Tag: محصور پاکستانی

  • بنگلا دیش میں محصور طالب علموں کی وزیر اعظم سے وطن واپسی کے لیے اپیل

    بنگلا دیش میں محصور طالب علموں کی وزیر اعظم سے وطن واپسی کے لیے اپیل

    کراچی: بنگلا دیش میں محصور پاکستانی طالب علموں نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے وطن واپسی کے لیے اپیل کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلادیش میں 100 سے زائد پاکستانی طالب علم کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے محصور ہو گئے ہیں، ان طالب علموں نے وطن واپسی کے لیے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کر دی ہے۔

    بنگلادیش کے ہاسٹل میں محصور پاکستانی طالب علموں کو خوراک اور دیگر اشیا کی قلت کا سامنا ہے، طالب علموں کا مؤقف تھا کہ ان پر ہاسٹل سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے، دن میں کھانے کے لیے صرف ڈبل روٹی ملتی ہے جس سے گزارا مشکل ہو گیا ہے۔

    پاکستانی طالب علموں کے اے ٹی ایم کارڈ بھی بلاک ہو گئے ہیں، خیال رہے کہ یہ طالب علم سارک کوٹہ اسکالر شپ پروگرام کے تحت بنگلادیش میں مقیم ہیں۔

    پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن جاری

    آج وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے بیرون ممالک شہریوں سے رابطے میں ہیں، 4300 پاکستانیوں نے واپس آنے کی درخواست کی ہے، مزید 2000 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے جلد انتظامات کیے جا رہے ہیں، سعودی عرب سے دوسرے مرحلے میں 400 پاکستانی واپس لائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ متعدد ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جا چکا ہے، وطن واپس آنے والے شہریوں کو آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔

  • یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا، ایئرپورٹ پراہلخانہ کی استقبال کیلئےتیاریاں، دوسرا طیارہ آج یمن جائےگا۔

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے محصور پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا رشتہ داروں کی خوشی قابل دید تھی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے محصور پاکستانیوں کو لیکر یمن حدیدہ سے  وطن واپس پہنچ  گیا ہے، طیارے میں502 پاکستانی  موجود ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  پرواز پی کے نے کراچی میں لینڈ  کیا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز مسافروں کے لیکر اسلام آباد جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی تھی،اسی حوالے سے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاءکیا جا رہا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے سمیت پاکستان نیوی کا بحری جہاز بھی بھجوایا گیا تھا اور اب پی آئی اے کا پہلا طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے ،  جہاں آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

  • یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    صنعا : یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صنعا سے حدیدہ پہنچنے والے پانچ سو پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج واپس لائے جائیں گے۔

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے چھ سو پاکستانیوں کا قافلہ گزشتہ رات حدیدہ پہنچا تھا۔ انھیں لینے کے لیے جانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز میں پانچ مسافروں کی ہی گنجائش ہے۔

    کرائسس مینجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا تھا کہ صنعا سے حدیدہ کے زمینی سفر میں پاکستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جو تھوڑی بہت دشواری ہوئی وہ صرف سکیورٹی کلیئرنس کے دوران ہوئی۔

    یمن میں پاکستانی سفیر نے یمن کے دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی حدیدہ پہنچنے کو کہا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کے یمن سے فوری اور محفوظ انخلاء سے متعلق انتظامات اور معلومات کے لئے اسلام آباد میں قائم کرائسس مینیجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں اس وقت تین ہزار پاکستانی موجود ہیں، جنہیں بحفاظت پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔