Tag: محسن نقوی

  • پوری امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، چیئرمین پی سی بی

    پوری امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، چیئرمین پی سی بی

    کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پوری امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ہر قدم اٹھاؤں گا۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کرانی ہے، باقی معاملات اللہ پر چھوڑ دیے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ایک ہفتے میں پاکستان ٹیم کا کوچنگ اسٹاف فائنل ہوجائے گا۔ کھلاڑیوں نے 25 مارچ کو کاکول جاکر ٹریننگ بھی کرنی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں سلیکشن کمیٹی کو بااختیار بنانا چاہتا ہوں، سیلکشن کمیٹی کے معاملات میں میرا عمل دخل نہیں ہوگا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ سیلکشن کمیٹی ہی کپتان بنانے کے فیصلے کیا کرے گی، ماضی میں پی سی بی صرف پیسے اکٹھا کرتا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب ایسا نہیں ہوگا، پی سی بی کے سب پیسے خرچ ہونگے۔

  • دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مطمئن ہو گیا

    دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مطمئن ہو گیا

    اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرا دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد نے ملاقات کی ہے، وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیتھ ملز (Heath Mills) اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن (Reg Dickason) شامل تھے۔

    ملاقات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے انتظامات اور سیکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے کیوی وفد کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی، کیوی وفد نے بھی سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    محسن نقوی نے کہا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں، کیوی ٹیم کے لیے بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، کیوی وفد نے کہا کہ اس نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو شان دار پایا۔

    اس دوران کیوی وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا گیا، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کرنل خالد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں مفت کے ٹکٹس بند کردیے

    چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں مفت کے ٹکٹس بند کردیے

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے لیے مفت کے ٹکٹس بند کردیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل میچز کے وی آئی پی باکسز کے ٹکٹ بھی مفت دینے سے روک دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے رواں سیزن میں سکیورٹی اور انتظامی امور کی مد میں 25 کروڑ بچا لیے، گزشتہ سیزن میں اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ اور پی سی بی کے درمیان تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا۔

    چیئرمین آفس کی تزین و آرائش کے اخراجات چیئرمین محسن نقوی خود اٹھائیں گے، قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین آفس کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں۔

    افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں اتوار کو ملتان میں ٹکرائیں گی۔

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پنجاب میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ میچوں کے شاندار انعقاد کے لئے سرگرم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پی ایس ایل 9 کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی صورتحال، فلڈ لائٹس کے انتظامات، لیزر لائٹ شو کی تیاریوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے شائقین کرکٹ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا۔

    محسن نقوی نے مختلف انکلوژر کا وزٹ کیا اور انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ساتھ پی ایس ایل میچوں کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔

  • اسپورٹس میں ہم بہت پیچھے ہیں، مزید محنت کرنا ہوگی، محسن نقوی

    اسپورٹس میں ہم بہت پیچھے ہیں، مزید محنت کرنا ہوگی، محسن نقوی

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسپورٹس میں ہم بہت پیچھے ہیں، مزید محنت کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں ہماری چھٹی پوزیشن تھی۔ اسپورٹس میں ہم بہت پیچھے ہیں، مزید محنت کرنا ہوگی۔ 3 سال کا اسپورٹس کا کلینڈر بنایا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تین سالہ کلینڈر اسپورٹس میں انقلاب لاسکتا ہے۔ اسپورٹس واحد چیز ہے جو قوم کو اکٹھا کرتی ہے

    پی سی بی میں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کے نامزد کردہ امیدوار محسن نقوی نے کہا کہ حکومت اور نجی سیکٹر مدد کرے گا تو اسپورٹس کامیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے گورننگ بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس میں وزیراعظم کے نامزد کردہ دو ممبران بھی شامل تھے۔

    پی سی بی کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ وزیراعظم پاکستان انوارالحق کے نامزد کردہ نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ آئین کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جس میں مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی پیٹرن کے نامزد نمائندے ہیں۔

    خیال رہے کہ بورڈ آف گورنر کی تشکیل کے بعد امکان ہے کہ 3 سال کیلئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

  • محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی لگانے کا فیصلہ، ذرائع

    محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی لگانے کا فیصلہ، ذرائع

    لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کا بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی استعفیٰ منظور کرلیا گیا، نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ  نے ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی پی سی بی گورننگ بورڈ کے لئے بھی نامزد ہوں گے، یاد رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • محسن نقوی کا لاہور میں سرکاری ہائی اسکول کا دورہ، 7 سال سے انٹر کلاسز نہ ہونے کا انکشاف

    محسن نقوی کا لاہور میں سرکاری ہائی اسکول کا دورہ، 7 سال سے انٹر کلاسز نہ ہونے کا انکشاف

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج لاہور میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول وحدت روڈ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں اساتذہ کی موجودگی کے باوجود کلاسز نہ ہونے پر وہ سخت برہم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وحدت روڈ اسکول کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے کلاسز کا معائنہ اور آشوب چشم کی ایس او پیز کا جائزہ لیا، اسکول میں 11 ویں اور 12 ویں کلاسز نہ ہونے پر انھوں نے سیکریٹری اسکولز کی سخت سرزنش کی۔

    وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ 7 سال سے اسکول میں 11 ویں اور 12 ویں کی کلاسز کیوں نہیں ہو رہیں؟ ان کے سوال پر اسکول انتظامیہ اور محکمہ اسکولز تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس پر وزیر اعلیٰ نے اسکول انتظامیہ اور محکمہ اسکولز افسران کو شام کو ایوان وزیر اعلیٰ طلب کر لیا۔

    انھوں نے کہا یہ قابل قبول نہیں ہے کہ اسکول میں 7 سال سے ٹیچرز ہونے کے باوجود کلاسز نہیں ہو رہیں، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اسکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا، پلانٹ خراب ہونے پر اسکول انتظامیہ پر انھوں نے شدید اظہار ناراضی کیا اور کہا ’’آپ بچوں کو زہر پلا رہے ہیں اور آپ کو شرم نہیں آ رہی۔‘‘

    محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ’’میں آشوب چشم کے حوالے سے اسکولوں کا دورہ کر رہا تھا، ایک اسکول کا دورہ کیا وہاں مجموعی طور پر 60 ٹیچرز ہیں جن میں سے 35 الیکشن ڈیوٹی پر گئے ہوئے ہیں، باقی 25 ٹیچرز میں سے 3 چھٹی پر گئے ہوئے تھے، ابھی وہاں سے آ رہا ہوں تو وہاں 10 یا 12 ٹیچر موجود تھے، اور اس اسکول میں 1650 بچے ہیں جنھیں 12 ٹیچر پڑھا رہے تھے۔

    جنرل بلال اکبر، جنرل ظہیرالاسلام، موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی اس اسکول سے پڑھے ہیں، یہ اسکول دیکھ کر مجھے اتنا افسوس ہے کہ بتا نہیں سکتا، اس وقت محکمہ ایجوکیشن میں ساڑھے 5 لاکھ بندہ موجود ہے، اگر بچوں کو یہی معیار تعلیم دینا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ سرکاری اسکول بند کر دیں۔

    انھوں نے کہا ایک کلاس روم میں میرا کچھ زیادہ وقت لگا، ان بچوں کا کل اسلامیات کا پیپر تھا، بچوں نے کہا ہم سے امتحان لے رہے ہیں مگر کوئی پڑھاتا ہی نہیں، بچوں کی کتابیں اور کاپیاں دیکھیں تو خالی پڑی ہوئی تھیں، جو ٹیچر پڑھانے آتا ہے وہ بھی موبائل فون پر لگے رہتے ہیں یا کلاس میں سو جاتے ہیں۔

  • ہیلتھ کارڈ کی بندش کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی وضاحت

    ہیلتھ کارڈ کی بندش کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی وضاحت

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ کارڈ کو بند نہیں کیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسے بند نہیں کیا جا رہا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پر سرکاری اسپتالوں میں مکمل طور پر مفت علاج ہوگا، اور نجی اسپتالوں میں 70 فی صد مفت علاج ہوگا۔

    نگراں پنجاب حکومت نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ دے دیا

    واضح رہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ کو مافیا بننے سے روکنے کے لیے نگران حکومت نے صحت کارڈ کی سہولت شناختی کارڈ پر منتقل کر دی ہے، شہریوں کو اب اپنے شناختی کارڈ پر صحت کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

  • سانحہ 9 مئی: آخری شرپسند کی گرفتاری تک تعاقب جاری رکھنے کا اعلان

    سانحہ 9 مئی: آخری شرپسند کی گرفتاری تک تعاقب جاری رکھنے کا اعلان

    لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے اس حوالے سے پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

    اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل میں پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 11 سو 63 شر پسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا، سائنٹفک انداز سے 11 سو 63 شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔

    نگران وزیر اعلیٰ نے مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضروری وسائل بروئے کار لا کر مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے، کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس اور پراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسز کی پیروی کی ہدایت کی گئی۔

    نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی گناہ گار کو چھوڑنا نہیں اور کسی بے گناہ کو پکڑنا نہیں۔

  • جیل میں قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا گیا: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    جیل میں قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا گیا: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا گیا، 500 خواتین 9 مئی کے واقعات میں مطلوب تھیں لیکن گرفتاری سے گریز کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیل میں قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا گیا، 2، 2 سال کی پرانی ویڈیوز دکھا کر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے میں ملوث 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، پورے پنجاب سے مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا جبکہ 21 کو رہا کر دیا گیا۔

    نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جیل میں خواتین کو جیل مینوئل کے مطابق رکھا گیا ہے۔ 500 خواتین 9 مئی کے واقعات میں مطلوب تھیں لیکن گرفتاری سے گریز کیا گیا۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے جلد اچھی خبریں آئیں گی، نگران حکومت 4 ماہ کا بجٹ پیش کرے گی۔