Tag: محسن نقوی

  • صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

    صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، صدر مملکت آصف زرداری نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

    عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، آصف زرداری

    آصف زرداری نے کہا کہ صدر رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطین اور کشمیری عوام پرمسلمانوں کےدردکودل سےمحسوس کرتے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، آج پاکستان عظیم دوست کھو دینے پر سوگوار ہے، ایرانی صدردوطرفہ تعلقات مضبوط بنانےکیلئےپرعزم تھے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھانے پر یاد رکھا جائے گا۔

    ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ نے بھی ایرانی صدر ، وزیر خارجہ ودیگر ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے، ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں ایران کیساتھ کھڑی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی، پاک ایران تعلقات کیلئےان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

    ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

    مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان اور ایران کے تعلقات کیلئے ان کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔

    ایرانی صدر کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا، عمر ایوب

    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے ایرانی صدر،وزیرخارجہ ودیگررفقا کے ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے تعزیت کی۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی، ان کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایرانی صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کی عوام ان کے انتقال پر غمزدہ ہے۔

    خیال رہے ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے، وہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکےواپس جارہے تھےکہ تبریزکے مقام پران کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا

    حادثے میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار وزیرخارجہ امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنرملک رحمتی اور خامنہ ای کے ترجمان نمائندہ ولی فقیہ اور مشرقی آذربائیجان میں امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوگئے۔.

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔۔ وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کی شکل میں تبریز جارہے تھے جبکہ صدر رئیسی کے قافلے میں شامل دیگر دو ہیلی کاپٹرتو منزل پرپہنچ گئے لیکن ان کا ہیلی کاپٹرمنزل پر نہ پہنچ سکا۔

    صدرکا ہیلی کاپٹرلاپتا ہوتے ہی ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پاسدران انقلاب، پولیس کمانڈکی تمام سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پندرہ ڈرون نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرکی تلاش شروع کی، ترکیے نے بھی ریسکیومیں حصہ لیا اور چودہ گھنٹے بعد ترک ڈرون نے ایک پہاڑ پرایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکا ملبہ ملنے کی اطلاع دی۔

  • اللہ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے: محسن نقوی

    اللہ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے: محسن نقوی

     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔

    ماں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام جاری کیا ہے انہوں نے پیغام میں لکھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی مخصوص دن سے بالاتر ہے، دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے، پیار، خلوص، شفقت جیسے جذبوں میں گوندھے اس  رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ماں کی گود میں سر رکھ کر باتیں کرنے، سونے میں جو سکون ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملتا، وہ سکون دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوسکتا، اللہ تعالٰی نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ والدہ مرحومہ کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں، والدہ کی خوبصورت یادیں اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں، تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنےکیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ اووربلنگ سےشہریوں پربوجھ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈسکوزکی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعاقبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

    محسن نقوی نے بجلی چوروں کے خلاف بھی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملےکےخلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہورزونل آفس میں اجلاس ہوا، جس میں اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

    محسن نقوی نے گزشتہ دورے کےدوران دی گئی ہدایات پرپیشرفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈائریکٹرایف آئی اے لاہورسرفراز ورک نے بریفنگ دی۔

  • وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا چلاس بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

    وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا چلاس بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چلاس شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے شاہراہ قراقرم پر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افرادکی بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سےتعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے، دعاہے زخمی افرادجلد صحتیاب ہوں۔

    واضح رہے کہ چلاس یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 20 مسافر لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق افسوسناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرگئی۔

    دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

    ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مسافر بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی۔

  • غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے  اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

    غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا۔

    آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی امن و امان پربریفنگ دی ، وفاقی وزیرداخلہ نے غیرملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، محسن نقوی نے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر، مقامات کی سیکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے۔

    وزیرداخلہ نے منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث گینگزکیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، تعلیمی اداروں کےباہر منشیات فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے۔

    وزیرداخلہ نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی ہو گی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنی چاہیے، پروموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں اور اسلام آبادپولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کےبرابرکی جائیں گی۔

  • ’محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔۔۔۔‘ رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟

    ’محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔۔۔۔‘ رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے حسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات پر بھی وزیر بنے ہیں۔

    اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم اس تاثر کو ختم کرنے میں ناکام رہے کہ نگراں حکومت ن لیگ کی نہیں جس کا سیاسی نقصان ہوا، محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات پر بھی وزیر بنے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی ترمیم ہونی چاہیے کہ نگراں حکومتی شخصیت کسی بھی منتخب حکومت کا حصہ نہ ہو ورنہ اس طرح تو ہر نگراں حکومت اپنی سیٹ پکی کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرے گی۔

     

    سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی میٹنگ میں میری رائے تھی اتحادی حکومت نہیں بنانی چاہیے، یہ بات بھی درست نہیں کہ اس الیکشن سلیکشن ہوئی ہے، یہ سب سازشی تھیوریاں ہیں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ چاہوں تو اپنی شکست پر 10 باتیں نکال سکتا ہوں لیکن میں نے اپنی شکست کو تسلیم کیا، جاوید لطیف الیکشن سے متعلق غلط کہتے ہیں زیادتی کرتے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہوا، اس الیکشن میں جتنا مجھے اپنے ہارنے کا یقین ہے اتنا ہی جاوید لطیف کی ہار کے صحیح ہونے کا ہے، جاوید لطیف کا گلہ ہے وہ ہار گئے لیکن رانا تنویر کیوں جیت گئے۔

    صدر ن لیگ پنجاب نے کہا کہ رانا تنویر بھی ہار جاتے تو جاوید لطیف سکون میں ہوتے، میں انکا درد سمجھتا ہوں، ان کا دکھ رانا تنویر کے ڈی نوٹیفائی ہونے سے ختم ہونے والا ہے، جاوید لطیف کو وہ بات کرنی چاہیے جو دوسرا مان بھی لے۔

  • بھارتی ٹیم سے کس صورت میں بات ہوسکتی ہے؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

    بھارتی ٹیم سے کس صورت میں بات ہوسکتی ہے؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوسکتی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان اللہ سے متعلق بورڈ بنایاہے،علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے، علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔احسان اللہ کو امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملکی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیر آئی ہے۔ ہرکھلاڑی اہم ہے، اعظم خان کی انجری کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیڈکوچز کا اعلان چند دنوں میں ہوجائیگا، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں، میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔

    بیٹ مانگنے پر ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کو غصے میں جھاڑ پلادی!

    محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے، پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

  • ‘عامر تانبا  کے واقعے  میں  بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ’

    ‘عامر تانبا کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عامر تانبا قتل کے واقعے پر بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا اور کہا بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامرتانبا کیس کے حوالے سے بتایا کہ پولیس واقعے کیتفتیش کررہی ہے، عامر تانبا کیس میں ابتک کی تفتیش کےمطابق بھارت ملوث ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عامر تانبا کے واقعے پر بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے کیونکہ بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے، قتل کے 4واقعات میں بھارت پہلے بھی ملوث رہا ہے۔

    بہاولنگر واقعے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بہاولنگر واقعے سے متعلق بہتر جواب صوبائی حکومت دے سکتی ہے، بہاولنگر جیسے واقعے سے مورال کم نہیں ہورہا ہے، ایسا ہی واقعہ بھارت میں بھی ہوا،مگر وہاں ردعمل ایسا نہیں تھا۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرائم کےواقعات پر آئی جی سندھ سے رابطہ ہے ، سندھ کی صورتحال پر رینجرز بھی اپنا کام کررہی ہے ،سندھ پولیس روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہی ہے ،بہتری آئی ہے۔ن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے بات چیت کررہاہے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی پلاننگ افغانستان سے ہورہی ہے، ہم اور دفترخارجہ یہ معاملہ مسلسل اٹھا رہے ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالےسے قانون سازی ہو، آزادی اظہار کا حق سب کو ہے ،صرف پاکستان میں ہر چیز ہورہی ہے ، کیچڑ اچھالنے کے بعد دفاع بھی کریں تو اس حوالےسے قانون سازی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے زور دیا کہ سیاسی بنیاد پر کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارنا چاہیے، کسی کریمنل کےگھر رات کو بھی چھاپہ مارناپڑے تو کرناچاہیے تاہم اس حوالےسے صوبائی حکومت بہتر جواب دےسکتی ہے۔

    اووربلنگ کے معاملے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کو اووربلنگ کے معاملے پر بریفنگ دی ہے، پاور ڈویژن آزاد ادارہ ہے میں گائیڈ لائن نہیں دےسکتا، اوور بلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے اپنا کام پورا کرےگی۔

  • سینیٹ انتخابات: محسن نقوی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

    سینیٹ انتخابات: محسن نقوی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

     اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت 7 سینیٹرز بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 7 سینیٹرز بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے جس میں وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، زلفی بخاری اور پرویز رشید شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے حامد خان ایڈووکیٹ اور راجا ناصر محمود بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے احد چیمہ اور طلال چوہدری بھی پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

    واضح رہے کہ پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 12 امیدواروں میں سے 5 کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد 7 سینیٹرز بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

  • خواتین کرکٹرز کیلئے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز زیرغور

    خواتین کرکٹرز کیلئے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز زیرغور

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز نے چیئرمین سے اہم ملاقات کی اور تمام ڈائریکٹرز نے اپنی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لیے بھی پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔