکسچینج پروگرام شروع کیا جا سکتا ہے، سعودی عرب اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پاکستان بھی بجھوا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا ہم کرکٹ ڈویلپمنٹ اور اسٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے پوری معاونت کریں گے۔

    چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے تقریبا 18 ہزار کھلاڑی ہیں، ہم پلیئرز ڈویلپمنٹ پر کام کر رہے ہیں، سعودی عرب نے ایشین کرکٹ کونسل کا چیلنج کپ بھی جیتا ہے۔ انھوں نے کہا ہم پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لیے گہرا تعاون چاہتے ہیں۔

  • سعودی عرب  کی  پاکستان کو بڑی پیشکش

    سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    ریاض : سعودی عرب نے پاکستان کو منشیات کا سراغ لگانے کیلئے جدید ترین آلات کیلئے تعاون کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض میں وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے سعودی عرب اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

    سعودی ڈی جی اینٹی نارکوٹکس میجر جنرل محمد ال قرنی نےمحسن نقوی کا استقبال کیا، محسن نقوی کی سعودی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انسداد منشیات کیلئے دوطرفہ معاونت کے تحت مزیدمؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

    سعودی عرب نے پاکستان کومنشیات کا سراغ لگانے کیلئے جدید ترین آلات کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔

    اس موقع پر محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹر کے کنٹرول روم کا مشاہدہ کیا ، جہاں انھیں سعودی حکام نے انسداد منشیات کے سلسلے میں بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل سعودی اینٹی نارکوٹکس کودورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت سےکوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا،یہ مشترکہ چیلنج بن چکا ہے، پاکستان سعودی عرب سےاینٹی نارکوٹکس سےمتعلق تعاون جاری رکھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کونشےسےمحفوظ ماحول دینےکیلئےبین الاقوامی سطح پر جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

    سعودی حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی اینٹی نارکوٹکس پاکستان کےادارے اے این ایف کیساتھ رابطے میں ہے، اے این ایف کے ساتھ مستقل بنیادوں پر معلومات کا تبادلہ ہوتا ہے، سعودی عرب کی انفارمیشن پرحال ہی میں پاکستان سے منشیات کے 2 ملزم پکڑے گئے۔