Tag: محمد

  • ’محمد‘ برطانیہ کا مقبول ترین نام بن گیا

    ’محمد‘ برطانیہ کا مقبول ترین نام بن گیا

    ’محمد‘ نہ صرف اسلامی ممالک کا پسندیدہ نام ہے بلکہ اس نام کی مقبولیت انگلینڈ اور ویلس میں بھی سب سے زیادہ ہوچکی ہے۔

    ملکی محکمہ شماریات نے بتایا کہ برطانیہ میں ’’محمد‘‘مقبول ترین نام ہے، سال 2023 میں 4600 بچوں کا نام ’’محمد‘‘ رجسٹرڈ کیا گیا، محمد نام 2016 سے دس سرفہرست ناموں میں آرہا تھا، گذشتہ سالوں میں ’نوح‘ Noah مقبول نام رہا تھا۔

    انگلینڈ اور ویلز سے تعلق رکھنے والے والدین نے پچھلے سال یعنی 2023 میں نومولود لڑکوں کا نام رکھنے کے لیے سب سے زیادہ ’محمد‘ نام کا انتخاب کیا۔

    نرطانوی محکمہ شماریات نے حال ہی میں ناموں کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا جس کے مطابق محمد انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے مقبول ترین نام ہے، تمام نومولود لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی مجموعی فہرست میں محمد نام سب سے اوپر ہے۔

    اعداو شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ کے 9 میں سے 4 یجنز میں لڑکوں کے لیے والدین نے جو نام سب سے زیادہ پسند کی وہ محمد تھا جبکہ میں یہ 63 واں مقبول ترین نام رہا۔

    مجموعی طور پر 2023 میں 4600 سے زائد لڑکوں کا نام محمد کے طور پر رجسٹر کرایا گیا اور اس طرح اس نے نوح کو پیچھے چھوڑ دیا، 4382 بچوں کا نام نوح رکھا گیا۔

    شاہی نام جیسے جارج، ہیری، آرچی اور شیرولیٹ کی مقبولیت میں حالیہ برسوں کے دوران کمی آئی اور یہ رجحان 2023 میں بھی برقرار رہا جبکہ والدین نے ان ناموں کو رکھنے میں زیادہ دلچسپی نہیں لی۔

  • ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے‘

    ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے‘

    نیویارک: بھارت میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف سکھ کمیونٹی نے مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں قائم سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے 17 جون کو دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔

    سکھوں کی تنظیم نے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے بھی سکھوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

    سکھ فار جسٹس نے کہا کہ ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، 17 جون کو مسلمان بھائی جمعے کی نماز کے بعد بھارتی سفارت خانوں کے باہر جمع ہوں، اور مسلمان سکھ کمیونٹی کے ساتھ مل کر بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کریں۔

    تنظیم کے تحت قطر، عمان، کویت، مصر، ملائیشیا میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے ہوں گے، متحدہ عرب امارات، لبنان، لیبیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا میں سکھ برادری مظاہرے کرے گی، برطانیہ، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا میں بھی بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

  • محمد ایک بار پھر برطانیہ کا مقبول ترین نام بن گیا

    محمد ایک بار پھر برطانیہ کا مقبول ترین نام بن گیا

    لندن : محمد نام کو برطانیہ میں لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دے دیا گیا اور یہ اعزاز نام محمد نے لگاتار تیسری بار حاصل کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ویب سائٹ کی ناموں کے حوالے سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی کہ برطانیہ میں بچوں کے سو مقبول ترین ناموں کی فہرست میں عربی زبان کے ناموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محمد نام 2017 سے مقبول ترین اور سرفہرست پوزیشن پر ہے جبکہ 2014 اور 2015 میں بھی یہ سرفہرست رہا تھا، اسی طرح احمد، علی اور ابراہیم بھی پہلی سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہیں۔

    لڑکیوں کی فہرست میں اولیویا نام بھی مسلسل تیسرے سال سرفہرست ہے، صوفیہ نام سب سے اوپر ہے مگر وہاں سب سے بڑی چھلانگ فاطمہ نام نے لگائی ہے جو 37 درجہ بہتری سے 57 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ مریم نام 59 ویں نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محمد نام مقبولیت کے اعتبار سے سرفہرست سو ناموں میں پہلی بار 1924 میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس اضافہ ہورہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برس میں یہ نام زیادہ تیزی سے اوپر آیا ہے، جس کی ایک ممکنہ وجہ برطانیہ اور ویلز میں مسلم آبادی میں اضافہ ہے جو اس وقت مجموعی آبادی کے پانچ فیصد حصے کے برابر ہے۔

  • اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مزاحمت کار احد تمیمی کے بھائی کو گرفتار کرلیا

    اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مزاحمت کار احد تمیمی کے بھائی کو گرفتار کرلیا

    مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی فورسز نے مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی احد تمیمی کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی احد تمیمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کے گھر سے ان کے چھوٹے بھائی 15 سالہ محمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    احد تمیمی کے والد باسیم تمیمی نے کہا کہ علی الصبح اسرائیلی فوجی ان کے گھر میں گھس آئے اور ان کے 15 سالہ بیٹے محمد کو گرفتار کرکے لے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہمارے گاؤں میں احتجاج کے دوران آنسو گیس سے بچنے کے لیے بھاگنے کے دوران محمد کا ایک بازو ٹوٹ گیا تھا اور اسے اسرائیلی فوجیوں نے پتھر پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: غزہ: طالبعلم سمیت متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری کا معاملہ، حماس کا شدید ردعمل

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس سے قبل فسادات اور افرا تفری پھیلانے پر رات گئے 21 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر احمد تمیمی نے تقریباً 8 ماہ اسرائیل کی قید میں گزارے تھے۔

    اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کا واقعہ ویڈیو کے ذریعے عکس بند ہوگیا تھا جس نے احد تمیمی کو اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت بنادیا تھا۔

    پندرہ سالہ محمد کو گرفتار کیے جانے پر احد تمیمی نے چیخ کر کہا کہ رک جاؤ ورنہ میں تمہیں ماروں گی۔

  • برطانیہ میں ’’محمد‘‘  بچوں کا مقبول ترین نام قرار

    برطانیہ میں ’’محمد‘‘ بچوں کا مقبول ترین نام قرار

    لندن : ’’محمد‘‘ نام کو ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے سب سے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے 2015 کے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی گئی جس میں ’’محمد‘‘ نام کو سب سے مقبول قرار دیا گیا ہے.

    انگلشن میں ’’محمد‘‘ نام کی اسپیلنگ یعنی ہجےمختلف تھی تاہم ان تمام ہجوں کے ناموں کو اکٹھا کیا جائے تو’’محمد‘‘ سب سے زیادہ مقبول نام ہے.جب ان سب ہجوں والے ناموں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تو یہ 7570 بچوں کا نام نکلا جبکہ نمبرون پر موجود اولیور نام 6941 بچوں کا تھا.

    برطانوی سرکاری محکمے کا کہنا ہے کہ ’’محمد‘‘ نام 100 ناموں کی فہرست میں سب سے پہلے 1924 میں دیکھنے میں آیا اورہرگزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا.

    یاد رہے کہ 2014 میں بھی برطانیہ میں ’’محمد‘‘ مقبول ترین نام تھا اس کے علاوہ اس سال پیدا ہونے والے بچوں کے سب سے زیادہ مقبول ناموں کی فہرست میں عمر،علی اور ابراہیم بھی شامل تھے.

    واضح رہےکہ رپورٹ کے مطابق 2014 میں بچیوں کے ناموں میں ’نور‘ بہت زیادہ مقبول تھا اس سال یہ 29واں مقبول ترین نام رہا جب کہ ’’مریم‘‘ لڑکیوں کا 35واں مقبول ترین نام تھا.

  • محمد عرفان فٹنس بہتر بنانے کیلئے دبئی جائینگے، پی سی بی

    محمد عرفان فٹنس بہتر بنانے کیلئے دبئی جائینگے، پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے طویل القامت فاسٹ بائولر محمد عرفان کو فٹنس بہتر بنانے کے لئے دبئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد عرفان اٹھائیس دسمبر کو دبئی کے لئے روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی فزیو اور ٹرینر ڈیل نیلر اور پی سی بی کے ڈاکٹر فیصل کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔ محمد عرفان جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران کولہے کی ہڈی میں فریکچر کے باعث ان فٹ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا تھا۔