Tag: محفوظ

  • سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    کیا آپ سیاحت کرنے کے شوقین ہیں؟ تو پھر یقیناً یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ سیاحت کے لیے دنیا کے کون سے ممالک محفوظ ترین ہیں جہاں آپ کو زندگی میں ایک بار ضرور جانا چاہیئے۔

    حال ہی میں جاری کی گئی ایک فہرست کے مطابق دنیا کے محفوظ ترین ممالک یہ ہیں۔


    آئر لینڈ

    آئر لینڈ سیاسی طور پر ایک مستحکم ملک ہے جہاں جرائم کی شرح بے حد کم ہے اور یہ سیاحوں کے لیے ایک بہترین ملک ہے۔


    جاپان

    کیا آپ جانتے ہیں جاپان میں ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنا بے حد مشکل کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ خود جاپانی شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے۔


    سوئٹزر لینڈ

    سوئٹزر لینڈ بھی سیاسی طور پر مستحکم اور کم جرائم کی شرح کا حامل ملک ہے۔


    کینیڈا

    کینیڈا کے کسی بھی شہر میں آپ آسانی سے معاشرتی مطابقت پیدا کر سکتے ہیں۔


    سلووینیا

    سلووینیا میں آپ کو جابجا پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تعینات دکھائی دے گی۔


    جمہوریہ چیک

    یورپی ملک جمہوریہ چیک میں جرائم کی شرح نہایت معمولی ہے۔

    مزید پڑھیں: جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی سیر کریں


    ڈنمارک

    ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد کا ملک ہے۔


    پرتگال

    پرتگال ایک سستا ملک ہے جہاں آپ کم پیسوں میں باآسانی سیاحت کر سکتے ہیں۔


    نیوزی لینڈ

    نیوزی لینڈ بھی ایک پرسکون ملک ہے جو کسی بھی قسم کے اندرونی یا بیرونی تنازعات سے محفوظ ہے۔


    آئس لینڈ

    فہرست میں پہلا نمبر آئس لینڈ کا ہے جہاں قتل کی وارداتوں اور جیلوں میں قید افراد کی تعداد نہایت کم ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب، باہمت طالبہ نے 55 طالبات کی جان بچا لی

    سعودی عرب، باہمت طالبہ نے 55 طالبات کی جان بچا لی

    ریاض : باہمت طالبہ نے ڈرائیور کے سو جانے پر بے قابو بس کوکنٹرول کر کے ہولناک حادثے سے بچاتے ہوئے بس میں سوار 55 طالبات کی زندگی بچا لی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 55 طالبات سے بھری بس کا ڈرائیور بس چلانے کے دوران سو گیا اور بس سڑک سے اتر کر ایک اسٹور سے ٹکرانے والی ہی تھی کہ سکینڈری اسکول کی تیسرے سال کی طالبہ نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے بس کا کنٹرول سنبھال لیا اور بس کو ہولناک حادثے سے بچا لیا۔

    بس کو ہولناک حادثات سے محفوظ رکھنے والی طالبہ نے بتایا کہ ڈرائیور بس چلانے کے دوران سو گیا تھا جس کی وجہ سے بس سڑک سے اتر کر قریبی الیکٹر ک روم کی طرف جانے لگی تھی اسی وقت میں نے بس کا کنٹرول حاصل کرلیا اور ریورس کر کے بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرا کر رک دی۔

    بہادری کا مظاہرہ کرنے پر مکہ مکرمہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے فاطمہ اور اس کی ساتھی طالبہ کو بس حادثے سے بچانے کے اقدام پر اعزازی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

    طالبات کے والدین نے محکمہ تعلیم سے تمام ڈرائیورز کی مہارت اور وقتآ فوقتآ طبی معائنہ کراتے رہنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے آئندہ ان حادثات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ضرورت پر ذور دیا۔

  • پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں،جان کربی

    پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں،جان کربی

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں جس کی حفاظت کےلیے پاکستان نے موثرانتظام کررکھا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھاکہ امریکہ پاک بھارت کے در میان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر کےحوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چا ہیے۔

    جان کربی نے مزید کہاکہ دہشت گردی خطے کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے اور خطے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کےلیے مزید اقدامات کی ضرورت کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کاخاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،مارک ٹونر

    واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکہ نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کاررائیوں کوتسلیم کرلیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کاکہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں کررہاہےاور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے۔