Tag: محمدعلی سدپارہ

  • محمدعلی سدپارہ کی تلاش جاری ، سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ

    محمدعلی سدپارہ کی تلاش جاری ، سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ

    اسکردو : محمدعلی سدپارہ اورٹیم کی تلاش کے لیے سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جدید ترین کیمرے سےڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محمدعلی سدپارہ اورٹیم کی تلاش کےلیےکے ٹو پر فضائی سرچ آپریشن کا چوتھا روز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہکے ٹو سمیت ملحقہ پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، موسم کی خرابی کے باعث فضائی سرچنگ ممکن نہیں، کے ٹو پر ہوا کا دباؤ بھی حد سے زیادہ ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر مشن تاخیر کا شکار ہے، زمینی سرچ ریسکیو آپریشن ٹیم بیس کیمپ میں موجود ہیں ، موسم بہتر ہوتے ہی زمینی سرچنگ پھر شروع ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت موسم میں مختصر وقت کے لیے بہتری متوقع ہے، موسم بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن پرغور کیا جائے گا، سی ون تھرٹی جہاز سےکے ٹو کی انتہائی بلندی پرسرچ آپریشن کافیصلہ کیاگیا ہے ، جہاز میں نصب جدید ترین کیمرے سے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی ، تاریخی آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لیں گے۔

    کےٹو آپریشن سے متعلق وزارت داخلہ میں ہنگامی اجلاس ہوا، وزارت داخلہ نے کے ٹو آپریشن سے متعلق ایئرہیڈکوارٹر ز سے رابطہ کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کے ذریعے آپریشن جاری رکھنےپراتفاق کیا گیا۔

    اسکردو : موسم کی بہتری کےساتھ فضائی آپریشن بھی شروع کیا جائے گا، پاک فضائیہ کےجدید ہیلی کاپٹرز کے ساتھ پائلٹس کی ٹیم تیار ہے۔

    محکمہ سیاحت اسکردو کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ اور2غیرملکی کوہ پیماؤں کاتاحال پتہ نہیں چل سکا، کے2پرموسم کی خرابی کی وجہ سے آج سرچ آپریشن تعطل کا شکار ہے، جونہی موسم صاف ہوگاریسکیوآپریش دوبارہ شروع ہوگا۔

    محکمہ سیاحت نے بتایا کہ پاک فوج ایوی ایشن ریسکیوآپریشن میں بھرپورکرداراداکررہی ہے جبکہ آرمی ہیلی کاپٹرزاورزمینی راستے سے سرچنگ جاری ہے۔

    دوسری جانب ساجدعلی سدپارہ نے گفتگو میں کہا ہے کہ محمدعلی سدپارہ کےلیےجاری سرچ آپریشن سےمطمئن ہیں، چاردن سے محمد علی سدپارہ لاپتہ ہیں، 8200میٹرپرہم سب علی سدپارہ کے ساتھ تھے، خدشہ ہےکہ علی سدپارہ کواترتےہوئےکوئی حادثہ پیش آیا۔

    محمدعلی سدپارہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ جب ہم وہاں سےنکلےتودرجہ حرارت منفی62ڈگری سینٹی گریڈتھا، محمدعلی سدپارہ اس وقت بوٹل نیک سےکےٹوسرکرنےجارہےتھے، امیدہےکہ انہوں نےکےٹوسرکرلی ہوگی، حادثہ عموماًچوٹی سےاترتےہوئےہوتاہے،مجھےبھی ایساہی لگ رہاہے۔

  • کے ٹو پر موسم انتہائی خراب، محمدعلی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ

    کے ٹو پر موسم انتہائی خراب، محمدعلی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ

    اسکردو :  پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدرہ پارہ اور ان کی ٹیم ‘کے ٹو’ میں لاپتہ ہوگئی، آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے کے ٹو پر ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ، تاہم محمدعلی سدپارہ اور ٹیم کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کے ٹو پر موسم کی خرابی کے باعث محمدعلی سدپارہ  سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ، تمام کوہ پیماؤں سے 24 گھنٹے سے رابطہ منقطع ہے، محمدعلی سدپارہ اورٹیم سےمتعلق معلومات حاصل کرنےکی کوشش جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو پر ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم محمدعلی سدپارہ اور ٹیم کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔

    آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز نے 7ہزار میٹر بلندی تک پرواز کی، ماہرکوہ پیماؤں کی ٹیم بھی ریسکیومیں حصہ لےرہی ہے تاہم برفانی ہوائیں چلنے کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آخری بار کوہ پیماؤں کی کیمپ 4 کی طرف واپسی کی اطلاع تھی، محمدعلی سدپارہ ، جان اسنوری اور جے پی مہربوٹل نیک سے اوپر گئے تھے تاہم ساجد سدپارہ کیمپ ون پہنچ گئے ہیں اور بیس کیمپ آ رہے ہیں۔

    خیال رہے کےٹو پر موسم انتہائی خراب ہے اور درجہ حرارت منفی63 تک گرگیا ہے۔

  • پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے  بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی

    پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی

    نیپال : پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے پہلی بار موسم سرما میں بغیر اکسیجن کے ماؤنٹ پاموری سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔

    ماؤنٹ پاموری کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں سر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ نے دنیاکی خطرناک اور بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بغیر آکسیجن سر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مہم میں اسپین کا کوہ پیما ساتھ ہوگا، غیرملکی جھنڈا لہراتے تھے تو خواہش اٹھتی تھی پاکستان کا جھنڈا لہراؤں ۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ کا دنیا کی بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کرنے کا اعلان


    اگر محمد علی سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو موسم سرما میں یہ چوٹی سرکرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن جائیں گے۔

    خیال رہے کہ علی سدپارہ کوموسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرنےکااعزازبھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک ، جی ون ، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما گذشتہ سال دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔