Tag: محمد آصف

  • محمد آصف نے عالمی چیمپئن کا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

    محمد آصف نے عالمی چیمپئن کا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

    انتالیہ: پاکستان کو اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنانے والے قومی کیوسٹ محمد آصف نے اپنا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا۔، قومی کیوسٹ نے فائنل میں فلپائنی حریف کو مات دے کر ٹرفی پر قبضہ جمایا تھا۔

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمدآصف نے کہا کہ کامیابی پراللہ کا شکر ادا کرتاہوں، یہ جیت میرےاکیلےکی نہیں پورے پاکستان کی جیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری بار چیمپئن شپ جتنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے، یہ ٹورنامنٹ کافی مشکل تھا ، جیتنے کیلئے بہت محنت کی ، اپنا ٹائٹل اپنی قوم اور کشمیریوں کے نام کرتاہوں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیتنےپرمحمدآصف کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑی نے بہترین صلاحیتوں کامظاہرہ کر کےملک کانام روشن کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    عثمان بزدار نے کہا کہ محمدآصف کی اس کامیابی پرقوم کوفخرہےمحمدآصف کاچیمپئن شپ جیتناپاکستان کیلئےاعزازہے۔

    واضح رہے کہ ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں محمد آصف نے فلپائنی حریف جیفری کو5 کے مقابلے میں 8 فریم سے شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمایا تھا۔

    چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس دلچسپ مقابلے میں پاکستانی کیوسٹ نے ابتدا میں برتری حاصل کی تاہم جیفری نے کم بیک کیا اور مقابلے میں جان ڈال دی جس کی وجہ سے یکطرفہ مقابلہ نہ ہوسکا۔

    قومی کیوسٹ محمد آصف نے پہلی بار 2012 میں ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی اور انہوں نے کئی سالوں بعد عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی کیوسٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    انتالیہ: پاکستان کے محمد آصف نےایک بار پھر پاکستان کو اسنوکر میں عالمی چیمپئن بنا دیا، قومی کیوسٹ نے فائنل میں فلپائنی حریف کو مات دے کر ٹرفی پر قبضہ جما لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کیوسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

    ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں محمد آصف نے فلپائنی حریف جیفری کو5 کے مقابلے میں 8 فریم سے شکست دے دی۔

    چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس دلچسپ مقابلے میں پاکستانی کیوسٹ نے ابتدا میں برتری حاصل کی تاہم جیفری نے کم بیک کیا اور مقابلے میں جان ڈال دی جس کی وجہ سے یکطرفہ مقابلہ نہ ہوسکا۔

    قومی کیوسٹ محمد آصف نے پہلی بار 2012 میں ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی اور انہوں نے کئی سالوں بعد عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی کیوسٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • میانمار ورلڈ ریڈ بال اسنوکر، محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے

    میانمار ورلڈ ریڈ بال اسنوکر، محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے

    میانمار: پاکستان کے کیوئیسٹ محمد آصف میانمار میں ورلڈ ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد آصف ٹائٹل سے ایک فتح کی دوری پر ہیں، پاکستانی کیوئیسٹ نے میانمار میں ورلڈ ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    محمد آصف نے سیمی فائنل میں میزبان کھلاڑی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ چار فریمز سے شکست دی، فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 6 ستمبر کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی۔

    مزید پڑھیں: ڈھاکا، اسجد اقبال نے پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    قومی کیوئسٹ اسجد اقبال نے فائنل میں محمد بلال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا، اسجد اقبال نے ہم وطن کیوئسٹ کو 7 کے مقابلے میں 6 فریمز سے شکست دی تھی۔

    اسجد اقبال نے کامیابی کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کے لیے ایک اور ٹائٹل حاصل کرنے پر فخر ہے، انہوں نے محمد بلاول کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محمد بلاول نے فائنل میں بہت ہی عمدہ مقابلہ کیا۔

    یاد رہے کہ اسجد اقبال اور محمد بلال نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

  • محمد آصف اور سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی

    محمد آصف اور سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی

    حیدرآباد : سلمان بٹ اور محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی ہوگئی، سلمان بٹ نے واپڈا کی طرف سے فاٹا کے خلاف سنچری بناڈالی۔ جبکہ محمد آصف نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    تفصیلات کے مطابق سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف نے ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کرلیا ہے۔ حیدرآباد میں جاری قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں سلمان بٹ اور محمد آصف واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    پانچ سالہ پابندی کے بعد سلمان بٹ نے فاٹاکےخلاف اپنے پہلے ہی میچ میں بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہوئے سنچری اسکورکی۔

    اے آر وائی نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کاپہلامیچ کھیل کرخوشی محسوس کررہاہوں۔ جوغلطی کی اس کی پانچ سال تک سزا بھگتی۔ پابندی کاعرصہ بہت مشکل سے گزارا۔

    انہوں نے کہا کہ سوئنگ بالر ہوں اس لئےجلد ردھم میں آجاؤں گا، ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی سےسلیکڑکی توجہ حاصل کرنےکی کوشش کروں گا۔

    واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر آئی سی سی نے سلمان بٹ اور محمد آصف پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی تھی۔