Tag: محسن نقوی

  • جیل میں قید خواتین سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    جیل میں قید خواتین سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین سے بد سلوکی کو پروپیگنڈا قرار دے دیا، انھوں نے کہا کہ جیل میں قید خواتین کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خدیجہ شاہ سے متعلق بتایا کہ وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، اور ان کی شناخت پریڈ کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمن آباد انڈر پاس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ خدیجہ شاہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، ان کی شناخت پریڈ کا عمل کیا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث چاہے کتنا بھی اثر و رسوخ رکھتا ہو نہیں چھوٹے گا، جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ملزمان کا مکمل ٹرائل ہوگا۔

    انھوں نے کہا خواتین سے ناروا سلوک کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 11 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اور جیل کے چاروں طرف کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

  • 9 مئی کے واقعات: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا

    9 مئی کے واقعات: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا

    لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث خواتین کو حراست میں نہ لیا جائے، انہوں نے از خود گرفتاری دینے والی ملوث خواتین کو بھی رعایت دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا، پنجاب بھر میں 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات میں 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا، ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ گرفتار خواتین کو وومن پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا تھا کہ اے ٹی سی کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا، انہوں نے ملوث خواتین کو از خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت دینے کی بھی ہدایت کردی۔

  • تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوجی قانون لگے گا، محسن نقوی

    تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوجی قانون لگے گا، محسن نقوی

    فیصل آباد : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنصیبات کونقصان پہنچانےوالوں کے خلاف فوجی قانون لگے گا، کوئی نئی چیزنہیں ہورہی نہ نئی عدالتیں بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنرآفس میں سینئرصحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف فوجی قانون لگے گا، کوئی نئی چیزنہیں ہورہی نہ نئی عدالتیں بنیں گے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کا ٹرائل ہوگا اور کسی بےگناہ کاٹرائل ہوگانہ کسی سےزیادتی ہوگی، ملزمان کی نشاندہی کیلئےمؤثرطریقہ کارہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ حملہ آوروں کی 3مراحل میں نشاندہی کی جارہی ہے،مجھ پرجانبداری کاالزام غلط ہے، مجھےتنقیدسےکوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    اس سے قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9مئی کےواقعات میں کیپٹن اسفندیارشہید کی تباہ یادگارکی بحالی کاافتتاح کیا ، فیصل آبادانتظامیہ نےکیپٹن اسفندیارشہیدکی یادگارکوبحال کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ 9مئی کوشرپسند وں نےکیپٹن اسفندیارشہیدکی یادگارکونقصان پہنچایا،بےحرمتی کی،شہیدکیپٹن اسفند یار کے والد سے شہید بیٹےکی یادگارکی بےحرمتی پرمعذرت کرتےہیں، ایسےدلخراش واقعات پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے،جوہواوہ تلخ ماضی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید کے والد سے وعدہ ہے اس چوک کو پاکستان کا سب سے بہترین چوک بنائیں گے، 9مئی کو دہشت گردی واقعات کے جو بھی ذمہ دار ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے، گارنٹی دیتا ہو ں کہ کسی بےگناہ کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

    محسن نقوی نے مزید کہا تھا کہ کوئی نئی عدالتیں نہیں بنائی جارہیں،آرمی کااپناقانون ہے، فوجی تنصیبات پرکوئی حملہ کرتاہےتوآرمی قانون کےمطابق کارروائی ہوتی ہے، لاہور میں جناح ہاؤس اورفیصل آبادمیں آئی ایس آئی کےدفترپرحملہ ہوا، آرمی کاجوقانون کہتاہےاس کے مطابق کارروائی ہوگی۔

  • نگران وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت، 52 مریضوں کے علاج کے لیے رقم جاری

    نگران وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت، 52 مریضوں کے علاج کے لیے رقم جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے امراض جگر اور بون میرو کے 52 مریضوں کے علاج کے لیے رقم جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ سے امراض جگر اور بون میرو کے 52 مریضوں کے علاج کے لیے رقم جاری کردی گئی۔

    52 مستحق مریضوں کے لیے 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے۔

    نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مریضوں کے علاج کے لیے وسائل مہیا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جگر اور بون میرو جیسے امراض میں مبتلا مریض بھرپور توجہ کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امراض جگر اور بون میرو کا علاج عام آدمی کے بس کی بات نہیں، حکومت تعاون کر رہی ہے، صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہوں اور رہوں گا۔

  • تحریک انصاف کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی پی ڈی ایم کا بغل بچہ بنے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کاغذات اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد،لاہورمیں کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں، ایسے واقعات بھی ہوئے کہ کارکنان کے بچوں کو پولیس نےاٹھا لیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ،آئی جی اسلام آباد کتنا عرصہ اور عہدوں پر رہنا ہے، کچھ انسانیت اور اخلاق کے تقاضے ہوتے ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں سے ہماری تحریک پر اثر نہیں پڑے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ پاکستان میں جو حالات پیدا کردئیے ہیں ہم انقلاب فرانس یا ایران کے قریب ہیں ، آپ نے پالیسی تبدیل نہ کی تو اسکی قیمت چکانی پڑے گی، مطالبہ کرتا ہوں اپنی پالیسیز کو تبدیل کریں۔

    نگراں وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی پی ڈی ایم کا بغل بچہ بنا ہوا ہے، جو کچھ پنجاب میں ہورہاہے یہ فسطائیت کی نئی مثال بنارہےہیں، کیا یہ پورے ملک میں فسادات کرنا چاہ رہےہیں۔

    فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ محسن نقوی کو فوری طور پر عہدے سےہٹایاجائے، اس طرح کے غیرذمہ دار شخص کو عہدے پر رہنےکاحق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے تیسرے ہفتے سے جو واقعات شروع ہوئے ان کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

  • محسن نقوی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس: عدالتی احکامات پر سختی سےعمل درآمد کروانے کا فیصلہ

    محسن نقوی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس: عدالتی احکامات پر سختی سےعمل درآمد کروانے کا فیصلہ

    لاہور : نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں عدالتی احکامات پر سختی سےعمل درآمد کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کے حوالےسے رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

    اجلاس میں پولیس، انتظامیہ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےاعلی حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، پولیس دیگر اضلاع سے نفری بلانا چاہے تو بلاکر ایکشن لے سکتی ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس پر حملے کیلئے اکسانے پر قانون کے تحت ایکشن ہونا چاہیے۔

    خیال رہے لاہور میں زمان پارک رات بھر میدان جنگ بنا رہا، پولیس نے آنسو گیس کے گولوں کی بوچھاڑ کردی، درجنوں شیل عمران خان کی رہائشگاہ پر گرے، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی جوابی پتھراؤ کیا۔

    پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت پتھراؤ سے زخمی ہوگئے، باؤزر اور درختوں کو آگ لگا دی گئی۔

    رات گئے پولیس بکتربندگاڑیاں لےکر زمان پارک کے گیٹ تک پہنچ گئی، تاہم کارکنوں نے پولیس کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ علاقے میں انٹر نیٹ سروس اوربجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

  • آصف زرداری نے محسن نقوی کو بہترین انتخاب قرار دے دیا

    آصف زرداری نے محسن نقوی کو بہترین انتخاب قرار دے دیا

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری محسن نقوی کو بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا محسن نقوی سیلف میڈانسان ہیں اور ان کے تعلقات تمام سیاسی جماعتوں سے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے محسن نقوی کے پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بننے کاخیر مقدم کیا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوبھیجےگئے4ناموں میں سےمحسن نقوی بہترین انتخاب ہیں ، محسن نقوی سیلف میڈانسان ہیں، ان کے تعلقات تمام سیاسی جماعتوں سے ہیں۔

    سابق صدرکا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ نے کبھی الیکشن لڑا نہ کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ بنے۔

    دوسری جانب وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ نے محسن نقوی کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر بیان میں کہا کہ امیدہےمحسن نقوی کےدورمیں پنجاب میں سیاسی ماحول بہتر ہوجائے گا۔

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کےپنجاب کےنگراں وزیراعلیٰ بننےپرصحافی برادری کومبارکباد دیتا ہوں ، امیدہےمحسن نقوی اچھےطریقےسےمنصفانہ اورشفاف الیکشن کرائیں گے۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کامحسن نقوی کوپنجاب کانگراں وزیراعلیٰ بنانہ قبل تحسین ہے۔

  • محسن نقوی کی تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی، مریم اورنگزیب

    محسن نقوی کی تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بننے پر عمران خان کو تکلیف ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی۔

    ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فارن ایجنٹ اور شوکت خانم اسپتال کے چندے کے 30 لاکھ ڈالر سے کاروبار کرنے والے عمران خان کو محسن نقوی کے نگران وزیر اعظم بننے پر تکلیف ہے۔

    ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکا کہ عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق ہوئی، بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو ! اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں۔

  • گورنرپنجاب سے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ملاقات ، نیک خواہشات کا اظہار

    لاہور : گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے نگراں وزیراعلیٰ صوبے کے امور بہتر طریقے سے چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی ، جس میں محسن رضانقوی کےلیےنیک خواہشات کااظہارکیا۔

    گورنربلیغ الرحمان نے کہا کہ امیدہےنگراں وزیراعلیٰ صوبےکےاموربہترطریقےسےچلائیں گے، گورنرہاؤس کاعوامی فلاح وبہبودکےکاموں میں وزیراعلیٰ کوتعاون رہے گا۔

    گذشتہ روز صحافی محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی پنجاب مقرر کیا گیا تھا ، جس کے بعد رات گئے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوئی۔

    جس میں سینئر صحافی سید محسن رضا نقوی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سیاسی رہنما، صحافی اور سرکاری حکام شریک ہوئے تھے۔

  • محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

    لاہور : الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا، وہ کل گورنرہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقررکے معاملہ میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کونگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

    محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ انکو آرٹیکل224 کے تحت مقرر کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ دو گھنٹے طویل اجلاس میں کیا، بعد ازاں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز گئے تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھیجے تھے۔

    حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مندرجہ بالا نام چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دیئے گئے تھے، جس کا فیصلہ آج کردیا گیا ہے۔