Tag: محسن نقوی

  • 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے ہیں، پاکستان نے سعودی عرب کو آگاہ کردیا

    4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے ہیں، پاکستان نے سعودی عرب کو آگاہ کردیا

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کےنائب وزیرداخلہ کو آگاہ کیا 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کی ملاقات ہوئی۔

    سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی موجود تھے، ملاقات میں پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    محسن نقوی نے سعودی نائب وزیر داخلہ کو بتایا چار ہزار تین سو بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ایسے بھکاری مافیا کیخلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    دونوں ملکوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق کیا، محسن نقوی نے کہا چار سو انیس پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

    محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز دی، جس سے سعودی نائب وزیرداخلہ نے اتفاق کیا۔

    ملاقات میں پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیر داخلہ نے کہا سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں، انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن ٹوئنٹی تھرٹی کو سراہا۔

    سعودی نائب وزیر داخلہ نے کہا پاکستان سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جسے مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پیراملٹری فورسز، پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کیلئے تیار ہیں۔

  • محسن نقوی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

    محسن نقوی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

    کراچی: نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈیشن منصوبہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    چیئرمین پی سی بی کو ایف ڈبلیو او حکام نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسکور اسکرین کومناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اسکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے تاکہ شائقین کودشواری نہ ہو۔

    چیئرمین پی سی بی نے ایف ڈبلیو او حکام کو ہدایت کی کہ شائقین کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کو اسٹیڈیم کے قریب کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دن رات ایک کر کے منصوبے کو وقت سے قبل مکمل کیا جائے، پاکستان کے لئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔

    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا سے ملاقات کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    قومی ٹیم کے دوسرے گروپ کے آسٹریلیا روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا سے ملاقات کی اور ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پاکستان کے لیجنڈ ایتھلیٹ اعزازی کیپٹن محمد یونس چل بسے

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے اور قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ امید ہے آپ کی قیادت میں ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

  • علی امین گنڈا پور نے لائن کراس کی تو انتہائی اقدام کی طرف جانا پڑے گا، محسن نقوی کی وارننگ

    علی امین گنڈا پور نے لائن کراس کی تو انتہائی اقدام کی طرف جانا پڑے گا، محسن نقوی کی وارننگ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے مزید لائن کراس کی تو انتہائی اقدام کی طرف جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ڈی چوک پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں 120 افغان شہری پکڑ گئے ہیں، افغان شہریوں کا پکڑا جانا الارمنگ ہے۔

    محسن نقوی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ملک کے لوگ احتجاج کر رہے ہوں تو الگ چیزہے، مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ کی 85 اہلکار زخمی ہیں، پولیس پر فائرنگ ہوئی ہے اور آنسو گیس کے شیل بھی چلا رہے ہیں تاہم پولیس والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں سے سوال کریں جو کہہ رہے ہیں یہ پرامن احتجاج ہے، شواہد موجود ہیں سوشل میڈیا گروپس میں کہا جا رہا تھا کہ ہتھیار لیکر آئیں، بنوں، ٹرائبل ایریا سے آنے والے لوگوں کو ہتھیار لانے کا کہا گیا، یہ افغان نیشنل کہاں سے آرہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی ایس سی او کانفرنس کسی صورت سبوتاژ نہیں ہوگی، وزیراعظم اور صدر پاکستان آپس میں رابطےمیں ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے قافلے سے پولیس پرفائرنگ اور شیلنگ ہوئی ہے ، ان کے لیڈر کی ہدایات ہیں اور وزیراعلیٰ کے پی ساری صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ اسلام آباد پر جو جتھہ حملہ آور ہونے آرہا ہے اسے وزیراعلیٰ کےپی لیڈکررہےہیں، علی امین گنڈا پور لائن کراس کررہے ہیں ،اگر انہوں نے مزید لائن کراس کی تو ہمیں انتہائی قدم اٹھانا پڑے گا۔

    وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ انہیں بہت سمجھانےکی کوشش کی گئی ہے لیکن ان کے عزائم ہمیں کچھ اور لگ رہے ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد ہے کسی طریقے سے ایس سی او کانفرنس نہ ہو لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

    انھوں نے واضح کیا کہ دھاوا بولنے پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، یہ نہیں ہوسکتا ایک طرف دھاوا بولیں اور دوسری طرف مذاکرات کریں۔

    وفاقی وزیر نے اسلام آباد کے عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سمجھیں یہ سب کرنا ہماری مجبوری ہے، انہیں سمجھنا چاہئےکہ کن لوگوں کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے، ان کے پاس ہتھیار ہیں اور ہمارے جوان بغیر ہتھیاروں کے ہیں، ہمارے لئے آسان تھا کہ انہیں روک لیتے لیکن وہ کسی اور مقصد کیلئے آرہے ہیں۔

  • جو بھی شخص یا تنظیم ریاست کیخلاف بندوق اٹھائے وہ دہشت گرد ہے، محسن نقوی

    جو بھی شخص یا تنظیم ریاست کیخلاف بندوق اٹھائے وہ دہشت گرد ہے، محسن نقوی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص یا تنظیم ریاست کیخلاف بندوق اٹھائے وہ دہشت گرد ہے،موقع دےرہےہیں کہ ہتھیار ڈال دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے علما و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس آگ میں ہمیں دھکا دیاجارہاہے اس سے نکلنا ہے ، سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں مل کر دہشتگردی کرنےوالوں کا راستہ روکنا ہے

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست کیخلاف بندوق اٹھانےوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جوبھی شخص یاتنظیم ریاست کیخلاف بندوق اٹھائےوہ دہشتگردہے، ریاست ،آئین اورقانون کومانیں اورہتھیارڈال دیں، آج ہم ان لوگوں کوموقع دےرہےہیں کہ ہتھیارڈال دیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم کچھ دنوں بعدہرصوبےمیں جائیں گےوزرااعلیٰ سےملاقاتیں کرینگے، یہی پیغام صوبائی حکومتوں سےبھی لیناچاہیں گے ، ہم آصف زرداری کےپاس بھی جائیں گےان سےبھی یہی پیغام آئےگا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور مذہبی امورمل کر دن رات کام کریں گے، دہشتگردی روکنےکیلئے آپ کی تجاویزپرعمل کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ہمارامشترکہ پیغام ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہیں، ریاست کی رٹ کو مانناپڑےگا،۔

  • ‘محسن نقوی کو وزارت داخلہ اورچیئرمین پی سی بی  میں سے کسی ایک عہدے کا انتخاب کرنا ہوگا’

    ‘محسن نقوی کو وزارت داخلہ اورچیئرمین پی سی بی میں سے کسی ایک عہدے کا انتخاب کرنا ہوگا’

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو وزارت داخلہ اورچیئرمین پی سی بی میں سے کسی ایک عہدے کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیربین الصوبائی رابطہ راناثنااللہ  نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں محسن نقوی کے ایس ایچ او والے بیان پر کہا کہ ایس ایچ اووالی بات محسن نقوی سے’سلپ آف ٹنگ‘ہوئی ہوگی، قانون نافذکرنیوالےادارےبلوچستان میں کام کررہےہیں،ایس ایچ او والابیان غلط ہے۔

    مشیربین الصوبائی رابطہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ، چیئرمین پی سی بی کے عہدے فل ٹائم جاب ہیں، وزارت داخلہ یا چیئرمین پی سی بی میں سے محسن نقوی کون سی پوزیشن رکھنا چاہتے ہیں یہ فیصلہ ان کو خود کرنا
    ہے۔

    انھوں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا برا حال اس لیے ہے کہ اسپورٹس کی ہر باڈی پر میرٹ کیخلاف بااثر شخص بیٹھا ہے اور اوروہ میرٹ پرنہیں۔

    سیاسی مشیر نے مزید کہا کہ جسےکوئی جگہ نہیں ملتی وہ اپنی طاقت سےاتنی ہی اچھی اسپورٹس باڈی پر آجاتا ہے، یہ اتنےطاقتورہیں کہ اگرمیں نےاسٹینڈ لیاتو اسٹینڈ ہی گھم ہوجائے گا۔

  • محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا: اسد قیصر

    محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا: اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہے کہ محسن نقوی کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے لیا جائے، اس نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا مولانا اس وقت حکومت کی طرف جائیں گے اگر وہ حکومت کی طرف گئے تو اپنا سیاسی نقصان کریں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ نور عالم خان پر فضل الرحمان سے بات ہوئی ان سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مولانا نے نور عالم سے بات کی ہے، مولانا نے کہا ہے اگر کوئی بل ہمارے خلاف لائیں گے تو مخالفت کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، ان کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے استعفیٰ لیا جائے۔

     اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس مقصد کیلئے نواز شریف آئے وہ تو پورا نہیں ہوا تو وہ واپس لندن ہی جائے گا، نواز شریف کے ساتھ تو اسکے بھائی نے ہی ہاتھ کردیا، نواز شریف خود ہار گیا، جس کے بعد یہ سارے ہار گئے انکی صرف 17 سیٹیں ہیں۔

    اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہارنے پر نوازشریف وکٹری تقریر بھی کررہا تھا، سب ہنس رہے تھے، نواز شریف میں اخلاقی جرات ہو تو کہتے میں ہار گیا ہوں، پارٹی کے لوگ بتاتے ہیں نواز شریف بھائی سے ناراض اور مایوس ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہارا ہوا شخص اسمبلی میں بیٹھ کر خود کو عوامی نمائندہ کہے تو یہ توہین ہے، مذکرات سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ ان سے بات کریں گے تو اس کا مطلب ہے ہم اپنے موقف سے ہٹ گئے۔

  • محسن نقوی  کا بلوچستان میں دہشت گردی کے حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان

    محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردی کے حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان میں معصوم لوگوں کاقتل سفاکیت کی انتہا ہے، دہشت گردی کے حقائق ثبوت کے ساتھ سامنےلائیں گے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، دشمن منصوبے کےتحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہےلیکن بلوچستان میں امن کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائےگا ، دہشت گردوں اورسہولتکاروں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کےساتھ رابطےمیں ہوں، امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے مؤثراقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں شہید افراد کے لواحقین کےغم میں شریک ہیں، کوئی سمجھتا ہے دہشت گردی سے قوم کےغیرمتزل عزم کوشکست دے گا تویہ بھول ہے، دہشتگردی کےمکمل خاتمےتک جنگ جاری رہےگی، بلوچستان میں امن وامان کومستقل بنیادوں پرمانیٹرکیا جا رہا ہے۔

  • کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے: محسن نقوی

    کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے: محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں  امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اس موقعے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روز مرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

  • چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ اسٹیڈیمز کے حوالے سے بڑا اعلان

    چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ اسٹیڈیمز کے حوالے سے بڑا اعلان

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پنجاب کے کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا، دنیا بہت آگے نکل گئی ہے، ہمیں 1980 کے ماڈل پر نہیں رہنا، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کر لیں گے۔

    انھوں نے کہا چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں اسٹیڈیمز کا تعمیراتی کام مکمل کرنا چیلنج ہوگا، لیکن اُمید ہے ہم وقت پر مکمل کر لیں گے، صرف لاہور کا نہیں تینوں اسٹیڈیم کی تعمیر نو ناممکن تھا، لیکن اب ہم چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیمز کا کام مکمل کر لیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا ہمارے اسٹیڈیمز اور دنیا کے اسٹیڈیمز میں بہت فرق تھا، دنیا جیسے اسٹیڈیمز بنانے ہیں تو ان پر توجہ دینا ہوگی، ہمارا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کے مطابق نہیں تھا، عالمی معیار کے مطابق اسٹیڈیم بنانے کے لیے کام جاری ہے، تمام اسٹیڈیم اپ ڈیٹ ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، ایبٹ آباد اور اسکردو سائیڈ پر بھی اسٹیڈیمز بنائے جائیں گے، صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھے گئے ہیں کہ وہ بھی اپنے اسٹیڈیم ٹھیک کر لیں، ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم ہمیں دے دیں ہم ٹھیک کر لیتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کے لیے جگہ لے لی گئی ہے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہوٹل مکمل ہو سکتا ہے یا نہیں کچھ دن میں پتا چل جائے گا۔

  • پاکستان  کی سعودی عرب کو پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

    پاکستان کی سعودی عرب کو پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

    اسلام آباد :وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سعودی عرب کو پیشہ وربھکاریوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی اور کہا یہ مافیاپاکستان کےامیج کو خراب کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا ، جہاں سعودی سفیرنواف بن سعید احمد المالکی سےملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاک سعودی عرب تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے سعودیہ جانیوالے پیشہ وربھکاریوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی اےکومافیا کیخلاف بھی ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، یہ مافیاپاکستان کےامیج کو خراب کر رہا ہے۔

    ان کا مزید کہناتھا کہ سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے، سعودی عرب نےہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، جس پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کیساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔