لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمدانورنے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ ان کایا قائد تحریک یا ایم کیوایم کے کسی بھی ذمہ دار یاکارکن کا ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل سے کوئی تعلق نہیں۔
محمدانورنے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل کے الزام میں پاکستان میں گرفتارافراد کے حوالے سے میڈیاپرجو مبینہ اعترافی بیان سامنے آیاہے اس میں انہیں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
محمد انورنے کہا کہ میں اپنے اوپرلگائے گئے الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاتسلسل ہے۔